30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی علیٰ محمَّد
مَدَنی انعامات پر عمل کرنے والوں پر رحمتوں کی کیسی بارشیں برستی ہیں ! اِس کی ایک جھلک مُلا حَظہ ہو :
روزانہ فکرِ مدینہ کرنے کا انعام
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے مَدَنی اِنعامات سے پیار ہے اور روزانہ فکرِ مدینہ کرنے کا میرا معمول ہے۔ ایک بار میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ صوبۂ بلوچستان ( پاکستان ) کے سفر پر تھا۔ اِسی دَوران مجھ گنہگار پر بابِ کرم کُھل گیا ۔ ہوا یوں کہ رات کو جب سویا تو قسمت انگڑائی لیکر جاگ اُٹھی ، جنابِ رسالت مَآبصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ خواب میں تشریف لے آئے، ابھی جلووں میں گُم تھا کہ لب ہائے مبارَکہ کو جُنبِش ہوئی اور رَحمت کے پھول جھڑنے لگے، الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے : جو مَدَنی قافِلے میں روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہیں میں انہیں اپنے ساتھ جنّت میں لے جاؤں گا ۔‘‘
شکریہ کیوں کر ادا ہو آپ کا یا مصطفیٰ
کہ پڑوسی خُلد میں اپنا بنایا شکریہ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضانِ رمضان ، فیضان ِلیلۃ القدر، ج۱، ص۹۳۱)
مَدَ نی مشورہ
اَلْحَمْدُﷲِ عَزَّ وَجَلَّ ہم مسلمان ہیں اور ایک مسلمان کے لئے اس کی سب سے قیمتی شے اُس کا اِیمان ہے ۔ اِس کی حفاظت کی فکر ہمیں دنیاوی اشیاء سے کہیں زیادہ ہونی چاہیے۔ امامِ اہلسنّت، عظیم البَرَکت، مجددِ دین وملت اعلیٰ حضرت الشاہ مولانا احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا اِرشاد ہے : عُلَمائے کرام فرماتے ہیں جس کو (زندگی میں )سَلْبِ ایمان کاخوف نہیں ہوتا، نَزْع کے وقت اُس کا ایمان سلْب ہوجانے کا شدید خطرہ ہے ۔(الملفوظ حصہ ۴ ص۳۹۰ حامد اینڈ کمپنی مرکز الاولیاء لاہور)
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!نیک اعمال پر اِستقامت کے علاوہ اِیمان کی حفاظت کا ایک ذریعہکسی ’’مرشدِکامل ‘‘ سے بیعت ہوجانا بھی ہے ۔ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اِسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سلسلہ عالیہ قادِریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں اورقادِرِی سلسلے کی عظمت کے توکیاکہنے کہ اس کے عظیم پیشوا حضور سیدنا غوث الاعظم رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ قیامت تک کے لئے (بفضل ِ خدا عَزَّ وَجَلَّ )اپنے مریدوں کے توبہ پر مرنے کے ضامن ہیں ۔ (بہجۃ الاسرار، ص۱۹۱، مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)جوکسی کا مُرید نہ ہو اُسکی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے! کہ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے وُجودِ مسعود کو غنیمت جانتے ہوئے بِلا تاخیر ان کا مُرید ہوجائے۔ یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں ، دونوں جہاں میں اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے۔
مُرید بننے کا طریقہ
بہت سے اِسلامی بھائی اور اِسلامی بہنیں ، اِس بات کا اِظہار کرتے رہتے ہیں کہ ہم اَمیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرید یاطالِب ہونا چاہتے ہیں ۔مگر طریقہ کار معلوم نہیں ، تو اگرآپ مُرید بننا چاہتے ہیں ، تو اپنا اور جن کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام، ایک صفحے پرترتیب وار بمع ولدیت و عمر لکھ کر عالمی مرکز فیضان مد ینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی کراچی ’’مکتب مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ‘‘کے پتے پر روانہ فرمادیں ، تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ انہیں بھی سلسلہ قادِریہ رَضویہ عطّاریہ میں داخل کرلیاجائے گا۔(پتا انگریزی کے کیپٹل حروف میں لکھیں )
E-Mail : Attar@dawateislami.net
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع