دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ameer e Ahle Sunnat ma 26 Hikayaat | فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

book_icon
فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

        مجھے مَدَنی قافلوں میں سفر کا شوق تو بہت تھا لیکن کم عمری کی وجہ سے اِجازت نہ ملتی تھی ۔ البتہ ایک مرتبہ میں عاشقانِ رسول کے ساتھ راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ    میں سفر کرنے والے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے میں کامیاب ہوہی گیا ۔ مَدَنی قافلے میں مجھے اتنا کچھ سیکھنے کو ملا جو میں ساری زندگی نہ سیکھ پایا تھا۔گھر بھر میں میرا غُصّہ مشہور تھا مگر مَدَنی قافلے سے واپس گھر آنے کے بعد میرے مزاج کے خلاف کوئی بات ہو ئی تو خلافِ معمول میں غصے میں آپے سے باہر ہونے کے بجائے خاموشی سے دوسرے کمرے میں چلا گیا ۔یہ مَدَنی قافلے کی پہلی برکت تھی جسے مجھ سمیت گھر والوں نے بھی کھلی آنکھوں سے دیکھا ۔جوں جوں میں مَدَنی ماحول کے رنگ میں رنگتا چلا گیا ، میرے کردار وگفتار میں مُثبت تبدیلیاں رُونما ہوتی گئیں ۔ مدنی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے درس وبیان بھی سیکھنے کو ملا ۔اسلامی بھائیوں کی محبتوں اور شفقتوں سے بالآخر میں نے اپنے سر پر سبز عمامہ بھی سجا لیا۔ تاحال اس پر استقامت حاصل ہے اللہ   عَزَّ وَجَلَّ     مرتے دم تک استقامت عطافرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ    دعوت اسلامی کے مدنی ماحول نے مجھے اتنا بدل کر رکھ دیا کہ سب گھروالے جو پہلے میری تیز مزاجی کے شاکی تھے ، اب مجھ سے بہت خوش ہیں ۔ والدین تو میری فرمانبرداری پر پھولے نہیں سماتے ۔یہ سب میرے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مَدَنی تربیت کا نتیجہ ہے ۔

          بعد ازاں میرے ایک کزن نے مجھ پر درسِ نظامی (عالِم کورس)کرنے کے لئے انفرادی کوشش کی۔مگر میں فوری طور پر کوئی فیصلہ نہ کرسکا۔مجھے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے کتب ورسائل پڑھنے کا بہت شوق تھا ۔رسائل پڑھنے کی ایک وجہ ان کے ناموں کا دلچسپ ہونا بھی تھی کیونکہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنے رسائل کے نام عموماً ایسے رکھتے ہیں کہ پہلی نظر میں وہ کسی کہانی وغیرہ کا رسالہ معلوم ہوتا ہے اس لئے لوگ اسے دلچسپی سے خریدتے اور پڑھتے بھی ہیں ۔میں فیضانِ سنت بھی بہت شوق سے پڑھا کرتا تھا ایک دن فیضان سنت پڑھتے پڑھتے علمِ دین کے فضائل پر مشتمل باب سامنے آیا تو پڑھنے میں بڑا مزا آیا۔ مزید پڑھا تو بس پڑھتا ہی چلا گیا کہ طلباء ِعلم دین و علمائے کرام کے اس قدر فضائل ہیں ۔ پھرباربار ان فضائل کو پڑھاتومیں نے پختہ ارادہ کر لیا کہ ان شآء اللّٰہ    عَزَّ وَجَلَّ     میں بھی درس نظامی کروں گا ۔لیکن اس کے بعد مشکل یہ آئی کہ کئی دفعہ کے اصرار کے باوجود والدہ راضی نہیں ہوتی تھیں ۔ لیکن مجھے آج بھی حیرت ہوتی ہے کہ میری وہ والدہ جو پہلے تو مجھے درس نظامی کی اجازت نہیں دیتی تھیں ۔مگر جب میں میٹرک کے پیپر سے فارغ ہوکر گھر آیاتو دوسرے دن خود ہی مجھے فرمانے لگیں کہ’’ کیا ہو ا تم نے ابھی تک داخلہ نہیں لیا تاخیر نہ کرو کہ اس میں نقصان ہے۔‘‘بس پھر کیا تھا میں نے ہاتھوں ہاتھ جامعۃ المدینہ (فیضانِ عثمانِ غنی گلستان جوہر باب المدینہ کراچی )میں داخلہ لے لیا کہ کہیں والدہ دوبارہ منع نہ کردیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ    وہاں درسِ نظامی کرنے کے ساتھ ساتھ مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی صحبت میں رہنے کا بھی موقع مِلا ۔جس کی برکت سے میں مَدَنی کاموں میں آگے بڑھتا چلا گیا ۔درجہ ثالثہ میں ہمارادرجہ جامعۃ المدینہفیضان مشتاق ص( النورسوسائٹی بلاک 19فیڈرل بی ایریا باب المدینہ کراچی )منتقل ہوگیا۔ یہاں مجھے علاقائی اسلامی بھائیوں سے مل کرخوب خوب مدنی کام کرنے کا موقع ملا۔ وہاں اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ    حلقہ سطح کی ذمہ داری ملی ہوئی تھی۔جامعۃ المدینہ میں پڑھتے ہوئے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ    گاہے بگاہے اپنے مرشدِ کریم امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی بارگاہ میں بھی حاضرہوتا رہتا تھا ۔

         درجہ سادسہ (یعنی چھٹے درجے)میں ہم دوبارہ جامعۃ المدینہ (فیضان عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ     گلستان جوہر ) منتقل ہوگئے۔ لیکن میں مدنی کام کے لئے علاقہ واٹر پمپ ہی میں آیا کرتا تھا۔ایک مرتبہ چند اسلامی بھائیوں کے رویے سے دل برداشتہ ہوکر میں نے اراد ہ کر لیا کہ اب اس علاقے میں نہیں آیا کروں گا ۔ چُنانچہ اس دن میں ظہر کی نماز پڑھ کرعلاقے میں جانے کے بجائے اپنے جامعہ ہی میں سو گیا ۔جب میں سویا تو جن کے صدقے مجھے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے کا جذبہ ملایعنی امیرِ اہلسنّت میرے خواب میں تشریف لے آئے اور اپنے مبارک ہاتھ میری سمت کھول دئیے۔میں لپک کر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی طرف بڑھا ۔آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے مجھے اپنے سینے سے لگا لیا۔ کچھ ہی دیر بعد میری آنکھ کھلی تو میں سمجھ گیاکہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  مجھے تسلی دینے کے لئے تشریف لائے تھے ۔ لہٰذا فوراً اٹھ کر عصر کی نماز سے کافی دیرپہلے اپنے حلقہ میں جا پہنچا۔یوں میں درسِ نظامی پڑھنے کے ساتھ ساتھ مَدَنی کام کرتے کرتے دورۂ حدیث میں پہنچ گیا ۔

         ہمارا درجہ جامعۃ المدینہ (عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی) میں منتقل ہوگیا تو یہاں امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی بارگاہ میں حاضری کی ترکیب زیادہ بننے لگی آپ کی صحبت نے مزیدعلم دین حاصل کرنے کا شوق بیدار کیا ۔چنانچہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد میں نے جامعۃ المدینہ میں ہی تخصص فی الفقہ (مفتی کورس )  میں داخلہ لے لیا ۔(تادمِ تحریر) اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ    دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام دارالافتاء اہلسنّت تمہید الایمان(جامع مسجدمصطفیٰ سیکڑ1میڑوول سائٹ باب المدینہ کراچی) میں فتویٰ نویسی کی تربیت حاصل کررہا ہوں ۔

اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(25) سر پر سبزعمامہ شریف سجا لیا 

        صوبہ سرحد(پاکستان)کے نادرن ایریا گلگت کے ایک اسلامی بھائی احمد اللہ عطّاری کا بیان کچھ یوں ہے : میرے بڑے بھائی جو اس وقت شعبہ تعلیم میں آفیسر ہیں ، مجھے دینی ودنیاوی تعلیم دلوانے کی غرض سے ستمبر1989ء میں گلگت سے کراچی لے آئے۔ اسی سال دعوتِ اسلامی کا سالانہ بین الاقوامی سّنتوں بھرا اجتماع ککری گراونڈ(باب المدینہ کراچی)میں منعقد ہوا ۔ ہم بھی اس میں شریک ہوئے ۔ اجتماع کی رونق اور ذکر و دعاکی روحانیت دیکھ کر میں بڑا حیران ہوا کہ آج تک میں نے ایسا بارونق اجتماع نہیں دیکھا تھا اور نہ ہی ذکر و دعا کی ایسی روحانی کیفیت کبھی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن