30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ تمہاری عزت دین سے ہے اور دین کی بَقا عُلَماء اور صالحین سے، اگر اپنی بقا چاہتے ہو تو اپنی جماعت میں ایسے لوگ زیادہ بناؤ۔ ربّ تعالیٰ فرماتا ہے: ( 1 )
فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَآىٕفَةٌ لِّیَتَفَقَّهُوْا فِی الدِّیْنِ (پ١١، التوبه:١٢٢)
ترجمۂ کنزالایمان: تو کیوں نہ ہوا کہ ان کے ہر گروہ میں سےایک جماعت نکلے کہ دین کی سمجھ حاصل کریں۔
* اس واقعہ کے بیان میں ہم لوگوں کو تعلیم ہے کہ اپنے بچوں کا انتظام ان کی پیدایش سے پہلے ہی کرو۔ صالِح لڑکی سے نکاح کرو، ماں باپ زمانۂ حمل میں اللہ ( عَزَّوَجَلَّ ) کی یاد،عِبَادات دُعائیں زیادہ کریں، بوقتِ وِلادت اللہ ( عَزَّوَجَلَّ ) کا ذکر کریں، پَروَرِش دینی ماحَول میں ہو۔ جس چیز کی ابتدا اچھی ہو اس کی انتہا بھی اچھی ہوتی ہے۔ بچہ کی دُکانِ زندگی ناچ گانے مِیراثیوں کی بکواس پر نہ کھولو، اللہ ( عَزَّوَجَلَّ ) کے ذِکْر پر کھولو۔ ( 2 )
*بیٹے کی دُعا وخواہش کرنا سنَّتِ انبیاء بھی ہے، سنّتِ اولیاء بھی؛ حضرت ابراہیم وزَکَرِیَّا عَلَیہِمَا الصَّلَاۃُ وَ السَّلامُ نے فرزند کی دُعا کی، بی بی حَنَّہ نے جو ولیَّہ تھیں بیٹے کی دعا کی مگر یہ تمام دعائیں دُنْیَاوِی اَغراض کے لئے نہ تھیں صرف دین کے لئے تھیں کہ خدا ہمیں بیٹا دے وہ دین کی خدمتیں کرے ہم کو ثواب ملے جیسے دوسرے کاموں میں اخلاص ہو تو برکت ہوتی ہے، رِیا ہو تو بے برکتی ایسے ہی طَلَبِ اولاد اگر دین کے لئے ہو تو اولاد برکت والی ہے اگر دُنیا کے لئے ہے تو نہ عذاب نہ ثواب اگر بُری نیّت کے لئے ہو تو نقصان دہ۔ ( 3 )
[1] تفسیر نعیمی، پ۳، آلِ عمران، تحت الآیۃ:۳۶، ۳ / ۳۷۵.
[2] المرجع السابق، ۳ / ۳۷۲.
[3] المرجع السابق، ۳ / ۳۷۴.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع