30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے اوروہ دونوں جہاں میں قہر ِقہار وغضب ِجبار کا اس طرح سزاوار ہوجاتاہے کہ دنیا میں لعنتوں کی باراورپھٹکاراورآخرت میں عذاب نار کے سوا اس کو کچھ نہیں ملتا۔ صرف دو گناہوں پر بندے کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے اعلانِ جنگ دیاگیا ہے ایک سود خور دوسرے دشمن ِاولیا کو ،چنانچہ حضرت سیِّدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے، خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا فرمانِ ذیشان ہے: مَنۡ أَهَانَ لِيۡ وَلِيًّا فَقَدۡ بَارَزَنِيۡ بِالۡمُحَارَبَة جس نے میرے کسی ولی کی توہین کی بے شک اس نے میرے ساتھ جنگ کا اعلان کیا۔ ([1])
گستاخِ ولی دونوں جہاں میں ذلیل و رسوا
حضرت ابو قلابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا بیان ہے کہ میں ملکِ شام کی سرزمین میں تھا تو میں نے ایک شخص کو بار بار یہ صدا لگاتے ہوئے سنا کہ ’’ہائے افسوس! میرے لئے جہنم ہے ۔‘‘میں اٹھ کر اس کے پاس گیاتو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس شخص کے دونوں ہاتھ اورپاؤں کٹے ہوئے ہیں اور وہ دونوں آنکھوں سے اندھا ہےاوراپنے چہرے کے بل زمین پر اوندھا پڑا ہو اباربار لگاتاریہی کہہ رہا ہے کہ ’’ہائے افسوس ! میرے لئے جہنم ہے۔‘‘یہ منظر دیکھ کر مجھ سے رہا نہ گیا اورمیں نے اس سے پوچھا کہ اے شخص ! تیرا کیا حال ہے ؟ اورکیوں اورکس بِنا پر تجھے اپنے جہنمی ہونے کا یقین ہے؟ یہ سن کر اس نے یہ کہا: اے شخص! میرا حال نہ پوچھ، میں ان بدنصیب لوگوں میں سے ہوں جو امیرالمؤمنین حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو شہید کرنے کے لئے ان کے مکان میں گھس گئے تھے ۔ میں جب تلوار لے کر ان کے قریب پہنچا تو ان کی زوجہ محترمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے مجھے ڈانٹ کر شور مچانا شروع کردیا جس کی وجہ سے میں نے انہیں ایک تھپڑ ماردیا یہ دیکھ کر امیرالمؤمنین حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے یہ دعا مانگی کہ ”اللہ تعالیٰ تیرے دونوں ہاتھوں اوردونوں پاؤں کو کاٹ ڈالے اورتیری دونوں آنکھوں کو اندھی کردے اور تجھ کو جہنم میں جھونک دے ‘‘ ۔ اے شخص!میں امیرالمؤمنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پُر جلال چہرے کو دیکھ کر اوران کی اس قاہرانہ دعا کو سن کر کانپ اٹھا اور میرے بدن کا ایک ایک رونگٹا کھڑا ہوگیا اور میں خوف ودہشت سے کانپتے ہوئے وہاں سے بھاگ نکلا۔ امیرالمؤمنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی چاردعاؤں میں سے تین دعاؤں کی زَد میں تو آچکا ہوں، تم دیکھ رہے ہوکہ میرے دونوں ہاتھ اوردونوں پاؤں کٹ چکے جبکہ دونوں آنکھیں اندھی ہوچکی ہیں اب صرف چوتھی دعا یعنی میرا جہنم میں داخل ہونا باقی رہ گیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ معاملہ بھی یقیناًہوکررہے گا چنانچہ اب میں اسی کا انتظار کررہا ہوں اور اپنے جرم کو بار بار یاد کر کے نادم وشرمسار ہورہاہوں اوراپنے جہنمی ہونے کا اقرارکرتا ہوں۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر مسلمان کو اپنے محبوب اور پیارے بندوں کی بے ادبی وگستاخی کی لعنت سے محفوظ رکھے اور اپنے محبوبوں کی تعظیم وتوقیر اوران کے ادب واحترام کی توفیق بخشے۔ ([2])
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’پانڈو کے‘‘ سے رخصت ہونے کے بعد حضرت بابا بلھے شاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے پیرو مرشد حضرت علامہ شاہ محمد عنایت قادری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے پاس مرکز الاولیاء لاہور تشریف لے آئےپھرکچھ عرصہ بعدآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو ’’ قصور ‘‘ شہر جانے کا حکم ہوا چونکہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنا دور ِ طالب علمی وہاں گزارا تھا اس لئے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہوہاں کےحالات سے بخوبی واقف تھےچنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی زبان پر یہ کلمات جاری ہوگئے : شہر قصور مىں نیک کام کرنے والے اور سخاوت سے کام لینےوالے نہ ہونے کے برابر ہیں اور وہاں ملکی قانون بھی نافذ نہیں مگر پھر بھى مجھے قصور جانا ہے کىونکہ مىرے مرشد کا ىہى حکم ہے ۔ ([3])
اس سفر میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے ہمراہ بڑی ہمشیرہ اور دو خاص مرید حضرت سلطان احمد مستانہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اور حضرت حافظ جمال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی تھے۔قصور آکرآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے سب سے پہلے اپنے استادِ گرامی حضرت علامہ خواجہ حافظ غلام مرتضیٰ صدیقی قصوریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضری دی اور دعائیں لیں پھر شہرکی گنجان آبادی میں ٹھہرنے کے بجائے کچھ دور ایک تالاب کے کنارے رہنا پسند فرمایا۔ابتدا میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو اہل ِ قصور کی جانب سے پَس و پیش اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا مگر جب ان پر یہ حقیقت واضح ہوئی کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پیغامِ توحیدو رسالت کو عشق ومحبت کے روپ میں ڈھال کر بھولی بھٹکی مخلوقِ خدا کو درِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا غلام بنانااورانہیں عشق ِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا جام پلانا چاہتے ہیں تو ان کی تمام مخالفت محبت اور الفت میں بدل گئی رفتہ رفتہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی بزرگی اورولایت کے چرچے عام ہوگئے شہرت اور مقبولیت کا یہ عالَم ہوگیا کہ لوگ دور دور سے آکرآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے گرد پروانہ وار جمع ہونے لگے جو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع