30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول ہمیں بزرگان دین رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی کی یاد دلاتا ہے۔شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضویدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی شہرہ آفاق تالیف ”فیضانِ سنّت ‘‘ جلد اوّل کے صفحہ 644 پر طریقت کے چمنستان کی چابی کو الفاظ کا جامہ یوں پہناتے ہیں: پیٹ بھر کر کھانا مُباح یعنی جائز ہے مگر ”پیٹ کا قفلِ مدینہ ‘‘ لگاتے ہوئے یعنی اپنے پیٹ کو حرام اور شُبُھات سے بچاتے ہوئے حلال غذا بھی بھوک سے کم کھانے میں دین و دنیا کے بے شُمار فوائد ہیں۔ کھانا مُیَسَّرنہ ہونے کی صورت میں مجبوراً بھوکا رہنا کوئی کمال نہیں ،وافِر مقدار میں کھانا موجودہونے کے باوُجُودمَحض رِضائے الہٰی کی خاطِر بھوک برداشت کرنا یہ حقیقت میں کمال ہے۔ چُنانچِہ روایت ہےکہ سرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار، دو جہا ں کے مالِک و مختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اختیاری طور پر بھوک برداشت فرماتے تھے۔ ([1])
لُوٹ لے رَحمت ، لگا قفلِ مدینہ پیٹ کا پائے گا جنّت ، لگا قفلِ مدینہ پیٹ کا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جنّت میں آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا پڑوس
معلوم ہوااِختیاری طور پر بھوک برداشت کرنا ہمارے مکّی مَدَنی آ قا، میٹھے میٹھے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی میٹھی میٹھی سنّت ہے اور سنَّت کی عظمت کے تو کیا کہنے! خود صاحِبِ سنَّت، سراپا رحمت، بِاِذنِ ربُّ العزّت مالکِ جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہےکہ جس نے میری سنّت سے مَحبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([2])
آپ بھی اپنی سوچ و فکر کا دھارا تبدیل کرتے ہوئے گناہوں سے بچنے اور نیک بننے کے لئے تبلیغ ِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوکردونوں جہاں کی سعادتیں حاصل کریں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حضرت بابا بلھے شاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تنہائى کے عادى نہ تھے اس لىے آغازِ سفر مىں پىر و مرشد، والدىن اور دوست احباب کى بہت ىاد آتى۔ کبھى کبھى شدتِ کرب سے بے قرار ہو کرمرشد نگر مرکز الاولیاءلاہور کى طرف رُخ کرتے اور غائبانہ طور پر پیرو مرشد کی بارگاہ میں عرض گزار ہوتے : یا سىدى ! مجھے سب کچھ گوارا ہے مگر آپ سے جدائى برداشت نہىں ہوتى، دل دَرد میں مبتلا رہتا ہے تو نظر شربت ِدیدکی طلب گار رہتی ہے اگر اجازت ہو توحاضری کی سعادت پاکر اپنے دردِ دل کا سامان کرلوں اور آنکھوں کى پىاس بجھالوں۔ جس دن بھی بارگاہِ مرشد میں یہ فریاد ہوتی اسی دن پیرو مرشد حضرت علامہ شاہ محمد عناىت قادرى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی خواب مىں تشرىف لا کر ارشاد فرماتے: ىاد رکھو، سختى کے بعد آسانى اور جدائی کے بعد ملاپ ہوتاہے ، ابھى تم نے سختىاں کہاں برداشت کى ہىں کہ آسانىاں ڈھونڈرہے ہو، ابھى تم آتشِ فراق مىں کب جلے ہو کہ راحتِ وصال مانگ رہے ہو۔ پہلے خاک تو ہوجاؤ پھر کوچۂ ىار کى آرزو کرنا۔‘‘ پىرو مرشد کى ہداىت پا کر حضرت بابا بلھے شاہ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اداس تو ہوجاتے مگرىہ احساس آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو لذت سے سرشار کردىتا کہ پیرو مرشد مىرے حال سے بے خبر نہىں ہىں۔ ([3])
پیارے اسلامی بھائیو! بے شک ذاتی طور پر صِرْف اور صِرْ ف اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی دلوں کے اَحوال جاننے والا ہے ،مگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عطا سے اُس کے مقبول بندے بھی دلوں کے احوال جان لیتے ہیں اور مخلوقِ خدا کے دکھ دَرد کا مُداوا (علاج ) کرتے ہیں چنانچہ حضرت سَیِّد علی بن وفار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار قربِ مرشد کے طلب گاروں کو آسان راستہ دکھاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جس مرید نے یہ گمان کیا کہ اس کا شَیخ اس کے اَسرار (یعنی رازوں) سے واقف نہیں ہے تو وہ مرید اپنے شَیخ سے بہت دور ہے اگرچہ دن رات مرشِد کےساتھ ہی بیٹھا ہو۔ ([4])
امیرِ اہلسنت امداد کو پہنچ گئے
جَڑانوالہ (پنجاب ،پاکستان) کے ایک مَدنی اسلامی بھائی کا حلفیہ بیان کچھ یوں ہے کہ ایک دن اچانک میری آواز بند ہوگئی جس کی وجہ سے بولناتودرکنار رونے کی آواز بھی نہیں نکلتی تھی،میں ایک گونگے شخص کی طرح ہوکررہ گیا، مرکز الاولیاء (لاہور) اور دیگر شہروں میں بڑے بڑے ڈاکٹروں کو دکھایامگر میرا مرض کسی کی سمجھ میں نہ آیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع