دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ameer e Ahle Sunnat ma 26 Hikayaat | فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

book_icon
فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

صدقہ تجھے اے ربِّ غفار مدینے کا

اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے مدرسۃ المدینہ (بالغان) پڑھاتے پڑھاتے توجہ ِ مُرشِد کی برکت سے کالج میں پڑھنے والے مذکورہ اسلامی بھائی مفتی ومصدِّق بن گئے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ   ! تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت قراٰنِ پاک کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے مختلف مساجد وغیرہ میں عُمُوماََبعد نمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃالمدینہ بالغان کی ترکیب ہوتی ہے۔ جن میں بڑی عمر کے اسلامی بھائی صحیح مخارج سے حروف کی درست ادائیگی کے ساتھ قراٰن کریم سیکھتے اور دعائیں یاد کرتے ، نمازیں وغیرہ درست کرتے اورسُنّتوں کی تعلیم مفت حاصل کرتے ہیں ۔آپ بھی ان مدارس المدینہ (بالغان) میں پڑھنے یا پڑھانے کی نیت کر لیجئے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(5) مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو گیا

        مرکز الاولیاء(لاہور)کے ایک اسلامی بھائی محمد شاہدالعطاری المدنی (عمر تقریباً۳۳سال) کا بیان کچھ یوں ہے : میرے والدِ گرامی صوم وصلوٰۃ کے پابند باشرع مسلمان تھے ۔ اس لئے گھر کا ماحول بھی دینی تھا ۔ مجھے ایک ایسی تحریک کی تلاش تھی جس سے وابَستہ ہوکر دین کی خدمت کرسکوں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ    جلد ہی مجھے ایسی تحریک مل گئی اور وہ تھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی ۔ جنوری 1992ء کی بات ہے کہ میں نَمازِ عشاء پڑھنے کے لئے جامع مسجد محمدی (نشاط کالونی لاہور کینٹ) میں حاضر ہوا ۔ نَماز پڑھنے کے بعد سفید لباس میں ملبوس سبز عمامے والے تین اسلامی بھائیوں سے مُلاقات ہوئی ۔انہوں نے مجھ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی ۔ اُن دِنوں میں میٹرک کے امتحان کی تیاری میں مصروف تھا ، لہٰذا معذرت کر لی ۔ اُن میں سے ایک نے مجھے مثال دے کر سمجھایا : ’’پیارے اسلامی بھائی! اگر کوئی ہمیں یہ دعوت دے کہ فُلاں مقام پر آئیے گا ، آپ کوبھاری رقم پیش کی جائے گی تو شاید ہم اُسی وقت اپنے سب کام چھوڑ کر وہاں چلے جائیں مگر افسوس کہ ڈھیروں ثواب کمانے کے لئے ہم کسی جگہ جانے کے لئے جلد تیّار نہیں ہوتے ۔‘‘ اُن کے یہ الفاظ میرے دل کی گہرائیوں میں اُتر گئے اور میں نے فوراً اجتماع میں شرکت کی حامی بھر لی ۔جب میں جمعرات کوآراے بازار پہنچا جہاں سے اجتماع میں جانے کے لئے گاڑی چلتی تھی تو گاڑی نکل چُکی تھی کیونکہ مجھے کچھ تاخیر ہوگئی تھی ۔ میں کفِ افسوس ملتا ہوا واپَس ہو لیا ۔ مسجد میں گیا تو ایک نَمازی سے معلوم ہوا کہ دعوتِ اسلامی کے بانی ، شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے فیضانِ سنّت کے نام سے ایک ضخیم کتاب تالیف فرمائی ہے ۔ میں نے وہ کتاب لی اور پڑھنا شروع کردی ۔ کتاب کے شروع میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مختصر حالاتِ زندگی دئیے گئے تھے۔ جنہیں پڑھ کرامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے تقویٰ وپرہیز گاری کے اَنوار سے میری آنکھیں خیرہ ہوگئیں ، میرے دل میں عقیدت کے طوفان مچلنے لگے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے کہ اِس پُر فتن دور میں بھی ایسے اللہ والے موجود ہیں ۔ میں نے پختہ ارادہ کرلیا کہ آئندہ جمعرات ضرور اجتماع میں جاؤں گا ۔

        دوسری جمعرات جب میں اجتماع میں جانے کے لئے اسپیشل گاڑی میں سوار ہوا تو اسلامی بھائیوں نے میری بھرپور حوصلہ افزائی فرمائی ۔ راستہ بھر نعتِ رسولِ مقبول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پڑھی جاتی رہی ۔ عاشقانِ رسول کی صحبت میں مجھے سفر کا اتنا لُطف آیا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں جنّت میں آگیا ہوں ۔ سنّت مصطفی  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے آراستہ نورانی چہرے ، گنبد خضریٰ کے سبز رنگ کی نسبت رکھنے والے سبز سبز عمامے مجھے بہت اچھے لگے ۔اجتماع میں سنّتوں بھرے بیان ، حلقۂ ذکر اور اجتماعی دُعا نے میرے دل ودماغ پر گہرے نقوش چھوڑے ۔ بس وہ دن اورآج کا دن ! میں دعوتِ اسلامی کا ہو کر رہ گیا ۔کچھ عرصے بعد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  مرکزالاولیاء تشریف لائے تو ان سے بیعت کرکے عطّاری بھی بن گیا ۔

        میٹرک کے بعد گھر والوں نے مجھے کالج میں داخل کروادیا ۔ مگر میرا وہاں دل نہ لگا کیونکہ فیضانِ سنّت سے علم وعلماء کے فضائل پڑھ کر میرے دل میں عالِم بننے کا شوق پیدا ہوچُکا تھا ۔ والِد صاحب نے میرا رُجحان دیکھ کر مجھے درسِ نظامی کرنے کی اجازت دے دی ۔ چُنانچہ میں نے  1993ء میں ایک سُنّی دارالعلوم میں داخلہ لے لیا ۔ جہا ں پڑھائی کے ساتھ ساتھ میں شہر سطح کے خادِم(نگران ) کے طور پر دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام بھی کرتا رہا ۔ایک رات میں سویا تو خواب میں اپنے پیارے پیارے مُرشِد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا دیدار ہوا ۔ آپ نے کچھ اس طرح دریافت فرمایا :  ’’درسِ نظامی کرنے کے بعد کیا ارادہ ہے ؟‘‘میں نے عرض کی :  ’’میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوجاؤں گا پھر جو آپ حُکم فرمائیں ؟‘‘ اس وقت سے میرا ذہن بن گیا کہ خُود کو امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی خدمت میں پیش کردوں گا ۔پھر جب میں فارغ التحصیل ہونے کے بعد باب المدینہ کراچی آنے لگا تو میری والِدہ محترمہ نے کچھ یوں فرمایا : ’’ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی بارگاہ میں میری طرف سے عرض کرنا کہ میں نے اپنا بیٹا آپ کو سونپا۔‘‘

        جون  2002ء میں باب المدینہ آنے کے بعد سب سے پہلے میں نے قافلہ کورس کیا اور مَدَنی قافلوں میں سفر کرتا رہا ۔تقریباً 103دن کے بعد جب میں بارگاہِ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  میں حاضر ہوا تو آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے پہلے مجھ سے سنِ فراغت پوچھا ، پھر مَدَنی قافلہ کورس کے بارے میں دریافت کرنے اور فقہ میں میری دلچسپی جاننے کے بعد فرمانے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن