30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ذکرِ خدا کرتا رہے،یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے پھردو رکعتیں پڑھے تو اُسے پورے حج اور عمرہ کا ثواب ملے گا۔ ( ترمذی،2/100،حدیث:586)اس دن کی اچھی ابتدا کے ساتھ فرائض وواجبات کی ادائیگی کے علاوہ دن بھر نیکیوں میں مشغول رہیے اِن شاءَ اللہ اس کی ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔اس دن کے بارے میں احادیثِ مبارکہ اور بزرگانِ دین رحمۃُ اللہ علیہم کے اقوال کی روشنی میں چند نوافل اور وظائف پڑھئےاور ان پرعمل کی کوشش کیجئے۔
اتوار کا روزہ
ممکن ہوتو اس دن کا روزہ رکھئے کہ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہفتہ اور اتوار کا روزہ اکثر رکھا کرتےاورفرماتے:یہ دونوں(ہفتہ اور اتوار)مُشرِکین کی عید کے دِن ہیں اور میں چاہتاہوں کہ ان کی مخالَفت کروں۔(صحیح ابنِ خزیمہ، 3/318،حدیث:2167)
مشہور مُفَسِّرِ ، حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں:ہفتے کا دن یہود کی عید ہے اور اتوار کا دن عیسائیوں کی ،ان میں وہ خوب کھاتے پیتے ہیں اور عیش کرتے ہیں ہم نے ان کی مخالفت میں روزہ رکھا۔(مراٰۃ المناجیح، 3/194)
اتوار کےدن کے اعمال
(1)حاجت رَوائی کے دو اعمال
*حضورنبیِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:اتوارکے دن کثرتِ نماز سے اللہ پاک کی وَحدانِیَّت بیان کروکیونکہ اللہ پاک واحِد ہے،اس کا کوئی شریک نہیں۔پس جس نے اتوار کے دن نمازِ ظہر کے فرض اورسنّتوں کے بعد چار رکعت نماز پڑھی، پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ اورتَنْزِیْلُ السَّجْدَہ (سورۂ سجدہ) پڑھی،دوسری میں سورۂ فاتحہ اور سورۂ ملک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع