30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہفتہ کےدن کے اعمال
(1) ہفتے کی بابرکت صبح
ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت میں ہے:عرض:حضور ایک اِستِغاثہ پیش کرنا ہے (یعنی کورٹ میں درخواست دائر کرنی ہے)،اس کے واسطے کونسا دن مناسب ہے؟ ارشاد: اس کے لئے کوئی خاص دن مقرر نہیں البتّہ حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ جو شخص کسی حاجت کو ہفتے کے دن صبح کے وقت قبلِ طلوعِ آفتا ب اپنے گھر سے نکلے تو اس کی حاجت روائی(یعنی حاجت پوری ہونے )کا میں ضامِن (یعنی ذمّہ دار) ہوں۔
( مسند الفردوس ، 3/519، حدیث:5620۔ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،ص116)
(2)سَیِّدُنا فاروقِ اعظم کا طریقہ
مسلمانوں کے دوسرےخلیفہ، حضرت ِعمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ ہر ہفتہ کے دن مدینہ شریف کے بالائی حصےمیں تشریف لے جاتے،اگر آپ رضی اللہ عنہ وہاں کسی غلام کو ایسا کام کرتا دیکھتے جس کی اسے طاقت نہ ہوتی تو آپ رضی اللہ عنہ اس کا ہاتھ بَٹاتے۔(احیاء العلوم،2/275)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی اس دن غریبوں اور کمزورلوگوں کی مدد کرنی چاہیے کہ اس طرح دوسرے خلیفہ حضرت ِعمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کے طریقے پر بھی عمل ہوجائے گا۔
اتوار
اتوارعظمت و برکت والا دن ہے،اتوارکوکئی تاریخی نِسبتیں اورخصوصیات حاصل ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع