30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ آج دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکتوں کی وجہ سے میں عقل و شعور کی وادیوں کا مسافر ہوں ، قراٰن و سنت کا نور میرا رہبر ہے، شریعت مطہرہ کا سیکھنا سیکھانا اورترویج و اشاعت ہی میری زندگی ہے۔ خدا نخواستہ یہ مدنی ماحول نصیب نہ ہوتا تو شایدجہالت کے گھپ اندھیرے میری زندگی ہوتے( العیاذ باللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ )
اسی ماحول نے ادنی کو اعلیٰ کر دیا دیکھو
اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو
اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا پیارا ہے ۔ اِس کے دامن میں آ کرمُعاشَرہ کے نہ جانے کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد با کردار بن کر سنّتوں بھری باعزَّت زندگی گزارنے لگے نیز مَدَنی کاموں کی بہاریں بھی آپ کے سامنے ہیں ۔ جس طرح دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی بَرَکت سے بعضوں کی دُنیوی مصیبت رخصت ہو جاتی ہے ۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِسی طرح تاجدارِ رسالت، شَہنْشاہِ نُبُوَّت ، سراپا رحمت، شفیعِ امّت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شَفاعت سے آخِرت کی آفت بھی راحت میں ڈھل جائیگی۔ ؎
ٹوٹ جائیں گے گنہگاروں کے فوراً قیدو بند
حشر کو کھل جائے گی طاقت رسول اللہ کی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(8) خیرخواہی کی برکتیں
باب الاسلام کے مشہور شہر حیدر آباد کے مقیم اسلامی بھائی محمد نعمان رضا العطاری المدنی(عمر تقریباً28سال)کا بیان ہے : میں نویں کلاس میں پڑھتا تھا اور حصولِ دُنیا کی جستجو میں مگن تھا ۔ میرے علاقے کے اسلامی بھائیوں سے میری راہ ورسم بڑھی تو وہ مجھے دعوت دے کر مسجد لے گئے ۔ جب میں نماز پڑھ کر مسجد سے نکلنے لگا تو ایک خیرخواہ اسلامی بھائی (جو مسجد کے دروازے کے قریب کھڑے تھے )نے مجھ سے درس میں شرکت کی التجاء کی ۔ میں درسِ فیضانِ سنّت میں بیٹھ گیا ۔ یہ میری دعوتِ اسلامی سے رفاقت کی ابتداء تھی ۔پھر میں نے اسلامی بھائیوں کی انفرادی کوشش سے مدرسۃ المدینہ (بالغان ) میں پڑھنا شروع کردیا ۔ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی جہاں میرے جذبے کو مدینے کے 12چاند لگ گئے۔ چند ہفتوں بعد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان بذریعہ ٹیلیفون ریلے ہوا ۔ جسے تمام شرکائے اجتماع نے بڑے غور سے سُنا ۔بیان کے بعد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اجتماعی توبہ اور بیعت کروائی تو میں بھی عطّاری بن گیا ۔ پھر جوں جوں وقت گزرتا گیا میں مَدَنی ماحول میں رچتا بستا گیا ۔
میں اپنے ذیلی حلقے میں دوسال تک مَدَنی کام کرتا رہا ۔مَدَنی ماحول کی برکت سے مجھے فقہی مسائل سے بہت دلچسپی تھی ۔ علمِ دین سیکھنے کے جذبے کے تحت میں نے 1999ء میں جامعۃ المدینہ (فیضانِ عثمان غنی گلستانِ جوہر باب المدینہ کراچی)میں درس نظامی میں داخلہ لے لیا۔ درس نظامی کے ساتھ ساتھ مَدَنی کام بھی استقامت سے کرنے کی سعادت حاصل رہی ۔میں اپنے جامعہ میں مَدَنی کاموں کا خادِم(ذمہ دار ) تھا ۔ 2005ء میں فارغ التحصیل ہونے پر میٹھے میٹھے مُرشدِ کریم امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے میرے سر پر دستارِ فضیلت کے طور پر سبز سبز عمامہ شریف باندھا ۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضان کے صدقے آج میں پاکستان انتظامی کابینہ اور حیدرآباد مشاورت کے ساتھ ساتھ مجلس جامعۃ المدینہ ، (صوبائی سطح کی)مجلس اجارہ کا رُکن اور ڈویژن سطح پر مَدَنی انعامات کا بھی ذمہ دار ہوں ۔
اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(9)فیضانِ سنّت پڑھ کر عالِم بننے کا جذبہ ملا
مدینۃ الاولیاء (ملتان )کے ایک اسلامی بھائی محمد اسد رضاالعطاری المدنی (عمر تقریباً26 سال)کا بیان کچھ یوں ہے : میں نے جب ہوش سنبھالا گھر میں سنّتوں بھرا ماحول پایا ۔ میرے والِد محترم (جو تادمِ تحریر پاکستان انتظامی کابینہ (دعوتِ اسلامی)کے رُکن بھی ہیں ۔) دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے ۔ گھر والوں نے بچپن ہی سے میرے سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجا دیااور میں دامنِ امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے وابستہ ہوکر عطّاری بھی بن گیا ۔ یوں میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول ہی میں پروان چڑھا۔ ہمارے خاندان میں کئی لوگ (دُنیوی اعتبار سے ) اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بڑے عہدوں پر فائز تھے ، چُنانچہ میرا ذہن بھی ایسا ہی کچھ بننے کا تھا ۔ جب میں نویں کلاس میں تھا میرے والِد صاحِب نے مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سنّتوں بھری تالیف فیضانِ سنّت سے نیکی کی دعوت کے باب میں سے علم وعلماء کے فضائل پڑھنے اور یاد کرنے کا حُکم دیا ۔ جب میں نے اِن فضائل کو پڑھا میرے دل ودماغ میں ہلچل مچ گئی اور میں نے عالِم بننے کا ذہن بنا لیا ۔ میڑک کے بعد 1998ء میں درسِ نظامی (عالِم کورس)کرنے کے لئے جامعۃ المدینہ (گودھرا کالونی باب المدینہ کراچی) میں داخلہ لے لیا ۔پڑھنے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام بھی کرتا مثلاًفیضانِ سنّت کا درس دیتا، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرتا، مدنی قافلوں میں سفر کرتا وغیرھا ، میں اپنے ذیلی حلقے کا نگران بھی تھا ۔ اپنے میٹھے میٹھے مُرشدشیخ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضان سے میں نے 2004ء میں درسِ نظامی مکمل کیا ۔پھر تقریباً دوسال تک جامعۃ المدینہ (باب المدینہ کراچی)میں شرفِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع