30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بات پر ایک حدیث روایت کر کے اس پر اِستدلال کرتے ہوئے فرماتے تھے کہ رسولِ اَکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:کوئی ایسا عمل نہیں جس کی ابتدا بدھ سے ہوئی ہو اور وہ مکمل نہ ہوا ہو ۔سبق شروع کرنے کا یہی طرزِ عمل امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃُ اللہ علیہ کا تھا اور آپ اس حدیث کو اپنے استاد شیخ قوام الدّین احمد بن عبدُ الرشید رحمۃُ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں اور میں نے چندبااعتماد لوگوں سے سنا ہے کہ شیخ ابو یوسف ہَمدانی رحمۃُ اللہ علیہ ہر نیک کام کو بدھ کے دن پر رکھتےتھے ۔ بدھ کو کچھ خصوصیت یوں بھی حاصل ہے کہ بدھ وہ دن ہے جس میں اللہ پاک نے نور کو پیدا فرمایا اور یوں یہ دن کفار کے حق میں مَنْحوس اور مؤمنین کے حق میں مبارک ثابت ہوتاہے۔(تعلیم المتعلم،ص 72- 73)
قبولیتِ دعا کی نوید
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے پیر، منگل اور بدھ تین دن دُعا فرمائی، بدھ کے دن دو نمازوں ظہر اور عصرکے درمیان دُعائے مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو قبولیت کا سہرا عطا ہوا اور چہرۂ اَنور پر خوشی کے آثار نمودار ہوئے۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:پھر مجھے جب بھی کوئی اہم اور تکلیف دَہ معاملہ پیش آیا میں نے اسی وقت کا انتظار کیا اور اس وقت بارگاہِ الٰہی میں دُعا کی تو میں نے قبولیت دیکھی۔(شعب الایمان، 3/397،حدیث:3874)
جمعرات
جمعرات کا دن بہت ہی بابرکت ہے کیونکہ اس میں برکت کے لئے خود نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے خصوصی دعاکرتے ہوئے ارشادفرمایا: اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لِاُمَّتِیْ فِیْ بُکُوْ رِہَا یَـوْمَ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع