دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Bibi Maryam | فیضانِ بی بی مریم

بیت المقدس آمد

book_icon
فیضانِ بی بی مریم
            
حرکت دی تو آپ نے تنے کے اُوپر دیکھا وہاں ٹہنیاں نکل آئی تھیں،پھر ان پر پھول لگے، پھول، کچی کھجوروں میں تبدیل ہوئے، ان پر رنگ آیا، چُھوَارے بنے، پھر پک گئیں اور تازہ رس دار کھجوریں بن کر آپ رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے سامنے گرنے لگیں، کوئی بھی ان میں سے پھٹتی نہیں تھی۔یہ سب کچھ پلک جھپکنے کی دیر میں ہوا۔ “ ( 1 )

بیت المقدس آمد

حضرت سیِّدَتُنا مریَم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا نے کھجوریں کھائیں، نہر سے پانی پیا اور پھر اپنے مُبَارَک فرزند کو گود میں لیے قوم کے پاس تشریف لے آئیں۔منقول ہے کہ لوگوں نے جب آپ کو دیکھا اور گود میں ایک نَومَوْلُود بچے پر اُن کی نظر پڑی تو وہ رونے لگے کیونکہ وہ صالحین کے گھرانے کے لوگ تھے ( 2 ) اور کہنے لگے: یٰمَرْیَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَیْــٴًـا فَرِیًّا (۲۷) یٰۤاُخْتَ هٰرُوْنَ مَا كَانَ اَبُوْكِ امْرَاَ سَوْءٍ وَّ مَا كَانَتْ اُمُّكِ بَغِیًّاۖۚ (۲۸) ١٦، مريم:٢٧، ٢٨) ترجمۂ کنزالایمان: اے مریَم بے شک تُو نے بہت بڑی بات کی۔ اے ہارون کی بہن تیرا باپ بُرا آدمی نہ تھا اور نہ تیری ماں بدکار۔ کہتے ہیں کہ ہارون اس زمانے میں بنی اِسرائیل کے ایک بہت ہی عِبَادت گُزَار اور گوشہ نشین شخص کا نام تھا ( 3 ) چونکہ حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا بھی بہت نیک پرہیزگار اور عِبَادت
[1] تفسير القرطبى، پ١٦، مريم، تحت الآية: ٢٥، ٦ / ١٧. [2] البحر المحيط، پ١٦، مريم، تحت الآية: ٢٨، ٦ / ٢٣١، بتقدم و تاخر. [3] حضرت مریم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کو ہارون کی بہن کہنے کی وضاحت کرتے ہوئے صَدْرُ الْاَفاضِل سیِّد محمد نعیم الدِّین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی فرماتے ہیں: ہارون یا تو حضرت مریَم کے بھائی کا نام تھا یا بنی اسرائیل میں اور نہایت بزرگ اور صالح شخص کا نام تھا جن کے تقویٰ اور پرہیزگاری سے تشبیہ دینے کے لیے ان لوگوں نے حضرت مریم (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا) کو ہارون کی بہن کہا یا حضرت ہارون برادرِ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام ہی کی طرف نسبت کی باوجودیکہ ان کا زمانہ بہت بعید تھا اور ہزار برس کا عرصہ ہو چکا تھا مگر چونکہ یہ ان کی نسل سے تھیں اس لیے ہارون کی بہن کہہ دیا جیسا کہ عربوں کا مُحَاورہ ہے کہ وہ تمیمی کو یَا اَخَا تَمِیْم کہتے ہیں۔ [خزائن العرفان، پ۱۶، مریم، تحت الآیہ:۲۸، ص۵۷۳ و تفسير خازن، پ١٦، مريم، تحت الآية: ٢٨، ٣ / ١٨٦، ملتقطًا]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن