دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Baba Bulleh Shah رحمۃ اللہ تعالی علیہ | فیضانِ بابا بُلّھے شاہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ

book_icon
فیضانِ بابا بُلّھے شاہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ

حاجت مند درِ اقدس پر پہنچ جاتا دامنِ مراد بھر کر لے جاتا، برسوں کا بیمار آتا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے دم کئے اىک گھونٹ پانى سے شِفاىاب ہوجاتا ، دکھ درد اور تکلیف کا مارا آتا تو سکھ چین لے کر لوٹتا، پریشان حال آتا تو خوش باش ہوکرجاتا، اور جو شرىف زادىاں اپنى غربت کى وجہ سے ماں باپ کے کاندھوں کا بوجھ بنى ہوئى تھىں وہ حضرت بابا  بلھے شاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کى دعاؤں سے رشتہ اِزدِواج مىں منسلک ہونے لگیں ، مقامى و غىر مقامى لوگوں کی قطاریں لگ جاتیں لوگوں کی آمدورفت کے پیش نظر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےلنگر کا سلسلہ جاری کردیا چنانچہ بھوک اور بے روزگارى کے ستائے ہوئے لوگوں کو بھی پىٹ بھر روٹى ملنے لگى آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہلوگوں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی روحانی تربیت بھی فرماتےجاتے ۔  ([1])   

پیارے اسلامی بھائیو!  مسلمان کی مدد اور اس کی حاجت پوری کرنے کے فضائل کتبِ احادیث کے ذخیرے میں جگہ جگہ چمکتے دمکتےموتیوں کی طرح آنکھوں کو خیرہ کررہے ہیں ایمان کو تازگی بخشنے کے لئے تین فرامین مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے :

لوگوں کی حاجات پوری کرنے والے

            حضرت سیِّدنا عبد اللہابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْھُمَا سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ایک مخلوق ایسی ہے جسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے لوگوں کی حاجات پوری کرنے کیلئے پیدا فرمایا ہے۔ لوگ حاجت کے وقت ان کی طرف رجوع کرتے ہیں،یہی وہ لوگ ہیں جو کل قیامت کے دن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے عذاب سے محفوظ ہوں گے۔  ([2])  

خیر و شر کی چابی

             حضر ت سیِّدنا سہل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سَرورِ عالَم،نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پاس خیر وشر کے خزانے ہیں اوران خزانوں کی چابیاں انسان ہیں ، اُس شخص کیلئے خوشخبری ہے جسے اللہ  عَزَّوَجَلَّ نے خیر کی چابی اورشر کیلئے تالا بنایا اورہلاکت ہے اُس شخص کےلئے جسے شر کی چابی اورخیر کے لئے تالا بنایا۔  ([3])  

مسلمان کی مصیبت دور کرنے والا

            حضرت سیِّدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کے حبیب ، بیمار دلوں کے طبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جو کوئی مسلمان کی دنیاوی مصیبت کو دور کرے گا اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ قیامت میں اس کی مصیبت کو دور فرماۓگا ، جو مسلمان کے عیب چھپائے گا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کے دنیا وآخر ت کے عیوب چھپائے گا ، اللہ  عَزَّوَجَلَّبندے کی مدد کرتارہتاہے جب تک وہ اپنے بھائی کی مدد کرتاہے۔  ([4])  

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

پیرو مرشد نے نظرِ کرم پھیر لی

            حضرت بابا بلھے شاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے استادِ محترم مولانا حافظ غلام مرتضیٰ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بڑی عزت کیا کرتے تھے اور ان کی خدمت کو عین سعادت سمجھتے تھے،ایک بار استادِمحترم کی صاحب زادی کا نکاح ہوا تو استادِ محترم نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو مہمانوں کی خدمت پر مامور کیاایک   شاگرد کی حیثیت سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے جملہ انتظامات میں نہایت اخلاص اور تن دہی سے حصہ لیا اتفاق سے اسی دن پیر و مرشد حضرت علامہ شاہ محمد عنایت قادری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کےبھتیجے اور خاص الخا ص مرید حضرت مولانا ظہور محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  تشریف لائے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ان سے مختصر ملاقات کی اور ایک خادم کی ذمہ داری لگائی کہ حضرت کی خدمت اور خیر خواہی میں کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہیے اور مہمانوں سے فارغ ہوکر خود حاضر ہونے کا کہہ کر رخصت ہوگئے،جب  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہمہمانوں اور دیگر انتظامی معاملات سے فارغ ہوئے تو رات کافی بیت چکی تھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس خیال سے حضرت مولانا ظہور محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس نہ گئے کہ وہ آرام فرمارہے ہوں گے اور میری وجہ سے کہیں ان کی نیند میں خلل نہ آجائے لیکن  دوسری طرف حضرت مولانا ظہور محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بے تابی سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا انتظارکرتے رہے یہاں تک کہ پوری رات گزر گئی پھر صبح تڑکے ہی مرکز



[1]     سیرت بلھے شاہ ،  ص۷۲تا ۸۰ملخصاً

[2]     المعجم الکبیر،  ۱۳ / ۲۷۴،  حدیث : ۱۳۳۳۴

[3]     المعجم الکبیر،   ۶ / ۱۵۰،  حدیث:۵۸۱۲

[4]    مسلم کتاب الذکر،  باب فضل الاجتماع الخ،   ص۱۴۴۷،  حدیث :۲۶۹۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن