30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
منگل کا دن کیسے گزاریں ؟
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! منگل کے بارے میں آپ جان ہی چکے ہیں، اس مبارک دن کو کو گزارنے کی تفصیل یہ ہے:
منگل کا روزہ
حضورنبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ایک مہینے میں ہفتہ،اتوار اور پیر کا جبکہ دوسرے ماہ منگل،بدھ اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتے۔(ترمذی،2/186،حدیث:746)
منگل کے دن کپڑا نہ کاٹیں
منگل کے روز نیا کپڑا کاٹنے سے بچنا چاہئے ۔شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃُ اللہ علیہ حضرت ِعلی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا قول لکھتےہوئے فرماتے ہیں کہ جو منگل کے دن کپڑا کاٹے تو وہ کپڑا چوری ہوجائے گا یا پانی میں ڈوب جائے گا یا اُسے آگ جلا دے گی۔(کشف الالتباس،ص 54)
نوٹ:جب کوئی شخص نیا لباس پہنے تو دس بار سورت” اِنَّا اَنْزَلْنٰہُ “پڑھ کر پانی پر دم کرے اور اس پانی کے چھینٹے لباس پر مارے کہ برکت ہوگی ۔(کشف الالتباس،ص 54)
بدھ
بدھ کا دن بھی کئی امتیازی خصوصیات رکھتا ہےاور اس دن کو بھی تاریخی اعتبار سے کئی نسبتیں حاصل ہیں مثلاً*بدھ کے دن اللہ پاک نے سات کافروں کو سات چیزوں سے ہلاک کیا:(1)عَوْج بن عُنُق جس کی عمر چار ہزار پانچ سو(4500)سال اور قد سب سے بڑا تھا،کو ہُدہُد پرندے کے ذریعے (2) قارون کو خَسْف (زمین میں دھنسانے) کے ذریعے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع