30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تھا بِالآخر اس نے حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا سے کہا کہ میرے دل میں ایک بات آئی ہے، ہر چند چاہتا ہوں کہ زبان پر نہ لاؤں مگر اب صبر نہیں ہوتا ہے، آپ اجازت دیجئے کہ میں کہہ گزروں تا کہ میرے دل کی پریشانی رَفع (دُور) ہو؟ حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا نے کہا کہ اچھی بات کہو، تو اس نے کہا کہ اے مریم! مجھے بتاؤ کہ کیا کھیتی بغیر تخم (بیج) اور دَرَخْت بغیر بارِش کے اور بچہ بغیر باپ کے ہو سکتا ہے؟ حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا نے فرمایا کہ ہاں، تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو سب سے پہلے کھیتی پیدا کی بغیر تخم (بیج) ہی کے پیدا کی اور دَرَخْت اپنی قدرت سے بغیر بارِش کے اُگائے، کیا تو یہ کہہ سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ پانی کی مدد کے بغیر درخت پیدا کرنے پر قادِر نہیں؟ یُوسُف نے کہا: میں یہ تو نہیں کہتا، بے شک میں اس کا قائل ہوں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر شے پر قادِر ہے جسے کُنْ فرمائے وہ ہو جاتی ہے۔ حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا نے کہا کہ کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم عَلَیۡہِ السَّلَامُ اور ان کی بی بی کو بغیر ماں باپ کے پیدا کیا...!! حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے اس کلام سے یُوسُف کا شُبہ رَفع (دُور) ہو گیا اور حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا حمل کے سبب سے ضعیف ہو گئیں تھیں اس لیے وہ خدمتِ مسجد میں ان کی نِیابَت انجام دینے لگا۔ ( 1 )
بیتِ لحم کے مقام پر آمد
وَقْت یونہی گزرتا رہا حتی کہ جب حمل کو آٹھ۸ ماہ کا عرصہ ہو چکا ( 2 ) تب حضرت سیِّدنا عیسیٰ
[1] تفسیر خزائن العرفان، پ۱۶، مریَم، تحت الآیہ:۲۲، ص۵۷۲۔تفسير الخازن،پ١٦، مريم، تحت الآية: ٢٢، ٣ / ١٨٥.تفسير الطبرى، پ١٦، مريم، تحت الآية: ٢٢، ٨ / ٣٢٤، ملتقطًا.تفسير صاوى، پ١٦، مريم، تحت الآية: ٢٤، ٤ / ٤٨.
[2] روح المعانى،پ١٦، مريم، تحت الآية: ٢٢، ١٦ / ٥٢٩.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع