30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یعنی ابھی تو مجھے مَرد نے چُھوا نہیں فرزَند کہاں سے ہو گا، ایسے ہی یا نِکاح سے، اگر نِکاح سے ہو تو نِکاح کس سے ہو گا؟ ( 1 )
حضرت جبرائیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا جواب
حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کے اس طرح تعجب کرنے پر یا سُوال کے جواب میں حضرت جبرائیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان پر یہ بات واضح فرمائی کہ اِنہیں بغیر نکاح اور بغیر شوہر ہی فرزند عِنَایت ہو گا اگرچہ یہ قانون کے خِلَاف ہے، بِن باپ کے اولاد ہونے کا قانون نہیں لیکن ربّ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی کے لیے یہ کچھ مشکل نہیں۔ قرآنِ حکیم میں ہے، حضرت جبرائیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے کہا:
كَذٰلِكِۚ-قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌۚ-وَ لِنَجْعَلَهٗۤ اٰیَةً لِّلنَّاسِ وَ رَحْمَةً مِّنَّاۚ-وَ كَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا (۲۱) (پ١٦، مريم:٢١)
ترجمۂ کنزالایمان: یونہی ہے تیرے ربّ نے فرمایا ہے کہ یہ مجھے آسان ہے اور اس لیے کہ ہم اسے لوگوں کے واسطے نِشانی کریں اور اپنی طرف سے ایک رحمت اور یہ کام ٹھہر چکا ہے۔
یعنی یہی منظورِ اِلٰہی ہے کہ تمہیں بغیر مرد کے چھوئے ہی لڑکا عِنَایت فرمائے۔ ( 2 ) تمہارا ربّ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے کہ یہ مجھ پر بہت آسان ہے اگرچہ عادَتاً ایسا ہونا مُحَال ہے لیکن میں اسباب اور واسطوں کا محتاج نہیں۔ تمہیں اس طرح بیٹا عطا کرنے میں ایک حکمت یہ ہے کہ ہم اسے لوگوں کے لیے اپنے کمالِ قدرت کی نِشانی اور بُرہَان (دلیل) بنا دیں اور ان لوگوں کے لیے اپنی طرف سے ایک رَحْمت بنا دیں جو اس کے بتانے اور رہنمائی کرنے سے ہِدایَت
[1] تفسیر ِنعیمی،پ۳، آلِ عمران، تحت الآیہ:۴۷، ۳ / ۴۲۱۔روح المعانى،پ٣، آلِ عمران، تحت الآية: ٤٧، ٣ / ٢١٧، ملخصًا.
[2] خزائن العرفان،پ۱۶،مریم، تحت الآیہ:۲۱، ص۵۷۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع