دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ameer e Ahle Sunnat ma 26 Hikayaat | فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

book_icon
فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

        انہی جذبات کے ساتھ دیر تک اپنے ان اسلامی بھائیوں میں گھومتا پھرتا رہا۔ مگر میں مجبور تھا کہ زیادہ دیر تک رُک نہیں سکتا تھا کیونکہ ہاسٹل کا مین گیٹ بند ہوجاتا تھا ۔سو بادلِ نخواستہ میں واپس ہولیا ۔ اگلے دن میں نے اپنے ہم مکتب (رُوم میٹ) دوستوں کو اپنے تاثرات سے آگاہ کیا اور آئندہ جمعرات انہیں بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی۔انہوں نے حامی بھر لی ۔چُنانچہ اگلی جمعرات ہم تینوں (جن میں میرا وہ محسن بھی شامل تھا جس نے مجھے اس اجتماع کے بارے میں بتایا تھا )سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئے ۔اجتماع میں ہمیں دوسرے اسلامی بھائیوں کو دعوت پیش کرکے لانے کی ترغیب دلائی گئی۔ ہم نے آئندہ جمعرات کو کافی طلبہ کو اجتماع کی دعوت دی اور سات یا آٹھ اسلامی بھائیوں کو دارالاقامت سے اجتماع میں لانے میں کامیاب بھی ہوئے ۔ اسی طرح ہر جمعرات کو اجتماع میں حاضری کے ساتھ ساتھ دارالاقامت میں بھی مدنی کام شروع کر دیا۔حالانکہ وہاں بدمذہبوں کی اجارہ داری تھی اور ان کی طرف سے ہماری شدید مخالفت بھی ہوئی مگر ہم ان تما م مخالفتوں کا سامنا کرتے ہوئے بھی مَدَنی کام کرتے رہے ۔کچھ ہی عرصے بعد میں نے سبز سبز عمامے کا تاج بھی اپنے سر پر سجا لیا ۔

        پھرمیں نے عالَم اسلام کے عظیم رہنما شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت کی زیارت کی ۔ہوا یوں کہ ہم راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ  میں سفر پر تھے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  گلزارِ طیبہ (سرگودھا) میں سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمائیں گے ۔ ہمارے قافلے کا رخ گلزارِ طیبہ کی طرف ہوگیا ۔ شبِ معراج کی پُرکیف ساعتیں تھیں جب میں نے امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی زیارت کی ۔ میں عالَم وجد میں اُس نورانی چہرے کو تکتا رہا جس کے بارے میں خطیب صاحب نے فرمایا تھا : ’’’’مولانا الیاس قادری صاحب کے احسانات کا بدلہ کون چکا سکتا ہے؟‘‘‘‘اسی اجتماع میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے دامن سے وابستہ ہوکر میں عطاّری بھی بن گیا ۔

        پھر میں صوبائی و بین الاقوامی اجتماع میں شریک ہوا ۔جہاں مجھے نیکی کی دعوت عام کرنے کا مزید جذبہ نصیب ہوا۔میں نے اپنے شہر جاکراپنی بساط کے مطابق دعوت اسلامی اور امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا تعارف عام کرناشروع کیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ    ہمارے شہر میں بھی دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام شروع ہوگیا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اردگرد کے قصبوں اوردیہاتوں میں بھی مَدَنی قافلے اُتر گئے اور سنّتوں کی بہاریں آگئیں ۔

        علمِ دین حاصل کرنے کا شوق تو مجھے پہلے سے ہی تھا ۔مَدَنی ماحول کی برکت سے یہ شوق مزید پروان چڑھا اور میں درسِ نظامی کرنے کے لئے باب المدینہ کراچی پہنچا اور جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے لیا ۔دورانِ تعلیم مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی علم دوستی کے صدقے ، آپ کی صحبتیں بھی نصیب ہوئی ۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد تادمِ تحریر میں دارالافتاء اہلسنّت (بابری چوک(گرومندر چوک)باب المدینہ کراچی)میں فتویٰ نویسی کی تربیت حاصل کررہا ہوں ۔ خطیب صاحب کے جملے ابھی بھی میرے کانوں میں گونج رہے ہیں :  ’’مولانا الیاس قادری صاحب کے احسانات کا بدلہ کون چکا سکتا ہے؟‘‘

اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے فیضانِ سنّت ، دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع اور عاشقانِ رسول کے کردار وعمل سے متاثر ہوکر اپنا سب کچھ دعوتِ اسلامی پر نثار کردینے کا جذبہ پانے والے اسلامی بھائی کی بہار ملاحظہ فرمائی۔ ہمیں بھی چاہئیے کہ اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کر کے انہیں امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتب ورسائل پڑھنے کی دعوت دیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ      امیرِ اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تالیف کردہ کتب ورسائل کا طرزِ تحریر عام فہم ، شیریں اوراندازِ تفہیم ایسا ہمدردانہ ہوتا ہے کہ پڑھنے والا متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔یہی وجہ ہے کہ عوام وخواص دونوں آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تحریروں کے شیدائی ہیں اور آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتب ورسائل کو نہ صرف خود پڑھتے ہیں بلکہ دیگر مسلمانوں کو مطالعے کی ترغیب دلانے کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں خرید کر مفت تقسیم بھی کرتے ہیں ۔ تادمِ تحریر درجنوں موضوعات پر آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی منفرد اسلوب کی حامل متعدد کتب و رسائل اور تحریری بیانات منظر عام پر آچکے ہیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ   ! امیرِ اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ان کتب ورسائل کی برکت سے کثیر مسلمانوں کو توبہ نصیب ہوئی اور ان کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا ہوگیا۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(18) بچپن ہی سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا

        باب المدینہ(کراچی)کے ایک اسلامی بھائی عبدالحبیب العطاری کا بیان کچھ یوں ہے : میں نے جب سے آنکھ کھولی گھر میں سبزعمامے اور سفیدمَدَنی  لباس کے نظارے دیکھے وہ اس طرح کہ میرے والد صاحب دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے ۔ یوں میں سنّتوں بھرے مَدَنی ماحول میں پلا بڑھا ۔ مجھے امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے بیعت کروا کر عطّاری بھی بنوا دیا گیا ۔ میں والد صاحب کے ساتھ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیا کرتا ۔ پھر مجھے والدصاحب کے ہمراہ بارگاہِ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی حاضری بھی نصیب ہوتی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ میرے والد محترم نے مجھے بچپن ہی میں  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی بارگاہ میں پیش کردیا تھا کہ آپ اس سے دعوتِ اسلامی کا جو کام چاہیں لے لیجئے ۔ میں تھوڑا بڑا ہوا تو ہم ایک پوش علاقے میں منتقل ہوگئے ۔ وہاں نیک صحبت سے محرومی کی وجہ سے میں مَدَنی ماحول سے دُور ہونا شروع ہوگیا اور ماڈرن بن گیا ۔ پھر میرے ایک محسِن اسلامی بھائی نے مجھ پر انفرادی کوشش کی اور مجھے بااصرار مدرسۃ المدینہ (بالغان)میں بِٹھا دیا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ ٹوٹا ہواتعلق پھر سے جُڑنا شروع ہوگیا ۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی نگاہِ فیض سے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن