30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُس اجتماع میں موجودنوجوان اسلامی بھائیوں کے چہروں کی نورانیت ، حیاء سے جھکی ہوئی نگاہیں ، سنّت کے مطابق بدن پر سفید لباس اورسر پرسبزسبز عمامہ اور زُلفیں ، بقدرِ ضرورت گفتگو کا باادب انداز ، خوش اخلاقی اورملنساری دیکھ کر مجھے بڑا رُوحانی سکون ملا۔
کچھ دنوں کے بعد پھر اُسی دوست کے محلے میں جانا ہوا تو وہاں ایک اسلامی بھائی نے اپنی دُکان پر شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطّاؔر قادِرِی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کا کیسٹ چلا رکھا تھا ۔ چند جملے میرے کان میں بھی پڑے ، لہجے کی تاثیر کانوں کے راستے میرے دل میں اُتر گئی ۔ چُنانچہ دوسرے دن میں اُس اسلامی بھائی کی دکان پر گیا اور اس سے وہ کیسٹ سننے کے لئے مانگی ۔اس نے بخوشی دے دی ۔ وہ کیسٹ لے کر میں قریبی گلی میں اپنے چچا کے گھر گیا اور مہمان خانے میں اکیلے بیٹھ کر اس کیسٹ کے بیان کو سنُا جس کا نام تھا ’’قبر کی پہلی رات ۔‘‘ جوں جوں میں بیان سنتا گیا اپنے اَندازِ زندگی پر ندامت بڑھتی چلی گئی ، مجھے آخرت کی فکر کھانے لگی اور اشکوں کے دھارے میرے رُخساروں پے بہہ نکلے۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ میں کچھ ایسی تاثیر تھی کہ وہیں بیٹھے بیٹھے میں نے 2مرتبہ اس کیسٹ کو سُنااور یہ نیت کر کے اٹھا کہ ان شاء اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اب مجھے بھی نیک بننا ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میں نے نمازوں کی پابندی کرنا شروع کردی ۔اس کے بعد بھی میں نے وقتاً فوقتاًامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیان کے دیگر کیسٹ بیانات بھی سنے۔ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوتا رہا ، کبھی غیر حاضری بھی ہوجاتی ۔
اسی دوران(غالباً1993ء میں ) امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سردارآباد (فیصل آباد)بیان کے لئے تشریف لائے ۔ہم اپنے شہر سے قافلے کی صورت میں اس اجتماع میں شریک ہوئے ۔مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے محبت تو تھی مگر دل میں کچھ تَردُّد تھا کہ نہ جانے امام احمدرضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے بارے میں اِن کے کیا نظریات ہیں ، میں کہیں غلط لوگوں کے ہتھے تو نہیں چڑھ گیا۔ دورانِ بیان کسی آیت کا ترجمہ کرتے ہوئے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جب اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا نام بڑی عقیدت سے القابات کے ساتھ کچھ اس طرح لیا کہ’’میرے آقا اعلیٰحضرت ، اِمامِ اَہلسنّت ، ولیٔ نِعمت ، عظیمُ البَرَکت، عَظِیم المَرْتَبت، پروانہِ شمعِ رِسالت ، مُجَدِّدِ دِین ومِلَّت ، حامیِ ٔسُنّت ، ماحِیِ ٔ بِدعت، عَالِمِ شَرِیْعَت ، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْروبَرَکت، حضرتِ علَّامہ مولیٰنا الحاج الحافظ القاری الشّاہ امام احمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن اپنے شہرۂ آفاق ترجمۂ قراٰن کنزالایمان میں اس آیت کا ترجمہ یوں کرتے ہیں …‘‘تو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میرے سارے شکوک رفع ہوگئے کہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے اتنی عقیدت رکھنے والا سُنِّی کے سوا کوئی اور نہیں ہوسکتا اور میرا ذہن بن گیا کہ اب امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا (بعد میں اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے بارے میں تفصیلی معلومات اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجھے امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے صدقے ہی نصیب ہوئیں )۔پھر میں عطّاری بھی بنا اور آہستہ آہستہ مَدَنی ماحول کے رنگ میں رنگتا چلا گیا ۔ درسِ فیضانِ سنت ، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضری ، چوک درس ، چوک اجتماعات ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، اجتماعی اعتکاف اور بڑی راتوں کے اجتماعات میں شرکت کی برکتیں لُوٹتا رہا ، مَدَنی قافلوں میں سفر کا بھی سلسلہ رہا ۔اس دوران میں B.A کرچکا تھا اور مزید تعلیم کے لئے مختلف کورسز میں داخلے کی کوششیں کر رہا تھا ۔ فیضانِ سنّت میں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پُر بہار قلم سے لکھے ہوئے علمِ دین حاصل کرنے کے فضائل پڑھ کر عالم بننے کا شوق تو بہت تھا مگر میں گھر والوں کی خواہش پوری کرنے کے’’ جذبے‘‘ میں ’’بڑا آدمی ‘‘ بننے کے لئے یہاں سے وہاں گھُومتا رہا ۔پھر توجُّہِ مرشِد ہوئی تو میں نے پختہ ارادہ کر لیا کہ اب میں مزید دنیوی تعلیم حاصل کرنے کے بجائے درسِ نظامی کروں گا ۔جب میں نے ہمت کر کے گھر والوں سے درس نظامی کرنے کے لئے بابُ المدینہ کراچی جانے کی اِجازت طلب کی تو مجھے ایسا لگا کہ گویامیں نے بھِڑکے چھَتّے میں ہاتھ ڈال دیا ہو!ہر ایک نے جُداگانہ انداز میں بڑھ چڑھ کرمیری مُخالفت کی۔ خاندان کے ’’بَڑوں ‘‘ کی ایک میٹنگ بھی ہوئی جس میں میری درخواست کا تنقیدی جائزہ گیا ، میں نے انہیں راضی کرنے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہا ۔ اِس ناکامی نے میرا دِل توڑ کر رکھ دیا، میں مغموم ومَلُول قریبی مسجد میں پہنچ گیا اور بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں اِستغاثہ پیش کیا۔ دِل میں آئی کہ کیوں نہ گھر سے بھاگ کر راہِ علم پر چلنا شروع کردوں مگر حِکمت نے یہ بات سمجھائی کہ ایسا کرنے سے میری پیاری تحریک دعوتِ اسلامی اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر انگلیاں اٹھیں گی اور یہ مجھے ہرگز گوارا نہ ہوگا۔لہٰذا! میں نے خُود پر قابو پالیا۔
غالباً 1996 میں ہمارے شہر سے اسلامی بھائیوں کا ایک قافلہ بابُ المدینہ کراچی کے بابُ الاسلام سندھ سطح پر ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے کے لئے روانہ ہوا ۔گھر والوں سے اجازت لے کر میں بھی عاشقانِ رسول کے اس قافلے کا حصہ بن گیا ۔ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے علاوہ میری یہ بھی نیت تھی کہ میں اپنے پیرو مرشِدامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہاتھوں سبز سبز عمامہ اپنے سر پر سجاؤں گا (داڑھی شریف پہلے ہی سے چہرے پر موجود تھی)اور انہیں درسِ نظامی کے لئے اپنے شوق اور اس میں حائل رُکاوٹوں کے بارے میں بتا کر مدد کی درخواست کروں گا پھرآپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ جوحکم ارشاد فرمائیں گے اس پر سختی سے عمل کروں گا ۔ چُنانچہ میں نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نام ایک طویل مکتوب لکھا اور بابُ المدینہ پہنچنے کے بعد آپ کے شہزادے الحاج مولانا احمد عبید رضا العطاری المَدَنی مدظلہ العالی (جو اُن دنوں کم سِن تھے)کے ذریعیامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو بھِجوایا ۔کسی سبب سے آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہاتھوں عمامہ شریف سر پر سجانے کی خواہش پوری نہ ہوسکی ، چُنانچہ میں نے آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہاتھوں سے مَس ہونے (یعنی چھوجانے) والے سبز سبز عمامے شریف کوہی اپنے سر پر سجا لیا ۔ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے بعد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پہلی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع