دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ameer e Ahle Sunnat ma 26 Hikayaat | فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

book_icon
فیضان امیر اہلسنت مع 26 حکایات

میں میرے شب وروز عبادت میں گزرے ، میں گناہوں کی آلودگی سے دُور رہا ۔ اللہ ورسول   عَزَّ وَجَلَّ     وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ذکر میرے کانوں میں رَس گھولنے لگا ۔ میرے دل ودماغ کو تازگی ملی ۔ آخری دن جب رخصت سے پہلے اختتامی دُعا مانگی گئی تو میری آنکھوں کی وادیوں سے آنسوؤں کے چشمے بہنے لگے ۔میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور اپنے سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجا لیا ۔مَدَنی قافلے سے واپس آنے کے بعد میں نے بُرے دوستوں کی صحبت سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور میرے شب وروز دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مَدَنی ماحول میں بسر ہونے لگے ۔پھر فیضانِ مُرشد کی بارش مجھ پر چھما چھم برسی اور میں نے جامعۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی کے شعبہ درسِ نظامی میں داخلہ لے لیا ۔2000ء میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ہاتھوں دستارِ فضیلت اپنے سر پر سجائی ۔ (تادمِ تحریر )مجھے جامعۃ المدینہ میں تدریس کرتے ہوئے تقریباً11سال ہوگئے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ڈویژن مشاورت میں رابطہ بالعلماء والمشائخ کی ذمہ داری بھی ملی ہوئی ہے ۔

دعوتِ اسلامی کی قَیّوم دونوں جہاں میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فدا ہوبچہ بچہ یااللہ ( عَزَّ وَجَلَّ ) میری جھولی بھر دے

اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ مَدَنی قافلے میں سفر کی برکت سے فلم بینی کا شوقین نوجوان ، دینی کتب کے مطالعے کا شوقین بن گیا اور نہ صرف عالِم بلکہ دوسروں کو علمِ دین سکھانے والا بن گیا ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(14) امیرِ اہلسنّت نے میرااِیمان برباد ہونے سے بچا لیا

        راولپنڈی(پنجاب ، پاکستان )کے ایک اسلامی بھائی ندیم اشرف العطاری المدنی(عمرتقریباً 34سال) کا بیان کچھ یوں ہے : میں نویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ ہمارے علاقے میں ایک ہی مسجد تھی جو بدمذہبوں کی تھی ۔ عقائد کے بارے میں دُرست معلومات نہ ہونے کی وجہ سے میں اُنہی کی مسجد میں نَماز کی ادائیگی کے لئے جایا کرتا ۔ ایک مرتبہ اُن کے کسی فرد نے مجھے روکا تو میں ان کے ساتھ بیٹھ گیا ۔ پھر وہ باہرنکلے تو میں بھی اُن کے ساتھ تھا۔ میں اُن کے اجتماع میں بھی گیا ۔عقائد میں ناپختگی کی وجہ سے میں اُنہیں اچھا سمجھنے لگا ۔ مگر مجھے کیا معلوم تھا کہ یہ  لوگ میرے ایمان کے درپے ہوچکے ہیں ۔ میری خوش قسمتی کہ کچھ ہی عرصے بعد ہم نے وہ علاقہ چھوڑ کر کسی اور جگہ رہائش اختیار کر لی ۔ وہاں ایک مسجد میں نَماز پڑھنے گیا تو سبز عمامہ شریف والے ایک اِسلامی بھائی سے مُلاقات ہوئی ۔ انہوں نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ میں اجتماع میں شریک ہوا ۔ وہاں پر سنّتوں بھرا بیان سُنا ، اجتماعی طور پر ذکر اللہ   عَزَّ وَجَلَّ    کیا ، رقّت انگیز دُعا میں شرکت کی ۔ جب میں وہاں سے لَوٹا تو میرا دِل اگرچہ دعوتِ اسلامی کی طرف مائل ہوچکا تھا ۔مگر میں شش وپنج کا شکار تھا کہ نہ جانے وہ لوگ صحیح ہیں یا دعوتِ اسلامی والے ۔ چُنانچہ ایک عرصے تک میں دوکَشتیوں کا سُوار بنا رہا ۔ مختلف کتابوں کا مطالعہ بھی کیا مگر کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ پاتا ۔ایک رات میں سویا تو میرا نصیب چمک اُٹھا ۔ شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  میرے خواب میں تشریف لے آئے اور مجھے اپنے قدم مبارَک سے ہلکی سے ٹھوکر رسید کی ۔صبح جب میں بیدار ہوا تو معاملہ کچھ کچھ میری سمجھ میں آچکا تھا ۔پھر میں نے اپنے علاقائی نگران کو خواب سُنایا تو انہوں نے بھی فرمایا :  کہ اَمیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  غالباً آپ کودعوتِ اسلامی کے حوالے سے یَکْ دَرْ گِیْر مُحْکَمْ گِیْر (یعنی ایک دروازہ پکڑو اور مضبوطی کے ساتھ پکڑو) کی تاکید فرما رہے تھے۔ اُس دن کے بعد میں اُن بدعقیدہ لوگوں کے سائے سے بھی دُور بھاگنے لگا ۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے بیعت ہو کر عطّاری بھی بن گیا ۔

        پھر میں 1996ء میں باب المدینہ کراچی پہنچا اور دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ (گودھرا کالونی باب المدینہ کراچی ) میں داخلہ لے لیا ۔درسِ نظامی کے دوران ایک مسجد میں امامت کی بھی سعادت ملی ۔ علاقائی مشاورت میں مَدَنی اِنعامات کا ذمہ دار بھی رہا ۔فیضانِ سنّت کا درس دیتا اورعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں بھی شریک ہوتا تھا ۔ فارغ التحصیل ہونے پر ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اپنے ہاتھوں سے دستارِ فضیلت (بصورت سبز عمامہ شریف ) میرے سر پر سجائی ۔ اس کے بعد دوسال تک میں امامت کرتا رہا ۔ اس دوران مَدَنی قافلہ کورس بھی کیا ۔ پھر مفتیٔ دعوتِ اسلامی الحاج ، الحافظ القاری حضرت علامہ مولانا ابوعُمر محمد فاروق العطاری المدنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْغَنِی کی انفرادی کوشش سے دعوتِ اسلامی کے ادارے المدینۃ العلمیۃ سے وابستہ ہوگیا ۔ تادمِ تحریرالمدینۃ العلمیۃ کے شعبہ(تخریج) کے ذمہ دار کی حیثیت سے خدمتِ دین میں مصروف ہوں ۔ اللّٰہ  تَعَالٰی  میرے پیرومُرشد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور آپ کی بنائی ہوئی تحریک دعوتِ اسلامی کو سلامت رکھے کہ انہی کے طُفیل میرا ایمان برباد ہونے سے بچ گیا ۔

اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ حالات کیسے ناگفتہ بہ ہیں ۔ اگر ہم نے انفرادی کوشش میں سستی کی تو کہیں ایسا نہ ہو کہ اسلام دشمن طاقتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن