دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ameer e Ahle Sunnat ma 26 Hikayaat | فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

book_icon
فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

شخص کو مُعتَقَد علیہ(یعنی جس شخص سے عقیدت رکھی جائے ) تصوّر کریں یا نہیں ؟ اور اس نذ راور تحفہ کے بدلے اجرِ عظیم پائیں گے یا نہیں ؟

        اِس سوال کا جواب دیتے ہوئے اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ رب العزت فتاوٰی رَضَویہ جلد 19 کے صفحہ 433 پر لکھتے ہیں [1]؎  : اگر فی الواقع وہ شخص علمائے اہلسنّت و جماعت ایَّدَہَمُ اللّٰہ تعالٰیسے ہے اور جو باتیں حقیقیۃً شرک ہیں اُنہی کے معتقد (یعنی اعتقاد رکھنے والے)کو مشرِک کہتا ہے اور اَحکامِ مشرِکین میں داخل کرتا ہے اور جو نَو پیدا (یعنی نئی)باتیں مخالفِ شریعت و مُزاحِم سنّت (یعنی سنت کو روکنے والی )ایجاد کی گئیں انہیں کو بدعتِ شَرعِیہ ومَذْمومہ و شَنِیْعَہ جانتا اور ان سے نَہی و تَحذیر (یعنی منع کرتا ، ڈر سُناتا) ہے، اور شَعائرِ اسلام (مثلاًمساجد ، اذان، ، حج وغیرہ ) اور نَماز صلوٰۃ وصِیام (یعنی نماز و روزہ ) وغیرہا کے اَحکام صحیح صحیح سکھاتا اور بارعایتِ شرائط و قواعد احتساب امر بالمعروف اور نہی عن المنکر(یعنی بااندازِ اَحسن نیکی کا حکم کرنااور بُرائی سے منع کرنا) بجالاتا ہے، اور وَعْظ میں روایاتِ باطلہ، و خُرافاتِ مُخْتَرَعہ(یعنی من گڑھت بکواسات) و بیانات مُشیرۂِ اَوہام(یعنی ایسی باتیں جو وہم پر مبنی ہوں ) و مفسِدۂ خیالاتِ عوام (یعنی عام لوگوں میں پائے جانے والے غلط خیالات)سے احتراز رکھتا(یعنی بچتا)اور علمِ کافی و فَہمِ صافی(یعنی واضِح سمجھ) کے ساتھ ہدایت و ارشاد میں ٹھیک مِعیارِ شرع پر چلتاہے ، تو اسے نہ صرف عالِم بلکہ اس زمانہ میں اراکینِ دین و سنّت (یعنی دین و سنّت کے ستون)و خُلَفائے رِسالت عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَالتَّحِیَّۃِ (یعنی سرکار علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ’’خلیفہ‘‘و ’’نائب‘‘)اور اَولیائے جنابِ اَحَدِیّت آلاء جِلَّت (یعنی اللہ جل جلالہ کے اولیاءکاملین اوراعلیٰ نعمتوں میں سے)سمجھنا چاہئے اور اس کی جو خدمت ہو سکے صلاح و فلاحِ دارین ورِضائے رَبُّ الْمَشْرِقین و خوشنودیِٔ سیدُ الکونین ہے جل جلالہ‘  و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ۔ (وَاللّٰہُ سُبْحٰنَہ وَ تَعالٰی اَعْلَم)   (ماخوذاز فتاویٰ رَضَویہ شریف ، ج ۱۹، ص ۴۳۳)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اعلیٰ حضرت علیہ َرحمۃ رَبِّ العزت کا یہ مبارَک فتویٰ فی زمانہ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور ہر وہ سنّی عالِم و مُبَلِّغ جو اس مُبارَک فتویٰ کے مطابق سنّتوں کی دُھومیں مچاتے ہیں اُن کی ذاتِ مقدسہ کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ رب العزت نے ایک علاقے یا شہر میں مَدَنی کام کیلئے کوشش فرمانے والے عالِمِ اَہلسنّت کیلئے فرمایا کہ انہیں نہ صرف عالم بلکہ اس زمانہ میں دین وسنّت کا سُتون، سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا خلیفہ و نائب اوراللّٰہ    عَزَّ وَجَلَّ    کے کامل اولیاء میں سے جاننا چاہیے، تو جس ہستی کو دُنیا امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے نام سے پُکارتی ہو، جن کے تقویٰ ، پرہیزگاری اور دینی خدمات کی دُھوم دنیا کے کونے کونے میں مچ رہی ہو۔ جن کے سنتوں بھرے بیانات و پُر تاثیر تصنیفات و تالیفات کی بَرَکتوں سے لاکھوں مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کی زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہو چکا ہو۔اُن کے مقام ومرتبے کا کون اندازہ لگا سکتا ہے ؟ اَہلسنّت کے ایک مشہور مفتی وشیخ الحدیث حضرتِ علّامہ مولانا منظور احمد فیضی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ القَوِی کی تحریر ملاحظہ ہو :   

 سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سلام ارشاد فرمایا !

        بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط ایک شخص نے روضۂ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر حاضری دی اپنی طرف سے سلام پیش کیا پھر امیرِ اَہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس قادری رضوی   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی طرف سے سلام پیش کیا تو زندہ نبی ، جانِ جاں نبی ، جانِ جہاں نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا ’’میرا بھی اُنکو (یعنی امیر اہلسنّت کو)سلام کہنا۔‘‘اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِک یہ عالم بیداری کی بات ہے ۔اور حضرت (یعنی امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  )سے متعلق رویائے صالحہ (یعنی اچھے خواب )بہت ہیں ۔اَللّٰھُمَّ زِدْفَزِدْ وَاَدِمْ وَبَارِکْ فِیْہٖ۔۔۔۔(والسلام )   رقمہ الفقیر محمد منظور احمد فیضی عفی عنہ غفر لہ خویدم الحدیث بجامعۃ المدینہ کراتشی ، ۲۹ربیع الاول ۱۴۲۵ھ   (10رَمَضَانُ الْمُبارَک (۱۴۲۷ھ2006)بروز بدھ دوپہرکم وبیش00 :1بجے اَحمد پور شرقیہ (پنجاب) میں علّامہ فیضی صاحبرَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے صاحبزادگان سے جب مذکورہ واقعہ سے متعلق بات ہوئی تو انہوں نے اس کی تصدیق مع دستخط اس طرح فرمائی کہ یہ ایمان افروز واقعہ خود ہمارے والد بزرگوار رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا ہی ہے ۔نجی محفلوں میں بارہا وہ اپنے حوالے سے سنایا کرتے ورنہ اکثر عاجزی فرماتے ہوئے اپنے نام کے اظہار کے بجائے ’’ایک شخص‘‘کہہ کر خود کو چھپاتے۔ والد بزرگوار رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے سامنے اگر کوئی امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے خلاف لَب کُشائی کی کوشش کرتا تو بَرمَلا آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ جلال کی کیفیت میں فرماتے ، خاموش رہو !میں نے امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں بہت اچھی حالت میں دیکھا ہے ۔ ان کا بارگاہ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں کتنا بڑا مقام ہے یہ مجھے معلوم ہے ، تم لوگ نہیں جانتے ۔)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نہ صرف خُود عالِم ہیں بلکہ عالِم گَر بھی ہیں ۔ چُنانچہ آپ   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی علم دوستی اور اشاعتِ علمِ دین کی تڑپ کے نتیجے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کی سب سے پہلی شاخ 1995ء میں نیوکراچی کے علاقے مدرسۃ المدینہ (گودھرا کالونی بابُ المدینہ کراچی) کی دوسری منزل میں کھولی گئی۔امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اورمبلغینِ دعوتِ اسلامی کی حصولِ علم دین کی بھر پور ترغیب کے نتیجے میں جہاں لاکھوں عاشقانِ رسول ‘ راہِ خدا   عَزَّ وَجَلَّ    میں سفر کرنے والے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں کے مسافر بنے وہیں کثیر تعداد نے باقاعدہ علمِ دین کے حُصول کے لئیجَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کا بھی رُخ کیا ۔ یوں دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن