دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ayam | فیضانِ ایّام

book_icon
فیضانِ ایّام
            
نہیں۔فرمانِ مصطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے:جُمعہ کا دِن تمہارے لئے عید ہے اِس دن روزہ مت رکھو مگر یہ کہ اس سے پہلے یا بعد میں بھی روزہ رکھو۔(الترغیب والترہیب، 2/81، حدیث:11)

دس ہزار برس کے روزوں کا ثواب

اعلیٰ حضرت امام اَحمد رَضا خان رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:روزۂ جُمعہ یعنی جب اس کے ساتھ پَنْج شَنْبَہ (جمعرات) یا شنبہ(ہفتہ کا روزہ)بھی شامل ہو،مروی ہواکہ دس ہزار برس کے روزوں کے برابر ہے۔(فتاویٰ رضویہ،10/653)

جمعہ کے دن کے اعمال

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! شَبِ جمعہ اور روزِ جمعہ کےاعمال ذکر کئے جا رہے ہیں، ان کا بھی مطالعہ فرمائیے :

(1) شَبِ جمعہ کے 4 اعمال

*شَبِ جمعہ مغرب کی نماز کے بعداِ س حدیث میں بیان کئے گئے طریقۂ کار کے مطابق دو رکعت نماز ادا کرنے والاموت کی تکلیف اور عذابِ قبر سے محفوظ رہے گا،چنا نچہ فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جو کوئی جمعہ کی رات بعدنمازِ مغرب دو رکعت یوں ادا کرے کہ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ،15مرتبہ سورۂ زِلْزَال پڑھے تو اللہ پاک اس پر سَکَراتِ موت آسان فرما دے گا،اسے عذابِ قبرسےمحفوظ رکھے گا اور بروزِ قیامت پل صراط سے گزرنا اس کے لئے آسان کردے گا۔(اللمعۃ فی خصائص الجمعۃ،ص 113) *سورۂ یٰس پڑھئے اورمغفرت کے حق دار قرار پائیے،فرمانِ مصطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :جو شَبِ جمعہ (یعنی جمعرات اور جمعہ کی درمیا نی شب) سورۂ یٰس پڑھےاس کی مغفرت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن