دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ameer e Ahle Sunnat ma 26 Hikayaat | فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

book_icon
فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ                                                                                     

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

دُرُودِ پاک کی فضیلت

     شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت، با نیٔ دعوتِ اِسلامی، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   اپنے رسالے ’’کفن چوروں کے انکشافات ‘‘کے صفحہ 1پرنقل کرتے ہیں :  خا تَمُ المُرسَلین، رَحمۃٌ  لِّلْعٰلمین ، شفیعُ الْمُذْنِبِیْن، اَنیسُ الْغَرِیبِین، سِراجُ السَّالِکین، مَحبوبِ ربُّ الْعٰلَمین، جنابِ صادِق واَمین    عَزَّ وَجَلَّ    وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ دلنشین ہے : جب جُمعرات کا دن آتا ہے، اللّٰہ  تَعَالٰی  فِرِشتوں کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں وہ لکھتے ہیں : کون یومِ جُمعرات اور شبِ جُمُعہ مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھتا ہے۔    (کنز العمال ج۱ص۲۵۰ رقم۲۱۷۴ دار الکتب العلمیۃ بیروت)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

فیضانِ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ 

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘ آج 35سے زائد شعبوں میں سنّتوں کی خدمت کررہی ہے۔ مَثَلاً مساجد کی تعمیرات، (مُفت)حفظ و ناظرہ ، بالِغان کی تعلیمِ قرآن ، سنّتوں بھرے اجتماعات، اِصلاحی کتب کی فراہمی، رُوحانی علاج، جیلوں میں قیدیوں کی اِصلاح ، حج و عمرہ پر جانے والوں کے لیے تربیتی اجتماعات کا انعقاد، درسِ نظامی (عالِم کورس)، مُفتی کورس ، فتاویٰ جات کا اِجراء ، نیکی کی دعوت ساری دُنیا میں عام کرنے کے لئے مَدَنی قافلوں کی ترکیب، وغیرھا۔اِس مَدَنی تحریک کے مَدَنی کاموں کا آغاز آج سے تقریباپچیس سال قبل۱۴۰۱ ھ بمطابق1981ء میں بابُ المدینہ کراچی میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارقادِری  رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اپنے چند رُفَقاء کے ساتھ کیا ۔ اِس مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی نے لاکھوں مسلمانوں بالخصوص نوجوان اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا کردیا، کئی بگڑے ہوئے نوجوان توبہ کر کے راہِ راست پر آگئے ، بے نمازی نہ صرفنمازی بلکہ نَمازیں پڑھانے والے (یعنی اِمام مسجد)بن گئے، ماں باپ سے نازیبا رویّہ اختیار کرنے والے باادب ہوگئے ، کفر کے اندھیروں میں بھٹکنے والوں کو نورِ اسلام نصیب ہوا، یورپی ممالک کی رنگینیوں کو دیکھنے کے خواہش مند کعبَۃُ الْمُشَرَّفہ  وگنبدِخَضریٰ کی زیارت کے لئے بے قرار رہنے لگے ، فکرِ آخِرت کی مَدَنی سوچ کے حامِل بن گئے ، فُحش رَسائل وڈائجسٹ کے شائقین عُلَمائے اَہلسنّت دامت فیوضھم کے رسائل اور دیگر دینی کتب کا مطالَعہ کر نے لگے ، تفریح کی خاطرسفرکے عادی عاشقانِ رسول کے ہمراہ راہِ خدا   عَزَّ وَجَلَّ   میں سفر کرنے والے بن گئے اور ’’کھاؤ، پیو اور جان بناؤ‘‘کے نعرے کو مقصدِ حیات سمجھنے والوں نے اس مَدَنی مقصد کو اپنا لیا کہ(ان شآء اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ   ) ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔  ‘‘  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ    دعوت ِ اسلامی کا مَدَنی پیغام( تادمِ تحریر) َدنیا کے کم وبیش66 مُمالک میں پہنچ چکا ہے ۔

        دعوتِ اسلامی کی یہ عظیم الشان خدمات بِلا شُبہ اس تحریک کے بانی وامیر حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارقادِری رَضَوی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے لئے ثوابِ جاریہ کا ذریعہ ہیں ۔ جیسا کہشرفِ ملت، اُستاذُ الْعُلَماء حضرت علامہ مولانا محمد عبدالحکیم شرف قادری  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِیلکھتے ہیں : ’’ حدیث شریف میں ہے :  مَنْ اَحْیَا سُنَّتِیْ بَعْدَ مَا اُمِیْتَتْ فَلَہٗ اَجْرُ مِائَۃِ شَہِیْدٍ یعنی : جس شخص نے ہماری ایسی سنّت کو رائج کیا جسے ترک کردیا گیا ہواس کیلئے سو شہیدوں کا ثواب ہے۔اس حدیثِ مبارَک کی روشنی میں اندازہ کیجئے کہ امیرِدعوتِ اسلامی، حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور دعوتِ اسلامی کے مبلغین کو کتنے شہیدوں کا ثواب ملے گا؟ جن کی مساعی ٔجمیلہ سے لاکھوں افراد نہ صرف نمازی بن گئے ہیں بلکہ سرکارِ دوعالمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنّتوں پر عمل پیرا ہوگئے ۔

        اِس کامیابی میں جہاں حضرت امیرِ دعوتِ اسلامی مدظلہ العالی کی شب و روز کوشِشوں اور ان کے بیانات کا دَخْل ہے وہاں فیضانِ سنّت کا بھی بڑا عمل دخل ہے ، فیضانِ سنّت فقیر کے اندازے کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ شائع ہونے والی کتاب ہے۔‘‘(تقریظ بر فیضانِ سنّت)

 صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد   

         امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے بلند پایہ مقام اور عظمت کا اندازہ امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے اس مبارَک فتویٰ سے لگایا جاسکتا ہے۔(جو آپ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اُس سُنی حنفی شخص کے بارے میں دیا جس کی خدماتِ دین امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی دینی خدمات سے مماثلت رکھتی تھیں ۔ )

  امامِ اہلِسنّت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا مُبارَک فتوٰی

          امامِ اہلِسنّت مجددِ دین وملت اعلیٰ حضرت الشاہ مولانا احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن سے ایک سُنی حَنَفی شخص کے بارے میں کچھ اس طرح سوال ہوا کہ ہم ایسے شخص سے عقیدت رکھیں یا نہیں جس کے بیانات کے اثر سے شرک و بدعات وغیرہ کافور ہوتی چلی جاتی ہیں ، اور ہزارہا مسلمان، جو ضروری شَعاِئرِ اسلام اور نماز روزوں کے مسائل سے بھی واقفیت نہ رکھتے تھے وہ خود یعنی نماز کے مسائل سکھانے کیلئے درس و بیان کرنے والے اور ائمہ مساجد ہوگئے، اور یہ شخص مختلف اوقات میں مختلف مقامات پردشمنانِ دین کے مقابلے میں علی الاعلان جِہادِلِسانی (یعنی زبانی جہاد) کرتاہے، اگر ایسے شخص کو مسلمان‘ عالمِ باعمل اور انبیاء علیہم السلام کا وارِث سمجھتے ہوئے کچھ نقد وغیرہ بِلا اس کی طمع(یعنی بغیرخواہش) اور درخواست کے تعظیماً اُس کی نذر کریں اور اَہلِ اسلام ایسے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن