30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرنے کے لئے ہماری رہنمائی فرمائی ہے اسی طرح ہفتے کے دن کو بھی نیکیوں میں گزارنے کے لئے چند اعمال بتائے ہیں جن پر عمل کی برکت سے ہمارا یہ دن بھی خیر وبرکت والا بن سکتا ہے۔
ہفتےکے دن کاروزہ
اس دن کے معمولات میں سے ہے کہ اس دن روزہ رکھا جائے چنانچہ حضرتِ بی بی اُمِّ سَلَمہ رضی اللہ عنہ ا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہفتہ اور اتوار کا روزہ اکثر رکھا کرتے اور فرماتے:یہ دونوں (ہفتہ اور اتوار) مُشرِکین کی عید کے دن ہیں اور میں چاہتاہوں کہ ان کی مخالفت کروں۔(صحیح ابنِ خزیمہ، 3/318، حدیث:2167)
ہفتے کے دن روزہ رکھنے کی ترغیب کے ساتھ ساتھ اس دن روزہ رکھنے کی مُمانَعَت بھی آئی ہے چنانچہ، حضرتِ عبدُ اللہ بن بُسر رضی اللہ عنہ اپنی بہن سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نےارشادفرمایا:ہفتے کے دن کا روزہ فرض روزوں کے علاوہ مَت رکھو۔(ترمذی،2/186، حدیث:744 ملخصاً)
حکیم الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ اس کی شرح میں فرماتے ہیں: نفلی روزہ صرف ہفتہ کے دن نہ رکھو کیونکہ اس میں یہود سے مشابہت ہے کہ وہ اگرچہ اس دن روزہ تو نہیں رکھتے مگر اس کی تعظیم بہت ہی کرتے ہیں، تمہارے اس روزے میں ان سے اِشتِباہ ہوگا۔جمہور علمائےکرام رحمۃُ اللہ علیہم کا قول یہ ہے کہ یہ ممانعت بھی تنزیہی ہے۔ اگر ہفتہ کے ساتھ (کسی )اور دن (مثلاًاتوار یا جمعہ ) کابھی روزہ رکھ لیا جائے تو نہ مُشابَہت رہے گی نہ ممانعت۔(مراٰۃ المناجیح،3/192 بتغیرٍ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع