دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ameer e Ahle Sunnat ma 26 Hikayaat | فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

book_icon
فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

نصیب ہوئی تھی۔ اس اجتماع میں شرکت سے پہلے یعنی میٹرک پاس کرنے تک صرف نَماز پڑھتے وقت ٹوپی رکھتا تھا اوراگر کبھی نماز کے فوراً بعد ٹوپی اُتارنا بھول جاتا اور جب یا د آتا تو افسوس ہوتا تھا کہ (معاذ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  )ابھی تک ٹوپی میرے سر پر ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ    سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے سر پر  سبز عمامہ شریف سج گیا اور َ تادمِ تحریراس پر استقامت حاصل ہے۔

        دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے علمِ دین سیکھنے کا جذبہ ملا ۔چنانچہ میں نے 1989ء کے اَواخر میں کراچی کے ایک سُنی دارالعلوم میں داخلہ لیا۔پھر مختلف جامعات سے حصولِ علم کے بعد 1995ء کے آخر میں دورہ حدیث کا امتحان دے کر سندِفراغت حاصل کی اور1996ء سے جامعۃ المدینہ گودھراکالونی باب المدینہ کراچی میں (جوکہ دعوت اسلامی کا درس نظامی کا پہلا ادارہ تھا) میں پڑھانے کی سعادت حاصل ہوئی۔تادمِ تحریر جامعۃ المدینہ( حیدرآباد)میں تدریس کے فرائض انجام دے رہا ہوں ۔

         اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ    وقتاًفوقتاً عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت بھی ملتی رہتی ہے ۔اپنے علاقے میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت ، بعض اوقات مدرسۃ المدینہ( بالِغان)میں  پڑھانے اورکوئی اسلامی بھائی درس دینے والا نہ ہو توٌ درس دینے ورنہ سُننے کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔ مدنی انعامات کا کارڈ بھرنے کی بھی ترکیب ہے ۔ مدنی انعاما ت کا کارڈ بھرنے کی برکت سے سورۂ مُلک شریف کی تلاوت اور کئی ایسی نیکیوں پر استقامت ملی جن پر پہلے عمل نہیں تھا۔

اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(26) یہ اعتکاف کیا ہوتا ہے!

      ڈیرہ اللہ یار (بلوچستان ، پاکستان )کے ایک اسلامی بھائی حبیب اللہ العطاری المدنی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے : مجھے تو نہ خوفِ خدا کا پتا تھا نہ عشقِ مصطَفٰیصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا۔ بس گناہوں بھری زندگی میں بد مست رہتے ہوئے زندَگی کے دن گزار رہا تھا۔ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   کے کروڑہا کروڑ اِحسان کے ہمارے شہر میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام شروع ہوااور پہلی بار دعوتِ اسلامی کی طرف سے( ۴۱۶ا ھ۔1995ء) شبِ بَرَاءَ ت کا سنّتوں بھرا اجتِماع ہوا۔ میں نے اُس میں شرکت کی۔ اجتِماع میں عاشِقانِ رسول کے داڑھی اور عمامے والے نورانی چہروں اور ان کی مَحَبَّتبھری مُلاقاتوں نے مجھے دعوتِ اسلامی سے کافیمُتأَثِّر کیا۔ مگر میں دُور ہی دُور رہا۔ ہفتہ وار اجتماع میں بھی کبھی شرکت کی توفیق نہ ملی حتّٰی کہ رَمَضانُ المُبارَک( ۴۱۶ا    ھ ۔1995 ء) کی ستائیسویں شب آ پہنچی ، میں نے اجتِماع والی مسجِد میں ہونے والی اجتِماعی دُعا میں حاضِری دی ، اختتام پر اسلامی بھائیوں سے مُلاقات ہوئی اور کسی نے بتایا یہاں کچھ اسلامی بھائی اعتِکاف میں بیٹھے ہیں ۔ میرے لئے یہ لفظ نیا تھا۔ اس لئے میں نے تَجَسُّس کے ساتھ پوچھا، یہ اعتِکاف کیا ہوتا ہے ؟  اسلامی بھائیوں نے بڑی مَحَبَّتکے ساتھ مجھے  اعتِکاف کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بعض  اعتِکاف کی مَدَنی بہاریں بیان کیں ۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں کئے جانے والے اعتِکاف کے احوال سُن کر میں نے دل میں پکّی نیّت کر لی کہ اِنْ شَآءَ اللّٰہعَز وَ جَلَّ  آئندہ سال اعتِکاف میں ضَرور بیٹھوں گا ۔ چُنانچِہ دن گزرتے گئے اور جب  رَمَضانُ المُبارَک  ( ۴۱۷ا    ھ۔1996ء)  کی پھر آمد ہوئی تو آخِری عشرہ میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ میں مُعتَکف ہو گیا۔ دس شبانہ روزعاشِقانِ رسول کی صحبت میں وہ کچھ سیکھنے کو ملا جو بیان سے باہر ہے۔      ؎

نہ پوچھو ہم کہاں پہنچے اور ان آنکھوں نے کیا دیکھا

جہاں پہنچے وہاں پہنچے جو دیکھا دل کے اندر ہے

اعتِکاف میں کسی نے درسِ نِظامی( عالم کورس) کرنے کا ذہن دیا ، میری سمجھ میں آ گیا چُنانچِہ بابُ المدینہ کراچی آ کر جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیا ، حتّٰی کہ دورۂ حدیث کے بعد دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ ( بابُ المدینہ) میں  ( ۴۲۵ا ھ۔2004ء) امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے میری دستار بندی کی۔ اور تادمِ تحریر میں دعوتِ اسلامی کے ایک جامعۃ المدینہ ( حیدر آباد) میں کچھ عرصہ تدریس کی خدمات انجام دینے کے بعد 12ماہ کے مَدَنی قافلے کا مسافر ہوں ۔

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! ایک ایسالڑکا جس کو کل تک یہ بھی نہیں پتا تھا کہ اعتِکاف کیا ہوتاہے! آج وہ عاشِقانِ رسول کے ساتھ اعتِکاف کرنے کی بَرَکت سے نہ صرف عالمِ بلکہ ’’ عالم گر‘‘ بن گیا یعنی عالم بننے کے بعد دعوتِ اسلامی کے جامِعۃ المدینہ میں بحیثیت مُدرس درسِ نظامی کے اَسباق پڑھا کر دوسروں کو عالم بنانے والا بن گیا۔

سُنّتیں سیکھ لو رحمتیں لو ٹ لو، ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

علم حاصِل کرو برکتیں لوٹ لو، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوجائیے

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا پیارا ہے ۔ اِس کے دامن میں آ کرمُعاشَرہ کے نہ جانے کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد با کردار بن کر سنّتوں بھری باعزَّت زندگی گزارنے لگے، نہ جانے کتنے لوگوں کو بُرے عقائد سے توبہ نصیب ہوئی ۔ آپ بھی تبلیغ ِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ان شآء اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    !مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے اعلیٰ اَخلاقی اوصاف غیرمحسوس طور پر آپ کے کِردار کا حصہ بنتے چلے جائیں گے ۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن