دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ameer e Ahle Sunnat ma 26 Hikayaat | فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

book_icon
فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

حصولِ علم کا جذبہ ملا اور میں نے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے کے ساتھ ساتھ درسِ نظامی میں بھی داخلہ لے لیا ۔ اس دوران دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام بھی کرتا رہا ۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعدنگاہِ مُرشِد کے صدقے مجھے تادمِ تحریر پاکستان انتظامی کابینہوباب المدینہ مشاورت اور مجلس بیرون ممالک کی رُکنیت حاصل ہے اور مجلس جامعۃ المدینہ(للبنین )ومجلس حج وعمرہ  کا میں خادِم (نگران)ہوں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ میرے دو بیٹے ہیں ، وہ بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہیں ، دونوں ہی حفظ کے طالب العلم ہیں اور عالِم بننے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔

اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(19) بُرے عقائد سے توبہ کر لی

        بابُ المدینہ کراچی میں مقیم ایک اسلامی بھائی محمد اکبرالعطاری المدنی (عمرتقریباً 26سال) کا کہنا کچھ یوں ہے : میری بدنصیبی کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے بدمذہبوں کے دارالعلوم میں زیرِ تعلیم تھا ۔ میں نے حفظ بھی انہی کے پاس کیا تھا ۔اُن کی تحریر وتقریر عشقِ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی چاشنی سے ناآشنا تھی ۔اولیاء ُاللہ سے نسبت قائم کرنا ، اُن کے نزدیک توحید کے مُنافی تھا ۔ ایسے بد عقیدہ ماحول میں رہنے کی وجہ سے میری آنکھوں پر بھی تعصب کی پٹی بندھی ہوئی تھی جو مجھے راہِ حق دیکھنے سے باز رکھے ہوئے تھی ۔ اسی دوران ایک اسلامی بھائی سے میری راہ ورسم بڑھی تو انہوں نے مجھے ان کے کفریہ وگمراہ کن عقائدکے بارے میں بتایا ، حسبِ ضرورت کتابیں بھی دکھائیں ۔ اب میری آنکھیں کھلیں کہ میں تو اپنی آخرت برباد کئے بیٹھا ہوں ۔میں نے اُسی وقت توبہ کی اور جامعۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی کے خوش عقیدہ ماحول میں درسِ نظامی کرنا شروع کردیا ۔اب میں رُوحانیت کی لذت سے آشنا ہوچکا تھا۔ کچھ ہی عرصہ میں دامنِ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے وابستہ ہوکر عطّاری بھی بن گیا ۔ یوں درسِ نظامی مکمل کرنے کے بعد جامعۃ المدینہ (فیضانِ محمدی بابُ المدینہ کراچی) میں بحثیت ِ مُدرِّس علمِ دین کی روشنی پھیلانے کے سات ساتھ دعوتِ اسلامی کے دارُالافتاء  اہلسنّتنورالعرفان (سید معصوم شاہ بخاری مسجد، نزدپولیس چوکی باب المدینہ کراچی) میں فتویٰ نویسی کی تربیت بھی حاصل کررہاہوں ۔علاوہ ازیں اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کی ذیلی مشاورت کا خادِم(نگران) بھی ہوں ۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  پر اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ    کی رحمتوں کی چھما چھم برسات ہو جن کی بنائی ہوئی تحریک دعوتِ اسلامی کے ذریعے مجھے خوش عقیدگی کی دولت نصیب ہوئی ۔

مقبول جہاں بھرمیں ہو دعوتِ اسلامی

صدقہ تجھے اے ربِّ غفار مدینے کا

اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(20) کھیلوں کا شوقین، مُدَرِّس بن گیا

        مرکزالاولیاء لاہور کے ایک اسلامی بھائی محمد عامرحمیدالعطاری المدنی (عمرتقریباً 31سال)نے اپنی خزاں رسیدہ زندگی میں بہارآنے کا تذکرہ کچھ یوں کیا کہ میں معاشرے کا بگڑا ہوا نوجوان اورکرکٹ کا جنون کی حد تک رسیا تھا۔مجھے ایک اسلامی بھائی نے 22، 23 ، 24 اپریل1994ء کو اسلام آباد میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی مگر میری بدنصیبی کہ میں اس اجتماع میں حاضر نہ ہوسکا ۔ اگلے سال5، 6، 7 اپریل1995  ء کو مرکز الاولیاء لاہورمیں ہونے والے تین روزہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت ملی۔ 7 اپریل بروز جمعۃ المبارک نماز عصر کے بعد شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادِرِی رضوی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا منفردبیان ’’اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ     دیکھ رہا ہے ‘‘ سُنا، نمازِ مغرب کے بعد تصوّر مدینہ کیا گیا ، تصوّر ہی تصوّر میں سوئے مدینہ جانے والے اس قافلے میں میں بھی شریک ہوگیا ، مجھ بڑا لُطف آیا ۔ اس کے بعد رقّت انگیز دُعا مانگی گئی ۔شرکائے  

اجتماع کی آہ وزاری بیان سے باہر ہے۔ میں بھی اپنے گناہوں کو یاد کر کے خوب رویا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ      میں نے اُسی اجتماع میں سچے دل سے توبہ کرلی اور اپنے سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجا لیا ۔اسی اجتماع میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے بیعت ہوکر عطاری بھی بن گیا ۔ گھر واپَس آنے کے بعد اپنے گاؤں میں فیضان سنت کا درس شروع کردیا ۔ سنّتوں کا پیغام گھر گھر عام ہونے لگا ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ     کئی اسلامی بھائیوں نے اپنے سر پر سبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیا۔ آہستہ آہستہ وہاں اسلامی بہنوں میں بھی مَدَنی کام شروع ہوگیا اور کئی اسلامی بہنوں نے مَدَنی برقع اپنالیا ۔

        میں نے دُنیوی تعلیم کو خیر آباد کہہ کر محرم الحرام ۱۴۱۷ھ بمطابق ۱۹ مئی ۱۹۹۶ ء بروز اتوار جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ مر کز الاولیاء لاہور کے شعبہ حفظ وناظرہ میں داخلہ لے لیا ۔ جب ۱۹۹۷ء میں وہاں شعبہ درس نظامی (عالِم کورس)کا آغاز ہواتو میں درسِ نظامی کرنے لگا ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ      درس نظامی کی تکمیل کے بعد میں نے امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ہاتھوں دستار بندی کی سعادت پائی۔ (تادمِ تحریر)  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ     جامعۃ المدینہ (فیضان مدینہ مرکز الاولیاء لاہور) میں پڑھاتے ہوئے پانچواں سال ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ میں نگاہِ مرشِد سے ڈویژن مشاورت کا خادِم(نگران) بھی ہوں اور پنجاب عطاری کی نگران مجلس کا رکن بھی ۔ اس وقت گھر میں بھی  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ      مَدَنی ماحول ہے، میرے بچوں کی امّی بھی جامعۃ المدینہ للبنات میں تدریس کررہی ہیں ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن