دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Bibi Maryam | فیضانِ بی بی مریم

حضرت مریم کو صِدِّیقہ کہنے کی تین۳ وُجُوہ

book_icon
فیضانِ بی بی مریم
            

صِدِّیقہ کا معنٰی

یہ لفظ ”صِدْق“ سے بنا ہے جس کا معنی ہے: سچ کہنا، سچ بولنا۔ سچ بولنے والے کو صَادِق کہتے ہیں یعنی سچا آدمی اور جس میں یہ صفت بدرجۂ کمال موجود ہو، جو ہمیشہ سچ بولے کبھی جھوٹی بات اس کی زبان سے نہ نکلے، جو زبان کا ہی نہیں دل اور عمل کا بھی سچا ہو اسے صِدِّیق کہا جاتا ہے چونکہ حضرت مریم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا بھی دل، زبان اور عمل ہر شے کی سچی تھیں اس لیے آپ کا لقب صِدِّیقہ ہے۔

حضرت مریم کو صِدِّیقہ کہنے کی تین۳ وُجُوہ

تفسیرِ کبیر میں آپ کو صِدِّیقہ کہنے کی تین۳ اور وُجُوہ بیان کی گئی ہیں: -1 (صِدِّیقہ کا ایک معنی ہے: تَصْدِیق کرنے والی۔ چونکہ) آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا نے اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ کی نِشانیوں اور ہر اس بات کی تصدیق کی جس کے بارے میں آپ کے فرزند اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نبی حضرت سیِّدنا عیسیٰ رُوْحُ الله عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیۡہِ الصَّلَاۃُ وَ السَّلَامُ نے خبر دی (اس لیے آپ کو صِدِّیقہ کہا جاتا ہے) اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی اس صفت کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے: وَ صَدَّقَتْ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَ كُتُبِهٖ ٢٨، التحريم:١٢) ترجمۂ کنزالایمان: اور اس نے اپنے ربّ کی باتوں اور اس کی کِتابوں کی تصدیق کی۔ -2فرمانِ باری تعالیٰ ہے: فَاَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهَا رُوْحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِیًّا (۱۷) ١٦، مريم:١٧) ترجمۂ کنزالایمان: تو اس کی طرف ہم نے اپنا رُوحانی (فرشتہ) بھیجا وہ اس کے سامنے ایک تَنْدُرُسْت آدمی کے رُوپ میں ظاہِر ہوا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن