30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رُوْحُ الله عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی وِلادت کا وَقْت قریب آیا اور وَضْعِ حمل کے آثار ظاہِر ہوئے۔ اس وَقْت حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا شہر اِیْلیَا سے چھ ۶ میل دُور، جنگل میں بیتِ لحم کے مقام پر تشریف لے گئیں۔ ( 1 ) یہاں کھجور کا ایک خشک دَرَخْت موجود تھا جس کے پتے، شاخیں سب جَھڑ چکے تھے اور صرف ڈَنْڈ (تَنا) باقی رہ گیا تھا۔ وَقْت تیز سردی کا تھا۔ حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا دَرَخْت کی جڑ سے ٹیک لگا کر بیٹھ گئیں اور یہیں حضرت سیِّدنا عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی وِلادت ہوئی۔ ( 2 )
بہتان تراشی کا خوف
آزمائش کے اِن کٹھن لمحات میں ایک بےآباد مقام پر بغیر ساز وسامان بالکل تَنِ تنہا کہ کوئی پُرسان حال پاس ہے نہ مددگار، کوئی ہو بھی تو کیونکر...!! بغیر باپ کے بیٹے کی پیدائش کوئی مَعْمولی بات نہیں، حضرت جبرائیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ذریعے ربّ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی کی مشیّت پر مطلع ہو کر خود تو مطمئن ہیں لیکن اپنے دامَنِ عفت کو لوگوں کی بہتان تراشیوں سے کیسے محفوظ رکھا جائے، انہیں کیسے اس بات کا یقین دِلایا جائے کہ یہ کسی گناہ کا نتیجہ نہیں بلکہ عطیۂ پروردگار ہے۔ خالقِ کائنات جَلَّ جَلَالُہٗ ...جو ہر شے پر قادِر ہے اور ہر شے اسی کی پیدا کردہ ہے، جس کی قدرت اسباب اور واسطوں کی محتاج نہیں بلکہ وہ جس کی پیدائش کا اِرادہ فرماتا ہے کُنْ فرما دیتا ہے اور وہ فوراً ہو جاتی ہے، یہ مُبَارَک بچہ اسی کا کلمہ اور اس کی طرف کی خاص معزز رُوح ہے اور اُس کی قدرت کی عظِیم نِشانی ہے...!!
اس حالتِ دَرْمانْدَگی (تکلیف و آزمائش کی حالت) میں حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کو
[1] نور العرفان، پ۱۶، مریَم، تحت الآیہ:۲۲، ص۸۰۲، بتغیر۔
[2] حاشيه جمل، پ١٦، مريم، تحت الآية: ٢٣، ٥ / ١٤، بتغير.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع