30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خَمِیْسِہَا یعنی اے اللہ ! میری اُمّت کی جمعرات کی صبح میں برکت دے۔(مسندبزار، 11/448،حد يث:5312)
اس دن کو تاریخی اعتبار سے کئی نسبتیں حاصل ہیں مثلاً*حضرت ابراہیم علیہِ السّلام جمعرات کو شاہِ مصر کے پاس تشریف لے گئے اور وہاں حضرت بی بی ہاجرہ رضی اللہ عنہ ا کو پایا۔*جمعرات کے دن حضرت ِیوسف علیہِ السّلام کے بھائی آپ علیہِ السّلام کے دربار میں حاضر ہوئے اور نعمت پائی۔*حضرتِ یوسف علیہِ السّلام کےسگے بھائی بِنْیامین مصر میں داخل ہوئے تو حضرت یوسف علیہِ السّلام کو پایا۔*حضرت یعقوب علیہِ السّلام مصر میں داخل ہوئے تو امن کو پالیا۔ *امام الانبیا حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مکۂ مکرمہ میں داخل ہوئے تو فتح و نُصرت کو پایا۔(کتاب السبعیات فی مواعظ البریات،ص84 ملتقطاً۔فضائل الایام و الشہور، ص142-144بتغیر)*ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جمعرات کے دن سفر کو پسند فرمایا کرتے تھے جیساکہ حضرت کَعْب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم غزوہ کے لئے جمعرات کے دن جانا پسند فرماتے تھے۔(بخاری، 2/296، حدیث:2950)
علّامہ محمد عبدُ الرَّءُوف مُناوی رحمۃُ اللہ علیہ (وفات:1031ھ)لکھتےہیں: جمعرات کا دن بڑا مبارک دن ہے خاص کر طَلبِ حاجت اور ابتدائے سفر کے لئے۔ حضرت صَخْر رضی اللہ عنہ جمعرات کو سفر پر جاتے تھے اور بڑے مال دار بن گئے۔(فیض القدیر،2/133،تحت الحدیث: 1458) مزید فرماتے ہیں:علم حاصل کرنے کے لئے صبح سویرے بیٹھنا مُستَحب ہے اور علم کا شروع کرنا یعنی کسی دینی کتاب کی ابتدا جمعرات کے روز خصوصاً صبح سویرے بہت بہتر ہے۔ اگرچہ بزرگانِ دین رحمۃُ اللہ علیہم نے علم کی ابتدا بروز بدھ فرمائی ہے کیونکہ بدھ یومِ نور ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع