30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
السَّلَام کے اس جگہ حضرت مریم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا سے کلام فرمانے کا ذِکْر آیا ہے چنانچہ پارہ16، سورۂ مریم کی آیاتِ مُبَارَکہ ہیں:
فَنَادٰىهَا مِنْ تَحْتِهَاۤ اَلَّا تَحْزَنِیْ قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِیًّا (۲۴) وَ هُزِّیْۤ اِلَیْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسٰقِطْ عَلَیْكِ رُطَبًا جَنِیًّا٘ (۲۵) فَكُلِیْ وَ اشْرَبِیْ وَ قَرِّیْ عَیْنًاۚ-فَاِمَّا تَرَیِنَّ مِنَ الْبَشَرِ اَحَدًاۙ-فَقُوْلِیْۤ اِنِّیْ نَذَرْتُ لِلرَّحْمٰنِ صَوْمًا فَلَنْ اُكَلِّمَ الْیَوْمَ اِنْسِیًّاۚ (۲۶) (پ١٦، مريم:٢٤-٢٦)
ترجمۂ کنزالایمان : تو اسے اس کے تَلے سے پکارا کہ غم نہ کھا بے شک تیرے ربّ نے تیرے نیچے ایک نہر بہا دی ہے اور کھجور کی جڑ پکڑ کر اپنی طرف ہِلا تجھ پر تازی پکی کھجوریں گریں گی تو کھا اور پی اور آنکھ ٹھنڈی رکھ۔ پھر اگر تُو کسی آدمی کو دیکھے تَو کہہ دینا میں نے آج رحمٰن کا روزہ مانا ہے تَو آج ہرگز کسی آدمی سے بات نہ کروں گی۔
پانی کا چشمہ جاری
حضرت عَبْدُ الله بن عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں: حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام یا حضرت جبرائیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے مُبَارَک ایڑی سے زمین پر ضَرْب لگائی (یعنی ایڑی کو زمین پر مارا) تو میٹھے پانی کا چشمہ جاری ہو گیا جس سے خشک نہر جاری ہو گئی۔ ( 1 )
سوکھا دَرَخْت تروتازہ
مزید فرماتے ہیں: وہ تنا بالکل خشک تھا جب حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا نے اسے
[1] مدارك، پ١٦، مريم، تحت الآية: ٢٤، ٢ / ٣٣٢.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع