دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Bibi Maryam | فیضانِ بی بی مریم

book_icon
فیضانِ بی بی مریم
            
* بعض حضرات مادر زاد ولی ہوئے ہیں، وِلایت عِبَادت پر موقوف نہیں۔ دیکھو! حضرت مریم ( رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا ) صِغَر سِنی میں ولی تھیں اور یہ کرامات اسی عمر شریف میں آپ سے ظاہِر ہوئیں۔ وِلایت نبوت کا سایہ ہے کبھی اس کا ظُہُور شروع سے ہوتا ہے کبھی کچھ عرصہ بعد جیسے بعض انبیائے کرام کی نبوّت کا ظُہُور چالیس سال کی عمر شریف میں ہوااور بعض کا پیدایش سے ہی جیسے حضرت عیسیٰ ویحییٰ عَلَیْہِمَا الصَّلَاۃُ وَ السَّلامُ ۔ ( 1 ) * کراماتِ اولیاء حق ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے مقبولوں کے ہاتھ پر عجائبات ظاہِر فرماتا ہے۔ حضرت مریم سے جو ولیَّہ تھیں، بہت عجائبات ظاہِر ہوئے۔ کرامات کا انکار درحقیقت آیاتِ قرآنی اور صدہا احادیث کا انکار ہے۔ قرآنِ کریم نے مختلف جگہ کراماتِ اولیاء بیان فرمائیں یہاں بی بی مریم کی کرامات کا ذکر ہوا دوسری جگہ آصَف بَرخِیَا کا آن کی آن میں پلک جھپکنے سے پہلے یمن سے ملکہ بلقیس کا تخت شام میں لا کر حاضر کر دینا، ایک جگہ اصحابِِ کہف کا صدہا سال سونا اور مٹی سے ان کا جسم خراب نہ ہونا بیان فرمایا، ایک جگہ حضرت مریم ( رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا ) کے ہاتھ لگنے سے خشک کھجور کا تر ہونا فوراً رسیدہ (پکے ہوئے) پھل لگ جانا بیان فرمایا جو کھا کر آپ پر وِلادتِ عیسیٰ عَلَیۡہِ السَّلَامُ آسان ہوئی، ایک جگہ حضرت مریم کا بغیر خاوند حامِلہ ہونا اور فرشتے سے کلام کرنا بیان فرمایا؛ یہ تمام کراماتِ اَوْلِیَاءُ الله ہیں۔ معلوم ہوا کہ کراماتِ اولیاء، حالاتِ اصفیاء بیان کرنا، اَوْلِیَاءُ الله کے مناقب پڑھنا سُنَّتِ اِلٰہیہ ہے۔ ہم لوگ گیارہویں شریف میں اَوْلِیَاءُ الله کے فضائل وکرامات ہی بیان کرتے ہیں۔ کرامات واِرْہاصات کبھی
[1] تفسیرِ نعیمی،پ۳، آلِ عمران، تحت الآیہ:۳۷، ۳ / ۳۸۳.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن