30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
روز ِ جمعہ عمامہ شریف باندھ کرنمازِ جمعہ پڑھنے والوں پر اللہ پاک اور اس کے فرشتے درودبھیجتےہیں،چنانچہ اللہ کےنبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:بیشک اللہ پاک اور اس کے فرشتے جمعہ کے روز عمامہ باندھنے والوں پر درود بھیجتے ہیں۔( مجمع الزوائد،2/394،حدیث:3075۔کنزالعمال،جز7، 4/302، حدیث:21162)
حضرت علّامہ ابنِ حَجَرعَسْقَلانی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اللہ پاک کے درودبھیجنے کا مطلب رحمت نازل فرمانا اورفرشتوں کے درودبھیجنے کا مطلب اِستِغفارکرنا ہے۔(فتح الباری لابن حجر، 12/131 ،تحت الحدیث:6358)
(4)نمازِجمعہ کے بعد یہ دعا پڑھئے
شارحِ بخاری حضرتِ علّامہ احمد بن محمدقَسْطَلانی رحمۃُ اللہ علیہ (وفات:923ھ)، حضرتِامام عبدُ اللہ یافِعی رحمۃُ اللہ علیہ (وفات:768ھ) سے لکھتے ہیں کہ نمازِ جمعہ کے بعد یہ دُعا مانگنی چاہئے : اَللّٰھُمَّ یَاذَا الْمَنِّ وَلَایُمَنُّ عَلَیْکَ، یَاذَا الْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ، یَاذَالطَّوْلِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ ظَھْرُ اللَّاجِئِیْنَ وَجَارُ الْمُسْتَجِیْرِیْنَ وَ مَأْمَنُ الْخَائِـفِیْنَ اِنْ کُنْتَ کَتَبْتَنِیْ شَقِیًّا اَوْ مَحْـرُوْمًا اَوْ مُقَتَّراً عَلَیَّ فِی الرِّزْقِ فَامْحُ شَقَاوَتِیْ وَحِرْمَانِیْ وَ اِقْتَارَ رِزْ قِیْ وَاَثْبِتْنِیْ عِنْدَکَ سَعِیْدًا مَّرْزُوْقًا مُّوَفَّقًا لِّلْخَیْرَاتِ،فَاِنَّکَ قُلْتَ فِیْ کِتَابِکَ الْعَزِیْزِ الْمُنَزَّلِ عَلٰی نِبِیِّکَ الْمُرْسَلِ (یَمْحُوا اللّٰهُ مَا یَشَآءُ وَ یُثْبِتُ ۚۖ-وَ عِنْدَهٗۤ اُمُّ الْكِتٰبِ(۳۹)) (پ13، الرعد:39)
(الارشاد و التطریز، ص44-لوامع الانوار فی الادعیۃ و الاذکار،ص261بالفاظ متقاربۃ)
(5)یومِ جمعہ کے دیگر اعمال
* حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص جمعہ کے دن مجھ پر 80بار درودِ پاک پڑھے گا اللہ پاک اس کے 80 سال کے گناہ معاف فرما دے گا۔عرض کی گئی:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع