30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے وابستہ ہونے کی مجھے ایسی برکتیں نصیب ہوئی کہ مجھ گنہگار کو اب تک 17مرتبہ میٹھے میٹھے آقا ، مَدَنی مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت نصیب ہوچکی ہے ۔‘‘
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِک
دعوتِ اسلامی کے علمی ، تحقیقی اور اشاعتیادارے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ کے شعبہ اِصلاحی کُتب نے امّت کی اصلاح و خیر خواہی کے مقدس جذبے کے تَحت علمائے دعوتِ اسلامی کی بہاروں کو شائع کرنے کا قصد کیا ۔چنانچہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تاریخ وِلادت 26رمضان کی نسبت سے 26منتخب بہاروں پر مشتمل اس سلسلے کا پہلا رسالہ ’’فیضانِ امیر اہلسنّت‘‘ کے عنوان سے پیشِ خدمت ہے ۔
ہمیں چاہئیے کہ اِس رِسالے کو پڑھنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرلیں ، نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ عالیشان ہے : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہمسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث : ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵) جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ ’’علماءِ دعوتِ اسلامی ‘‘ کے16 حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’16 نیّتیں ‘‘ پیشِ خدمت ہیں ۔
(۱)ہر بارحَمْد و (۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذو(۴)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اگلے صفحہ کے اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ (۵) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور (۶)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا (۷)جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّ وَجَلَّ اور(۸) جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پڑھوں گا۔(۹)ہر بہار کے اختتام پردی گئی دعا، ’’اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو‘‘ کا معمول بناؤں گا۔(۱۰)دوسروں کویہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔(۱۱) اس حدیثِ پاک ’’تَھَادَوْا تَحَابُّوْا‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔‘‘(مؤطا امام مالک ، ج۲، ص۴۰۷، الحدیث : ۱۷۳۱) پرعمل کی نیت سے(ایک یا حسبِ توفیق) یہ رسالہ خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔ (۱۲)(اپنے ذاتی نسخے کے)یادداشت والے صفحے پر اہم نکات لکھوں گا ۔ (۱۳)(اپنے ذاتی نسخے پر) عند الضرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا۔(۱۴)اس رسالے کے مطالَعہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا۔ (۱۵)اگر کوئی شرعی غلطی ملی تو تحریر ی طور پر ناشر یا مصنف کو آگاہ کروں گا۔ (مؤلف وناشرین وغیرہ کو صرف زَبانی اَغلاط بتا دینا خاص مفید نہیں ہوتا ۔)
شعبہ اِصلاحی کتب ، مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ (دعوتِ اِسلامی)
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن مفتی محمد فاروق العطاری المدنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْغَنِی [1]؎ زُہد وورع اور تقویٰ وپرہیزگاری میں اپنی مثال آپ تھے اور اس حدیث ِ پاک کے مصداق تھے : ’’ کُنْ فِی الدُّنْیَا کَاَنَّکَ غَرِیْبٌ یعنی دنیا میں اس طرح رہو کہ گویا تم مسافر ہو ۔‘‘(صحیح البخاری، الحدیث۶۴۱۶، ج۴، ص۲۲۳، دارالکتب العلمیۃ بیروت)
مفتی ٔ دعوت ِ اسلامی نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہونے کے بارے میں کچھ یوں بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ گلزارحبیب (سولجر بازار باب المدینہ کراچی )میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی تو وہاں کی جانے والی اِختِتامی رقّت انگیز دُعا سن کربَہُت مُتَأ ثِّر ہوا بس اس دعا کا انداز پسند آگیا ۔ اس کے بعد دعوتِ اسلامی کی منزلیں طے ہوتی چلی گئیں ۔ ‘‘اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ آپ علیہ رحمۃاللہ الغنینے1995ء میں درسِ نظامی کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ(باب المدینہ کراچی ) میں داخلہ لیا ۔ درسِ نظامی مکمل کرنے کے بعد اپنے پیرو مُرشد شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہاتھوں دستاربندی کا شرف پایا۔مفتی ٔ دعوتِ اسلامی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْغَنِی نے فتویٰ نویسی کی تربیت جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر(بابُ الاسلام سندھ )سے لی اور۱۵ شعبان، ۱۴۲۱ھ بمطابق13 نومبر2001ء کوپہلا فتویٰ لکھا۔پہلے پہل تقریباًایک سال دارُ الافتاء اہلسنّت (جامع مسجد کنزُ الایمان‘‘بابری چوک (گرومندر) باب المدینہ کراچی)میں رہے۔ اس کے بعد تقریباًتین سال دارالافتاء نورالعرفان (جامع مسجدسید معصوم شاہ بخاری علیہ رحمۃ اللہ الباری‘‘ نزدپولیس چوکی، کھارادر، باب المدینہ کراچی)میں رہے ۔ پھر تقریباً ۱۱ماہ ، مکتب مجلسِ افتاء (عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ)میں رہے ۔ آپ کے فتاوٰی کی تعداد تقریباً 4000ہے ۔اس کے علاوہ تفسیرِ جلالین کاتقریباً 1200صفحات پر مشتمل عربی حاشیہ بھی لکھا اور تفسیرِ قرآن’’صِراطُ الجنان ‘‘ کے چھ پاروں پر بھی کام مکمل کرچکے تھے ۔
آپ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں بہت فَعَال تھے۔ آپ پہلے پہل کنزالایمان مسجد کے قریبی علاقے پٹیل پاڑا میں بھی رہائش پذیر رہے۔اِن کے علاقے (اعجاز کالونی ، لسبیلہ چوک )کے اسلامی بھائیوں کا بیان ہے کہ ٭’’مفتی ٔ دعوت اسلامی حاجی محمد فاروق عطاری علیہ رحمۃ اللہ الباری کی انفرادی کوشش سے کئی اسلامی بھائی نمازی بنے ، اپنے چہرے پر داڑھیاں سجالیں اور مدنی ماحول سے وابَستہ ہوگئے ۔ ٭ یہ بلاناغہ صدائے مدینہ لگایا کرتے تھے اور اپنی رِہائش گاہ واقِع پٹیل پاڑا سے بلال مسجد یا غوثیہ مسجد( لسبیلہ چوک) تک صدائے مدینہ لگاتے ہوئے آیا کرتے تھے ۔ ٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت فرماتے ٭مدرسۃُ المدینہ برائے بالِغان پڑھاتے تھے٭ ایک مرتبہ ہمارے سامنے اندرونِ سندھ سے آنے والے50 سے60 کفار‘اِن کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے ٭ ان کی ترغیب پر متعدَّد اسلامی بھائیوں نے اپنے بچوں کو حافظِ قرآن بنایا ٭ اس علاقے میں بعض نوجوان زَبان کی تیزی کی وجہ سے کفرِیہّ کَلِمات بھی بول جاتے تھے، آپ نے ان پر اِنفرادی کوشش $&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع