دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ameer e Ahle Sunnat ma 26 Hikayaat | فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

book_icon
فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

ہوجائیں اور کوئی سادہ لوح مسلمان اپنے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(15) ویڈیو گیمز کے شوقین کی توبہ

        ضیا کوٹ (سیالکوٹ، پاکستان) کی تحصیل سمبڑیال کے ایک اسلامی بھائی محمد نصیر العطاری المدنی (عمرتقریباً 27سال) نے اپنی توبہ کے احوال کچھ یوں بیان کئے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا گھر میں فلمیں ڈرامے دیکھنے کا ماحول پایا ۔  چُنانچہ میں بھی اِسی رنگ میں رنگ گیا۔ فلمیں دیکھنے کا ایسا چسکا چڑھا کہ ایک رات میں چار چار فلمیں دیکھتا اور ڈراموں کاتو ایسا شوقین تھا کہ ٹی وی پر چلنے والا کوئی بھی ڈرامہ دیکھے بغیر چین نہ آتا ۔ اسکول سے واپس آکر ویڈیوگیمز کی دُکان میں گُھسا رہتا ، جہاں کے مخرب اخلاق ماحول نے مجھے مزید بگاڑ دِیا ۔کیا صبح کیا شام ، گناہوں کے سوا میرا کچھ کام نہ تھا ۔ میں بڑا خوش تھا کہ خُوب مزے کی زندگی بسر ہورہی ہے۔مگرآہ! مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ عیش کوشیاں میری آخرت برباد کر رہی ہیں ۔ میری برباد جوانی نیکیوں سے اس طرح آباد ہونا شروع ہوئی کہ رمضان المبارک میں ہماری قریبی گاؤں کے ایک نوجوان (جو کلین شیوتھا) نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں دس دِن کا اجتماعی اعتکاف کیا ۔ جب وہ وہاں سے لَوٹا تو اس کے سر پر سبز عمامہ شریف تھا اور چہرے پر داڑھی نمودار ہوچکی تھی ۔وہ اسلامی بھائی ہمارے گاؤں میں بھی تشریف لاتے اور مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیا کرتے ۔ وہ12ماہ تک تقریباًہر جمعرات اجتماع میں شریک ہونے کی ترغیب دیتے مگر میں کترا کر نکل جاتا۔بلکہ ایک دن تومیرے والدنے اُس بھلے مانس مبلغ کو خوب سُنائیں کہ میرے بیٹے کو اجتماع کی دعوت نہ دیا کرو ، میں اِسے کسی مذہبی تنظیم سے وابستہ نہیں ہونے دوں گا مگر وہ مبلّغ طیش میں آنے کے بجائے خاموش رہے ۔

        وقت گزرتا رہا حتی کہ رَمَضان المبارک کا مقدّس مہینہ تشریف لے آیا ۔ اُسی اسلامی بھائی نے مجھے دعوتِ اسلامی کے اجتماعی اعتکاف کا تعارف کروایا اور مجھے بھی شریک ہونے کی دعوت دی۔ مجھے کبھی اعتکاف میں بیٹھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔ اُن کی باتیں سن کر ایک دم میرے دِل میں اجتماعی اعتکاف میں شریک ہونے کا شوق پیدا ہوا ۔ چُنانچہ میں نے اُن سے ہاں کردی ۔ وہ اسلامی بھائی 20رمضان المبارک کو مجھے لینے کے لئے میرے گھر پہنچ گئے اور زادِ اعتکاف تیار کرنے میں میری مدد کی ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ      ! اس اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش کی برکت سے میں ضیاء کوٹ میں ابوحنیفہ مسجد( مرے کالج روڈ )میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اجتماعی اعتکاف میں شریک ہو گیا ۔ دورانِ اعتکاف ہونے والے رقّت انگیزبیانات اور پر سوز دعاؤں نے میرے دل میں خوفِ خدا اور عشقِ مصطفیٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شمع روشن کر دی ۔مجھے توبہ نصیب ہوئی اورمیں نے پُختہ عزم کرلیا کہ اب تاحیات دعوت اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول سے وابَستہ رہوں گا۔یوں میں مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر سنّتوں کی خدمت کرنے لگا ۔اس دوران امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوکر عطّاری بن گیا ۔ پھر مجھ پر ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کی اور دعوتِ اسلامی کیجامعۃ المدینہ میں درس نظامی (عالم کورس)کرنے کے لئے میرا ذہن بنایا ۔میں 1998ء میں گھر والوں سے اجازت لینے کے بعد بابُ المدینہ کراچی آگیا اورجامعۃ المدینہ (فیضانِ عثمان غنی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ گلستان جوہر) میں داخلہ لیا ۔2005، ۱۴۲۶ھ میں فارغ التحصیل ہونے کے بعد دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ(ضیاکوٹ )میں 12ماہ تک تدریس کرنے کی سعادت پائی۔اِس وقت میں جامعات المدینہ پنجاب ضیائی کا  صوبائی خادِم (ذمّہ دار) ہوں ۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  پر کروڑوں رحمتیں نازل ہوں کہ جن کے دامنِ کرم سے وابستہ ہونے کی برکت سے جہنم میں لے جانے والے اعمال میں مبتلا نوجوان جنت میں لے جانے والے اعمال کرنے میں مشغول ہوگیا ۔

اسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ کردیا دیکھو

اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ ایک مبلِّغ کی مسلسل انفرادی کوشش نے ایک نوجوان کو اپنی جوانی برباد کرنے سے بچا لیا ۔ وہ نوجوان امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے فیضان سے نہ صرف عالم بلکہ عالِم گر بن گیا ۔

اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(16) کراٹے کا ماہِر، عالِم کیسے بنا؟

        بابُ المدینہ  کراچی کے ایک اسلامی بھائی محمد مجاہد العطاری المدنی (عمرتقریباً 40سال) کے حلفیہ بیان کا لبِّ لباب ہے :  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں فیشن پرست نوجوان تھا ۔میں کراٹے کا ماہر تھا لہٰذا لڑائی جھگڑے میں پیش پیش ہوتا تھا ۔ افسوس! کہ میں ظُلم کے اَنجام سے بے خبر تھا ۔راہِ توبہ پر میرے سفر کا آغاز کچھ اس طرح ہوا کہ غالباً 1987ء میں میرے ایک رشتہ دار اسلامی بھائی( جوخُود بھی نئے نئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے تھے ) نے مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نہ صرف دعوت دی بلکہ جمعرات کو مجھے اجتماع میں لے جانے کے لئے میرے گھر پہنچ گئے ۔یوں میں نے گلزارِ حبیب مسجد (بابُ المدینہ کراچی)میں جمعرات کو ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِرِی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کارقّت انگیز بیان سُن کر میں خوفِ خدا   عَزَّ وَجَلَّ    سے لرز گیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ    میں نے اُسی وقت اپنے گناہوں سے توبہ کی ۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے دستِ اقدس پر بیعت کر کے عطّاری بھی بن گیا اور مَدَنی ماحول

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن