30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تھے۔حضرت بابا بلھے شاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ابھی زندگی کی چھٹی بہار میں قدم رکھا تھا کہ انہوں نے اُوچ شریف سے نقل مکانی فرماکر ملک وال (ضلع ساہیوال پنجاب ) میں سکونت اختیار کرلی اورمقامی مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دینے شروع کردئیےپھر کچھ عرصہ بعداہل ِ”پانڈوکے ‘‘ کے پر زور اصرار پر ”پانڈوکے ‘‘ منتقل ہوگئے اور مسجد کی امامت کے علاوہ درس و تدریس اور رُشد وہدایت کا سلسلہ شروع کیا جس کی وجہ سے گردو نواح کے لوگ بھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ظاہری و باطنی فُیُوض و بَرکات سے مُستَفِیض ہونے لگے ۔ ([1])
حضرت بابا بلھےشاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے دینی تعلیم کا آغاز والد ماجد کی سرپرستی میں قرآن مجید سے کیا اس کے علاوہ فارسی کی مُرَوَّجَہ کتب بھی والد ماجد سے پڑھیں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ذرا سی توجہ سے پورے پورے اَسباق زبانی یاد کر کے سنادیا کرتےتھے۔ والد ماجد رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے جب آپ کی ذَہانت و فَطانَت اور علمی شوق مُلاحظہ فرمایا تو درسِ نظامی کی تکمیل کے لئے ’’ قصور ‘‘ شہر کا انتخاب کیا۔”قصور ‘‘ ان دنوں اِن اَطراف میں اسلامی علوم وفُنُون کا مرکز سمجھا جاتا تھا جہاں دور دراز سے تِشنَگانِ علم آآکر اپنی پیاس بجھاتےاور علوم ِدینیہ حاصل کرتے تھے اس وقت بلند پایہ عالم ،صاحبِ فضل وکمال حضرت علامہ خواجہ حافظ غلام مرتضیٰ صدیقی قصوریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کےعلم و فضل کا شُہرہ سورج کی کرنوں کی طرح چہار سو پھیلا ہوا تھا۔چنانچہ حضرت سیِّد بابا بلھے شاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے دن رات ایک کرکے حضرت خواجہ غلام مرتضیٰ قصوری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے علومِ عقلیہ و نقلیہ کی تکمیل کے ساتھ ساتھ عربى، فارسى اور ہندی زبان پر بھی دَسترَس حاصل کی اور یوں والد ماجد کی آرزؤں اور تمناؤں کو عملی جامہ پہنایا۔ ([2])
ایک مرتبہ والد ماجد نے آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نےپوچھا: علم حاصل کرنے کے بعد تم خود کو کیسا محسوس کرتے ہو؟آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے جواب دیا: ذہن پرسکون ہے،والد ماجد نےدوبارہ پوچھا: اور دل کی کیا حالت ہے؟عرض کی: اضطراب ، بے چینی اور بے سکونی کی کیفیت طاری ہےاور اس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،پھر پوچھا: استادِ محترم سے اس کا علاج معلوم نہیں کیا ؟آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے عرض کی: انہوں نے فرمایاتھا کہ تمہارے دل کا علاج کسی روحانی طبیب کے پاس ہےجس کا پتا میں نہیں جانتا،پھر والد ماجد رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک وظیفہ بتاتے ہوئے فرمایاکہ اسے پابندی کے ساتھ پڑھتے رہو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کوئی نہ کوئی حل ضرور نکلے گا۔ ([3])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بزرگان ِ دین اور صوفیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی کا یہی طریقہ کار رہا ہے کہ اپنے ظاہر کےساتھ ساتھ باطن کو بھی سنوارتے ہیں ظاہری علم کےحصول کے بعد باطنی علم کی طرف توجہ دیتے ہیں،شریعت پر عمل کرتے ہوئے راہِ طریقت کے مسافر بنتے ہیں ،علمِ شریعت کے بغیر نہ تو راہِ طریقت پر قدم رکھتے ہیں نہ اس کی طرف آنکھ اٹھاکر دیکھتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ علم کے بغیر عبادت کرنے والوں کا کیا حال ہوتا ہے چنانچہ نبیوں کے سُلطان،رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا : بغیر فقہ کے عبادت میں پڑنے والا ایسا ہے جیسا چکی کھینچنے والا گدھا (کہ مشقت جھیلے اور نفع کچھ نہیں) ۔ ([4])
امامِ اہلسنّت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن شاہانِ طریقت کے چمکتے دمکتے اور نور بکھیرتے شاہی فرامین نقل فرماتے ہیں کہ حضور غوث ِاعظم حضرت سیِّدناشیخ عبد القادر جیلانی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: فِقہ سیکھ، اس کے بعد خلوت نشین ہو جو بغیر علم کے خدا عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کرتا ہے وہ جتنا سنوارے گا اس سے زیادہ بگاڑے گا۔ اپنے ساتھ شریعت کی شمع لے لو۔
سیِّدُ الطائفہ حضرت سیِّدنا جنید بغدادی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: میرے پیر حضرت (سیِّدنا) سَری سَقَطی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے مجھے دعا دی: اللہ عَزَّ وَجَلَّتمہیں حدیث دان بنا کر پھر صوفی بنائے اور حدیث داں ہونے سے پہلے تمہیں صوفی نہ کرے۔
حُجَّۃُ الاسلام امام (محمد بن محمد ) غزالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حضرت (سیِّدنا) سَری سَقَطی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی اس دعا کی شرح میں فرماتے ہیں: حضرت (سیِّدنا) سَری سَقَطی نے اس طرف اشارہ فرمایا: جس نے پہلے حدیث و علم حاصل کرکے تصوف میں قدم رکھا وہ فلاح کو پہنچا اور جس نے علم حاصل کرنے سے پہلے صوفی بننا چاہا اس نے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالا۔ وَالۡعِیاذ ۡبِاﷲِ تَعَالٰی۔ ([5])
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور اُن کے صَدَقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع