دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Allama Kazmi رحمۃ اللہ تعالی علیہ | فیضانِ علامہ کاظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ

book_icon
فیضانِ علامہ کاظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ

عَلَیْہ کی بارگاہ میں شىخ الحدىث کا منصب قبول کرنے  کى درخواست کی گئی، مگر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  دیگر علمی مصروفیات کی وجہ سے  انکار فرمادیا ۔مگر بعد میں محکمہ کے  اصرار، اہلسنت کى نمائندگى اور مسلک کے  تحفظ کى خاطر  ىہ عہدہ قبول کرلىا اور بعد کے  حالات نے  واضح کردیا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  بروقت اور صحیح فیصلہ فرمایا ۔  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے 1963ء تا 1974ء ۱۱سال تک جامعہ اسلامىہ مىں بحیثیت شیخ الحدیث خدمات سرانجام دیں ۔([1])

نیکی کی دعوت میں آنے  والی تکالیف

مخالفین نے  دین دشمنی کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا مگر غزالئ زماں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے  پائے  استقلال میں لغزش نہ آئی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پر اور آپ کے  راستے  میں نجاستیں ڈالی گئیں، گھر کے  باہر سے  کنڈی لگا کر محصور کیا گیا، یہاں تک کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   کے  گھر کی نقب لگائی گئی اور آپ کی کتابیں چوری کر لی گئیں  ۔مگر کسی صورت بھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو اس راہ سرفروشی سے  روک نہ سکے  ۔مخالفین نے  مخالفت اس لیے  شروع کی تھی کہ غزالئ زماں رازی دوراں حضرت علامہ سَیّد اَحْمَد سعید کاظمی شاہ   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی عِلْم وعرفاں کے  میداں میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ختم کیا جاسکے  اور پیغامِ عشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو روکا جاسکے  ۔مگر وہ اپنی اس سازش میں ناکام رہے اور ہر طرف آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے  عِلْم وفضل کا طُوطی بولنے  لگا ۔ ([2])

قاتلانہ حملہ

 کچھ لوگوں نے  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو شہید کرنے  کا منصوبہ بنایا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو بہاولپور کے  اىک گاؤں میں بیان کی دعوت دی گئی جسے  آپ نے  قبول فرما لیا۔چنانچہ ۳محرم الحرام  جمعۃالمبارک کے  دن آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  وقت مقررہ پر جلوہ فرما ہوگئے  ۔بیان کے  دوران ہی شرپسندوں نے  آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ پر کلہاڑیوں سے  حملہ کر دیا،جس میں آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   شدید زخموں کی وجہ سے  بے  ہوش ہو گئے  ۔بعدازاں آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مدینۃ الاولیاء ملتان  شریف میں زیرِ علاج رہے  ۔مشائخِ کرام اور عقیدت مندوں نے  بہت عرض کیا کہ مخالفین کے  خلاف بیان قلم بندکروائیں مگر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  ایک ہی جواب دیا کہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کا فرمان ہے   :  

اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳)  ۲، البقرہ۱۵۳)

ترجمۂ کنز الایمان :  بیشک اللہصابروں کے  ساتھ ہے

آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  انتقامی کارروائی کیے  بغیراپنے  دشمنوں کو معاف فرمادیا ۔ ([3])

جامعہ  کا قیام

جب غزالئ زماں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پر ہونے  والے  قاتلانہ حملے  کی خبر پھیلی تو ہر طرف سے  محبین  ومعتقدین عیادت کے  لیے  آنے  لگے  ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  فرماىا  :  ”زندگی اور موت تو اس رب العالمین عَزَّ  وَجَلَّکے  ہاتھ میں ہے   مجھے  اس حملے  کا دکھ یا موت کا خوف نہیں ۔صرف ملال یہ ہے  کہ کوئی مدرسہ قائم نہ کرسکا جو میرے  لیے  صدقۂ جاریہ ہوتا اور دین کا قلعہ بنتا۔“ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے  محب خاص منشى اللہ بخش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  عىادت کے  لىے  آئے  ہوئے  تھے انہوں نے   ىہ سنتے  ہى دس ہزار  روپے  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کى خدمت  مىں پىش کىے  اور ان کى اہلیہ نے  بھی اپنے  زیورات  پیش کردیے  ۔غزالئ زماں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی اہلیہ محترمہ نے  بھی اپنا تمام زىور اتار کر نذر کردىا ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  ا س رقم سے  مدینۃالاولیاءملتان شریف کے  وسط مىں زمىن خرىد کر جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم کی بنیاد رکھی ۔1944ء میں قائم ہونے  والا یہ عظیم الشان جامعہ ۷۰ سال کی عمر دراز پا چکا ہے  اور آج بھی عِلْم وعرفان کے  جام لٹا رہا ہے  ۔([4])

میٹھے  میٹھے  اسلامی بھائیو! غزالئ زماں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  ہمیشہ صبرو استقامت  کا دامن تھامے  رکھا اور خدمت دین میں مصروف رہے   ۔ ہمیں بھی چاہئے  کہ نیکی کی دعوت دینے  اور مدنی قافلوں میں سفر کے  دوران آنے  والی ہر تکلیف اور  پریشانی کو خندہ پیشانی  سے  برداشت کریں اور  اسلاف کی سیرت پر چلتے  ہوئے  صبرو رضا کا دامن تھامے  رہیں اور حکمت عملی سے  کام جاری رکھیں جب بھی کوئی تکلیف یا رکاوٹ آئے  تو اسلاف کی سیرت کو یاد کریں ۔

 



[1]     مقالات کاظمی،۱/۱۸ ملخصاً

[2]     علامہ کاظمی کی دینی و ملی خدمات ،ص۵۳ ملخصاً

[3]    مقالات کاظمی،۱/۱۵ وغیرہ ملخصاً

[4]    حیات غزالئ زماں ،ص۴۶ وغیرہ ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن