30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مرتبہ حاضری ہوئی تو میں نے مکتوب کے جواب کے لئے لکھ کرعرض کی ۔آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اِشاروں سے بتایا کہ جوابی مکتوب بذریعہ ڈاک بھیج دیا گیا ہے۔ میں بابُ المدینہ کراچی کی پُر کیف فضاؤں سے رخصت ہوکر اپنے علاقے میں پہنچا تو جوابی مکتوب میرا منتظر تھا ۔ دھڑکتے دل کے ساتھ مکتوب پڑھنا شروع کیا تو امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے لکھا تھا : ’’آپ کے جذبات لائق تحسین ہیں مگر میں آپ کو والدین کی اطاعت کا مشورہ دیتا ہوں ۔‘‘ اس کے بعد مزید نصیحتیں اور نیک اعمال کرنے کی ترغیبیں تھیں ۔یہ خط پڑھنے کے بعد میں نے مُرشِد کے فرمان پر اپنی خواہش کوقُربان کردیا اوریہ ذہن بنا لیا کہ والدین اجازت دیں گے توہی درسِ نظامی کرنے جاؤں گا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! مُرشِد کی بات ماننے کی برکت سے ایک یادو سال کے اندر اندر گھر والوں نے متفقہ طور پر مجھے درسِ نظامی کرنے کے لئے بابُ المدینہ کراچی جانے کی اجازت دے دی ۔میرے تومَن کی مُراد بَرآئی، میں خوشی سے پھولے نہ سماتا تھا ۔ میں مدینۃ المرشد بابُ المدینہ کراچی پہنچا اور جامعۃ المدینہ (گودھرا کالونی نیوکراچی)میں داخلہ لے کر علمِ دین سیکھنے میں لگ گیا ۔درجۂ اُولی مکمل ہونے کو تھا کہ شدید بیمار ہونے کی وجہ سے مجھے بابُ المدینہ کراچی کو خیر آباد کہنا پڑا ۔اس دوران جامعۃ المدینہ نیوکراچی سے گلستان جوہر منتقل ہوچکا تھا ۔شہرِ مُرشِد سے دُور ہونے پر آہیں بھرتا ہوا نمناک آنکھوں کے ساتھ جامعۃ المدینہ (گلستانِ جوہربابُ المدینہ)کے درودیوار چوم کر گھر واپس آگیا ۔ کچھ عرصہ گھر پر رہ کر علاج کروایا پھرتعلیم جاری رکھنے کی غرض سے جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ مرکزالاولیاء لاہور جا پہنچا ۔ یہاں میرے اساتذۂ کرام دامت فیوضہم نے میرے ساتھ علمی ومالی طور پر بہت تعاوُن کیا ۔ اللہ تَعَالٰی انہیں جزائے خیر عطا فرمائے ۔مرکز الاولیاء لاہور میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ایک عالمِ دین کے پاس درجہ سادِسہ (یعنی چھٹے درجے)تک پڑھنے کے بعد زہے قسمت دوبارہ بابُ المدینہ کراچی آنا نصیب ہوگیا ۔پڑھنے کے ساتھ ساتھ میں پڑھانا بھی شروع کرچکاتھا۔یہاں میں نے جامعۃ المدینہ (عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ) میں درسِ نظامی مکمل کیا اور 2004ء میں میرے سوہنے سوہنے پیر ومرشدامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں اپنے مبارک ہاتھوں سے مجھ گنہگار کے سر پردستارِ فضیلت سبز سبز عمامہ شریف کی صورت میں سجائی ۔ (تادمِ تحریر2008ء)تقریباً 7سال تک جامعۃ المدینہ میں بطورِ مُدرِّس خدمت سرانجام دینے کے علاوہ مجھے دعوتِ اسلامی کے علمی ، تحقیقی اور اشاعتی ادارے المدینۃ العلمیۃ(بابُ المدینہ کراچی) میں شعبہ ذمّہ دار کی حیثیت سے تقریباً 4سال سے سنّتوں کی خدمت کی سعادت اورمجلس مدنی مذاکرہ و مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی) کی رُکنیت حاصل ہے ۔اس کے علاوہ بھی میرے مُرشدکریم امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ، میری مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی نے مجھے کیا کچھ نہیں دیاہے بس اتنا سمجھ لیجئے کہ میں فرشِ ذِلّت پر اوندھے منہ پڑا خاک چاٹ رہا تھا ، میرے مُرشِد نے مجھے وہاں سے اٹھا کرتختِ عزت پر لابٹھایا ہے ۔
خاک مجھ میں کمال رکھا ہے
مُرشدی نے سنبھال رکھا ہے
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میرے وہ گھر والے جوپہلے مجھے درسِ نظامی کی اجازت دینے کے لئے تیّار نہیں تھے آج میری سعادتوں پر رشک کرتے ہیں ۔اللّٰہ تَعَالٰی مجھے ، میرے اہلِ خانہ ، میری آنے والی نسلوں کوشیخ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غُلامی اور دعوتِ اسلامی پر اِستقامت اور بروزِ محشر ان کی شفاعت نصیب فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
گرپَڑ کے یہاں پہنچا، مر مر کے اسے پایا
چھُوٹے نہ الہٰی !اب سنگِ درِ جاناناں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ درسِ فیضانِ سنّت سے متاثر ہوکر مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے والا وہ نوجوان جس نے اپنی آنکھوں میں دنیاوی طور پر’’ بڑا افسر ‘‘بننے کے خواب سجا رکھے تھے ، دینی افسر (یعنی عالِم ) بن گیا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے انقلابی بیان ’’قبر کی پہلی رات ‘‘ نے اُس نوجوان کی زندگی کا رُخ تبدیل کردیا اور وہ عطّار ی بن کر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں مصروف ہوگیا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زبان میں اللہ تَعَالٰی نے بہت تاثیر عطا فرمائی ہے ۔آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے اِصلاحی بیانات کوسننے والوں کی محویّت کا عالم قابل ِ دید ہوتا ہے ۔ تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے بین الاقوامی اور صوبائی سطح کے اجتماعات میں بیک وقت لاکھوں مسلمان آپ کے بیان سے مستفیض ہوتے ہیں ، بذریعہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ ‘بیان سننے والوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ آپ کے بیانات بذریعہکیسٹگھروں ، دکانوں ، مساجد، جامعات وغیرہ میں بھی نہایت شوق سے سنے جاتے ہیں ۔بیانات کی ان کیسیٹوں اور سی ڈیز(CDS) کو مکتبۃ المدینہ شائع کرتا ہے ۔ آپ کا اندازِبیان بے حد سادہ اور عام فہم اورطریقہ تفہیم ایسا ہمدردانہ ہوتا ہے کہ سننے والے کے دل میں تاثیر کا تیر بن کر پیوست ہوجاتا ہے ۔ لاکھوں مسلمان آپ کے بیانات کی برکت سے تائب ہوکر راہِ راست پر آچکے ہیں ۔ہمیں بھی چاہئیے کہ اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والے بیانات کے کیسٹ اور VCD,S دیکھنے اور سننے کی ترغیب دِلائیں بلکہ سننے کی درخواست کرکے اُس کو بیان کی کیسیٹ پیش کردی جائے ، اور وہ سن لے تو واپَس لے کر دوسری دی جائے ۔ اور جہاں تک ممکن ہو بیان کی کیسیٹیں دیکر بدلے میں اُن سے گانوں کی کیسٹیں لیکر ڈب کروا کر مزید آگے بڑھادینی چاہئیں ، اِس طرح کچھ نہ کچھ گناہوں بھری کیسٹوں کا اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ خاتِمہ ہوگا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع