30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے طوفان اٹھائے یہاں تک کہ آپ کا پر قاتلانہ حملے کرائے گئے مگر آپ کے پائے استقامت میں جنبش نہ آئی اور آپ کا ہر قدم منزل کی طرف آگے بڑھتا رہا اور ایک وہ وقت آیا کہ سید احمد سعید شاہ کاظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ شہر اولیاء ملتان کی آبرو تھے ۔ ([1])
حضرت غزالئ زماںرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے جہاں دیگر ڈھیروں موضوعات پر قلم اٹھایا وہیں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو قرآن مجید کا ترجمہ کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے امام اہلسنت ،اعلیٰحضرت امام اَحْمَد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کی طرح دامن ادب و محبت تھام کر ترجمہ قرآن کیا بلکہ اگر بغور دیکھا جائے تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ترجمۂ قرآن ’’البیان‘‘ کو اعلیٰحضرت رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکے ترجمہ کنزالایمان شریف کی تلخیص کہا جا سکتا ہے ۔
غزالئ زماں حضرت علامہ سَیّد اَحمَد سعید شاہ کاظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے جہاں درس و تدرىس اور تقریر کے میدان میں اہم کردار ادا کیا وہیں تحریرو تصنیف کے ذریعے بھی دینِ اسلام کی خدمت میں حصہ ڈالا ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے قرآن و حدىث فقہ و تفسىر سىر و مناقب اور سلوک و تصوف کے موضوع پر گراں مایہ عِلْمی جواہر لٹائے ۔جن میں سے چند کے نام یہ ہیں : (1)الحق المبىن(2) نفى الظّل والفى (3)حىات النبى(4)مىلادالنبى(5)معراج النبى(6)علمِ غىب نبى(7)تسکین الخواطر فى مسئلۃ الحاظر والناظر (8)توحىد وشرک (9) ختمِ نبوت(10)حجىت حدىث(11)تسبیح الرحمن عن الکذب والنقصان ([2])
کاظمی قلم کی بارگاہ غوثیت میں مقبولیت
ایک بارمفسر شہیر حکیم الامت حضرت علامہ مفتى اَحمَد ىار خان نعىمى بداىونى قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِینے حضرت علامہ سَیّد اَحْمَد سعید کاظمی شاہ صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو ایک خط لکھا جس میں کچھ یوں فرمایا : ’’حضرت علامہ کاظمى رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مىں کسى مسئلے مىں الجھا ہوا تھا تو حُضور غوث الاعظم شىخ عبدالقادر جىلانى قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکى زىارت نصىب ہوئى تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرماىا : اگر کسى مسئلے پر الجھاؤ پىدا ہو جائے تو (مدینۃ الاولیاء)ملتان مىں مىرے بىٹے کاظمى کى طرف رجوع کرلىا کرکہ وه ضيغمِ اسلام (اسلام كا شىر) ہیں، پھر فرماىا کہ وہ ( کاظمى صاحب) جو کتاب لکھ رہے ہىں مجھے پسند ہے ۔(مفتی صاحب نے حُضور غوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی پسند کردہ کتاب کے بارے میں پوچھتے ہوئے لکھا) حضرت! وہ کون سى کتاب ہے جس کى تعرىف حضور غوث پاک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے کى ؟غزالئ زماںعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰناس وقت تسکین الخواطر فى مسئلۃ الحاظر والناظر تحرىر فرمارہے تھے جس کی ابتداء میں تحریر فرماىا تھا کہ ناچىز اس تالىف کوسىدنا غوث الاعظم حُضور سىد محى الدىن شىخ عبدالقادر جىلانى الحسنى وا لحسىنى رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کى بارگاہِ عظمت مىں پىش کرنے کا شرف حاصل کرتاہوں، جن کى روحانى امداد و اعانت سے مجھ جىسے ہىچمداں کو اس کى ترتىب و تدوىن کى توفىق حاصل ہوئى ۔([3])
٭…ہر پىر بھائى ىہ عہد کرے کہ مىں اپنے ہر پىر بھائى ہر سنى بھائى بلکہ ہر انسان کے ساتھ حسنِ سلوک سے پىش آؤں گا ، ہمارے اندر انسانى ہمدردى کا جذبہ ہونا چاہىے ہمارے آقائے نامدار، تاجدارِ مدنى صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کى ىہ تعلىم ہے کہ کوئى جاندار تکلىف مىں ہے تو اس کى تکلىف دور کرو اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمہارى تکلىف دور فرمائے گا۔([4])
٭…جو پىر بھائى زانى ہو، شراب پىتا ہو، نماز نہ پڑھتا ہو وہ ہمارا مرىد نہىں، وہ ہمارا مرىد نہىں، وہ ہمارا مرىد نہىں اور مىں اعلان کرتا ہوں کہ سلسلہ عالىہ کے ساتھ وابستہ ہونے والے سب پىر بھائى اس بات کا عہد کرىں کہ آئندہ مذکورہ کبائر سے بچىں گے کبھى زنا نہىں کرىں گے کبھى شراب نہىں پئىں گے ، کبھى جوا نہىں کھىلىں گے اور کبھى نماز ترک نہىں کرىں گے ورنہ اس سلسلہ عالىہ کے کسى گوشے مىں ان کے لىے کوئى گنجائش نہىں ہے لہذا اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ مجھے توفىق
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع