30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوجائے گی۔(الترغیب والترہیب،1/298،حدیث:4)
*فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :جو مومن جُمعہ کی رات دو رکعت اس طرح پڑھے کہ ہررکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 25 مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھےپھر یہ دُرُود ِپاک ” صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدِنِالنَّبِیِّ الاُمِّیّ “ ہزار مرتبہ پڑھےتو آنےوالے جمعہ سے پہلے خواب میں میری زیارت کرے گا اور جس نے میری زِیارت کی اللہ پاک اس کے گناہ مُعاف فرما دے گا۔( القول البدیع،ص383)
*امام زُہری رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:جو شَبِ جمعہ غسل کرکےدو رکعت یوں ادا کرے کہ اُن میں ہزار مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے تو اُسے خواب میں نبیِ اَکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت ہوگی۔( تاریخ ابنِ عساکر، 9/301، رقم:816)
(2) جمعہ كے دن كے5اعمال
*ناخن تراش لیجئے،ایسا کرنا شفا حاصل کرنے کا سبب ہے،چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے: جو شخص جمعہ کے دن ناخن کاٹتاہے اللہ پاک اس سے بیماری نکال کرشفا دیتا ہے۔(مصنف عبد الرزاق، 3/93،حدیث:5325)یاد رکھئے! جمعہ کے دن ناخن تَرشوانا مُستَحَب ہے، ہاں!اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جمعہ کا انتظار نہ کرے کیونکہ ناخنوں کا بڑا ہونا تنگیٔ رزق کا سبب ہے۔( بہار شریعت،1/582،حصہ4)
*جمعہ کے دن غُسل کیجئے اور خوشبو لگائیے کہ نبیِ اَکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جوشخص جمعہ کے دن غسل کرے اور بقدرِ طاقت صفائی کرے پھر تیل اور گھر میں موجود خوشبو لگائےپھر نماز کو نکلے اور دو افراد میں جدائی نہ ڈالے (اس طرح کہ نہ تو لوگوں کی گردنیں پھلانگے اور نہ ساتھیوں کو چیرکر ان کے درمیان بیٹھے بلکہ جہاں جگہ مِلے وہاں بیٹھ جائے) اور جو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع