30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
فیضانِ بی بی مریم (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہا)
دُرُود شریف کی فضیلت
سرکارِ عالی وقار، محبوبِ رَبِّ غفّار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عافیت نشان ہے: قیامت کے روز اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے عَرْش کے سِوا کوئی سایہ نہ ہو گا، تین۳ شخص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے عَرْش کے سائے میں ہوں گے: (۱) ...وہ شخص جو میرے اُمَّتی کی پریشانی دُور کرے (۲) ... میری سنّت زندہ کرنے والا (۳) ...مجھ پر کثرت سے دُرود پڑھنے والا۔ ( 1 )
نبی کی شان میں ہو جس قدر دُرود پڑھو
مُحِبّو! پاؤ گے جنت میں گھر دُرود پڑھو
بچاوے تم کو جو دوزخ سے ایسے مُحْسِن پر
سدا سلام کہو عُمْر بھر دُرود پڑھو ( 2 )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
[1] البدور السافرة،باب الاعمال الموجبة لظل العرش الخ، ص٩٣.
[2] نورِ ایمان، ص۵۶، ملتقطًا.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع