دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ameer e Ahle Sunnat ma 26 Hikayaat | فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

book_icon
فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

میرے لباس کا حصہ بن چکا ہے ۔

        علمِ دین کے عظیم شعبہ سے میری وابَستگی کی ابتداء اس طرح ہوئی کہ میں نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ ( مدینہ ٹاؤن) میں قائم مدرسۃ المدینہ  کے اندر شُعبۂ حِفْظ میں داخِلہ لے لیا ۔اس دوران  شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادِرِی رَضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی سنّتوں بھری تألیف فیضانِ سنّت میں دئیے گئے علمِ دین کے فضائل  پڑھ کر میرے دل میں علمِ دین حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ۔ میں نے پہلی مرتبہ ’’سردار آباد(فیصل آباد)‘‘ ہی میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی زیارت کی۔ وہ اس طرح کہ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران کے’’ مَدَنی مشورہ‘‘ میں تشریف لائے تھے ۔مجھے قریب سے آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی زیارت کا بہت شوق تھا  چُنانچہ میں ’’ مَدَنی مشورہ ‘‘شروع ہونے سے پہلے ہی آگے جاکر بیٹھ گیا ۔جب امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  تشریف لائے تو فرمایا :  جو پہلے سے آگے آکر بیٹھے ، انہوں نے تو صحیح کیا مگر جو کندھے پھلانگتے ، دھکّے دیتے ہوئے آگے پہنچے ، اُنہوں نے غلط کیا اور مسلمان کو تکلیف پہنچائی ، لہٰذاوہ توبہ کریں ۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی یہ بات سُن کر میں بے حد متأثر ہوا کہ اُنہوں نے آتے ہی شریعت کا بَہُت پیار ا حُکْم سُنا کر ’’احترامِ مُسلِم ‘‘کا درس دِیا اور یوں میں اُن کا دل وجان سے گرویدہ ہوگیا ۔طریقت کے حوالے سے ایک تصور جومیرے ذہن میں تھا کہ پیر کو تقویٰ وپرہیز گاری کی اعلیٰ مثال ہونا چاہیے ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو میں نے اِس سے بڑھ کر پایا ۔ چُنانچہ میں آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوکر عطّاری بن گیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ     میں نے حفظ بھی مکمل کر لیا ۔

        امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  مرکزالاولیاء لاہور میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں تشریف لائے تومجھے بھی وہاں حاضِری کی سعادت نصیب ہوئی ۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے  وہاں علمِ دین کے فضائل پر بیان کیا ، علم کا تو میں پہلے ہی سے پیاسا تھا، مگراس بیان کو سُن کر تومیں نے دل میں تہیہ کر لیا کہ اب مجھے عالِم ہی بننا ہے ۔میں نے کچھ ہی دن پہلے میٹرک کا امتحان دیا تھا ۔  پہلے تومیں نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے03دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کیا پھردرسِ نظامی میں داخِلہ لے لیا ۔اِس دوران دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام بھی کرتا رہا ۔فارغ التحصیل ہونے کے بعد جامعۃ المدینہ (فیضانِ عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ گلستانِ جوہر بابُ المدینہ کراچی) میں تقریباً 5سال تک(منتہی درجات ودورۂ حدیث میں ) تدریس کی سعادت ملی پھر جامعۃ المدینہ(عالَمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ بابُ المدینہ کراچی) میں (منتہی درجات ودورۂ حدیث اور تخصص فی الفقہ میں ) 2سال بطورِ مُدرِّس خدمات سرانجام دیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ دارالافتاء اہلسنّت میں (بطورِ مفتی ومُصَدِّق )خدمتِ افتاء کا سلسلہ رہا ۔۱۴۲۸ھ میں ذاتی مجبوری کی بنا پر سردار آباد واپَسی ہوئی ۔تادمِ تحریر جامعۃ المدینہ (فیضان مدینہ سردار آباد) میں (منتہی درجات ودورۂ حدیث میں )تدریس کے ساتھ ساتھ دارالافتاء اہلسنّت (سردار آباد) میں (بطورِمفتی ومُصَدِّق ) دین کی خدمت کررہا ہوں ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے کس طرح مذکورہ مُفتی صاحب مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے ۔ اس لئے ہمیں بھی چاہیئے کہ سنّتوں بھرے اجتماع میں نہ صرف خود شریک ہوں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو دعوت دے کر بلکہ گھروں سے بلا کرساتھ لیتے آئیں ۔اگر کوئی ہماری اِنفرادی کوشش سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا تو ہمارے لئے بھی ثوابِ جاریہ کا عظیم ذریعہ بن جائے گا ۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ مَدَنی کام کے دوران شرعی احکامات کی پاسداری کرنے میں دنیا وآخرت کی ڈھیروں بھلائیاں پوشیدہ ہیں جیسا کہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے جب مَدَنی مشورے میں شرعی حکم بیان کیا اور توبہ کی ترغیب دی تویہ اسلامی بھائی کس قدر متأثر ہوئے تھے ۔علاوہ ازیں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے علم کے فضائل پر مشتمل بیان سن کر اس اسلامی بھائی کا ذہن بنا اور یہ اوّلاََ عالم پھرمُدَرِّس و مفتی بنے ، اس لئے ہمیں چاہئیے کہ ہم ہر مسلمان کو امیراہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے بیانات کی کیسٹیں ، وی ، سی ڈیز سننے کی خوب خوب ترغیب دیں ۔

اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(3) کالج کا اسٹوڈنٹ مفتی کیسے بنا؟

        ضلع ساہیوال (پنجاب) کی تحصیل چِیچہ وطنی کے مقیم اسلامی بھائی مُفتی فیض رسول عطّاری مدظلہ العالی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میرے والدِ بُزُرگوار عالمِ دین تھے اور گاؤں کی مسجد میں امامت فرماتے تھے۔ ایک روز والدِ محترم ایک ضخیم کتاب بنام ’’فیضانِ سنّت‘‘لائے اور مجھے فرمایا کہ روزانہ مسجد میں اس کادرس دیا کرو۔ میری عمر اُس وقت تقریباً15سال تھی اور ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا۔3سال بعد والد صاحب کے حکم پر مزید دنیوی تعلیم کی غرض سے ’’بُورے والا‘‘(عطّار والا) میں اقامت اختیار کی اور اپنے والد صاحب کے ایک دوست (جو امام مسجد تھے ) کے ساتھ ان کے حُجرے میں رہنے لگا۔ایک روز ہماری مسجد میں سبز عمامے والے چند اسلامی بھائی پوسٹر لگانے آئے جس میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی گئی تھی۔ میں نے اُن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن