30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یارسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! آپ پر درود کیسےبھیجیں؟ ارشادفرمایا:یوں کہو: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَنَبِیِّکَ وَرَسُوْ لِکَ النَّبِیِّ الْاُمِیِّ یعنی اے اللہ پاک! اپنے بندۂ خاص،اپنے نبی اور اپنے رسول نبیِ اُمّی حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پررحمت نازل فرما۔(احیاء العلوم،1/251 ملخصاً) * سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشادفرمایا: روشن رات اور چمکتے دن یعنی جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن میں مجھ پر کثرت سے درودِ پاک پڑھو۔(معجم اوسط،1/84،حدیث:241)
*سورۂ کَہْف کی تلاوت کیجئے کہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جو جمعہ کے دن سورۂ کَہْف پڑھے اس کے اور بَیْتِ عتیق (خانَۂ کعبہ) کے درمیان ایک نور روشن کر دیا جاتا ہے۔ (شعب الایمان،2/474،حدیث:2444) *فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے:جمعہ کے دن مجھ پر درودِ پاک کی کثرت کرو کیونکہ یہ یومِ مَشْہود (حاضری کا دن) ہے، اس دن فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور جو مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اس کے دُرُودِ پاک سے فارغ ہونے سے پہلے اس کا درودِ پاک مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔(ابنِ ماجہ، 2/291،حدیث:1637) *نبیِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو جمعہ کے دن جامع مسجد میں داخل ہو اور جمعہ کی نماز سے پہلے چار رکعت نماز پڑھے، ہر رکعت میں اَلْحَمْدُ للہ (سورۂ فاتحہ) اور 50 بار قُلْ ھُوَ اللہ اَحَد (پوری سورت) پڑھے وہ مرنے سے پہلے جنت میں اپنا ٹھکانا دیکھ لے گا یا اس کا ٹھکانہ دکھا دیا جائے گا۔ (احیاء العلوم،1/267) * اگر کوئی سخت مشکل یا حاجت پیش آجائے تو بدھ، جمعرات اور جمعہ کو مسلسل تین دن روزے رکھے اور جمعہ کا غسل کر کے نمازِ جمعہ کے لئے جائے اور کچھ خیرات بھی کرے پھر نمازِ جمعہ کے بعد یہ دعا پڑھ کر اپنے مقصد کے لئے دل لگا کر اور گڑ گڑا کر خداسے دعا مانگے اِن شاءَ اللہ ضرور اس کی دعا قبول ہوگی۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاِسْمِکَ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ اَلَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ؕعَالِمُ الْغَیْبِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع