دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Bibi Maryam | فیضانِ بی بی مریم

حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کا سُوال

book_icon
فیضانِ بی بی مریم
            
یعنی مسکرائے اور آپ کا خوف دُور کرنے کے لیے اپنے بارے میں اور اپنے آنے کا مقصد بیان فرما ديا۔ ( 1 ) بعض رِوَایتوں میں ہے کہ جب حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا نے رحمٰن یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ذِکْر کیا تو حضرت جبرائیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام خوفِ خدا سے کانپنے لگے اور اپنی اصلی صورت پر لوٹ آئے۔ ( 2 ) پھر یہ کلام کیا: اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّكِ ﳓ لِاَهَبَ لَكِ غُلٰمًا زَكِیًّا (۱۹) ١٦، مريم:١٩) ترجمۂ کنزالایمان: میں تیرے ربّ کا بھیجا ہوا ہوں کہ میں تجھے ایک ستھرا بیٹا دوں۔

حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کا سُوال

حضرت مریَم رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہَا کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی تھی، اگرچہ آپ کو خدا تعالیٰ کی قُدرت پر پورا بھروسہ اور کامِل یقین تھا کہ وہ خالق ومالِک عَزَّ وَجَلَّ جسے چاہے، جیسے چاہے پیدا فرمائے لیکن چونکہ بغیر نِکاح اور بغیر شوہر کے اولاد پیدا ہونا عام عادت سے ہٹ کر ہے اس لیے حضرت جبرائیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے اس کلام پر آپ کو تعجب ہوا ( 3 ) یا آپ نے طریقۂ وِلادت دَرْیَافْت کرنے کے لیے کہا: اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ لَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ وَّ لَمْ اَكُ بَغِیًّا (۲۰) ١٦، مريم:٢٠) ترجمۂ کنزالایمان: میرے لڑکا کہاں سے ہو گا مجھے تو نہ کسی آدمی نے ہاتھ لگایا نہ میں بدکار ہوں۔
[1] تفسيرِ كبير، پ١٦، مريم، تحت الآية: ١٩، ٧ / ٥٢٢.روح المعانى، پ١٦، مريم، تحت الآية: ١٩، ١٦ / ٥٢٦. [2] تفسير ابن كثير،پ١٦، مريم، تحت الآية: ١٩، ٣ / ٨٥. [3] صاوى، پ١٦، مريم، تحت الآية: ٢٠، المجلد الثانى، ٤ / ٤٧، ماخوذًا.تفسير كبير، پ١٦، مريم، تحت الآية: ٢٠، ٧ / ٥٢٣.حاشية الجمل، پ١٦، مريم، تحت الآية: ٢٠، ٥ / ١٢.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن