دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Allama Kazmi رحمۃ اللہ تعالی علیہ | فیضانِ علامہ کاظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ

book_icon
فیضانِ علامہ کاظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ

پڑوس میں رہنے  والی خاتون کی آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے  گھر والوں سے  کچھ بدمزگی ہوگئی ۔اس خاتون نے  اسی وقت گھر میں موجود شوہرکو سارا قصہ اپنے  انداز میں جاسنایا  ۔جس سے  وہ بھڑک اٹھا اور خطرناک تیور لئے  آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے  دروازے  پر پہنچا اور آپ سے  ملنے  کا تقاضا کیا لیکن آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس وقت راہ ِ خدا میں سفر کرنے  والے  مدنی قافلے  میں سفر پر تھے   ۔یہاں سے  ناکام ہونے  کے  بعد وہ اس مسجد میں جاپہنچا جہاں آپ امامت فرماتے  تھے  اور آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی غیر موجودگی میں آپ کے  خلاف شور مچانے  اور واویلا کرنے  لگا،ساتھ ہی ساتھ مختلف  دھمکیاں بھی دے  ڈالیں ۔    جب آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مَدَنی قافلے  سے  واپسی پر مسجد پہنچے  تو آپ کو اس پڑوسی کے  بارے  میں بتایا گیا  ۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے  تحمل مزاجی کا مظاہرہ فرمایا،کوئی انتقامی کارروائی نہ کی بلکہ اس کو منانے  کی فکر میں لگ گئے   ۔چند دن بعد مسجد سے  گھرجاتے  ہوئے  وہی شخص اپنے  گھر کے  باہرکچھ لوگوں کے  ساتھ کھڑا نظر آیا آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اسے  دیکھتے  ہی اس کی طرف بڑھ گئے  اور سلام کیا۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دیکھ کر اس کے  چہرے  پر شدید غصے  کے  آثار نمودار ہوئے  لیکن آپ نے  اس کے  غصے  کی پرواہ کئے  بغیر نہایت نرمی اور شفقت سے  کہا،بھائی !آپ تو بہت ناراض دکھائی دیتے  ہیں  ۔آپ کا پیار بھرا انداز دیکھ کر اس کا دل پسیج گیا اوراس کی ناراضگی دور ہوگئی ۔یہاں تک کہ وہ باصرار آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اپنے  گھر لے  گیا اور ٹھنڈے  مشروب سے  آپ کی خاطرداری کی  ۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

غزالئ زماں اور دعوت اسلامی

غزالئ زماں، رازی دوراں حضرت علامہ سَیّد اَحْمَد سعید شاہ کاظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ دعوتِ اسلامی اور بانیِ دعوتِ اسلامی امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر بہت شفقت فرماتے  تھے  ۔امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے  جب دعوتِ اسلامی کے  نام سے  تبلیغِ قرآن وسنّت  کا کام شروع کیا تو کئی علمائے  کرام نے  تائید کی اور تائیدی مکتوب بھی دیے  ان محبان دعوت اسلامی میں حضرت علامہ سیّد احمد سعیدشاہ  کاظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  بھی سرِ فہرست ہیں۔امیرِاہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی     

             شفقت کے  بارے  میں کچھ یوں رقم طراز ہیں :  

غزالئ دوراں نے  بھی تائیدی مکتوب سے  نوازا اوردعوتِ اسلامی کے   پہلے  سالانہ اجتماع(ککری گراؤنڈ لی مارکیٹ باب المدینہ کراچی )میں اپنے  بیانِ عالیشان کے  ذریعے  عِلْمی جواہر لٹائے  ۔حضرت غزالئ زماں کی لائق تقلید شفقت کی ایک مدنی جھلک ملاحظہ ہو :

 آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے  ایک مرید نے  مجھے  بتایا کہ میں حضرت کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک شخص وارد ہوا اور اس نے  آپ (یعنی امیر ِاہلِ سنّت) کی خامیاں بیان کرنے  کی کوشش کی اس پر غزالئ دوراں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  انتہائی انکساری کرتے  ہوئے  فرمایا :  ”بھائی سن اس وقت الیاس قادری دین کا وہ کام کر رہا ہے  جو میں اور آپ نہیں کرسکے  ۔ہاتھ اٹھاؤ دعا کرتے  ہیں کہ الیاس قادری میں جو کچھ خامیاں ہوں اللہ  عَزَّوَجَلَّ  دور فرمائے ۔یہ فرما کر غزالئ دوراں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  آپ کے  حق میں دعا کی  حضرت غزالئ دوراں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے  اس طرز عمل کی وجہ سے  اس شخص کو مزید مخالفت کرنے  کی ہمت ہی نہ پڑی ۔([2])

میٹھے  میٹھے  اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے  کہ حُضور غزالئ زماں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  کس طرح حکمتِ عملی کام لیا اور آنے  والے  کو امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مخالفت سے  منع فرما دیا ۔یہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا احترامِ مسلم تھا کہ اپنے  مسلمان بھائی کے  خلاف کوئی بات سننا پسند نہ فرمائی  ۔ہمیں اس سے  درس ملتا ہے  کہ  اگر کوئی ہمارے  سامنے  کسی مسلمان اور بالخصوص کسی سنی عالمِ دین کی عیب جوئی کرنے  لگے  تو حکمت عملی سے  اسے  روک دیں اور اَمرٌ بِالمَعرُوفِ وَ نَہیٌ عَنِ المُنکَر (نیکی کی دعوت دینے  اور برائی سے  منع کرنے  )کا فریضہ ادا کرتے  ہوئے  اسے  علمائے  کرام  اور مسلمان بھائیوں کی غیبت و عیب جوئی سے   باز رہنے  کی تلقین کریں ۔

غزالیٔ زماں کا پیغام اہلسنّت کے  نام

شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  جب دعوتِ اسلامی کے  ذریعے  نیکی کی دعوت عام کرنا شروع کی تو غزالئ زماں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  علمائے  اہلِ سنّت کے  نام ایک خط میں دعوت اسلامی کی حمایت اور  نیکی کی دعوت عام کرنے  میں دعوتِ اسلامی  کا ساتھ دینے  کی ترغیب دلائی،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے  مکتوب کا خلاصہ  ہے  :  ’’الحمد للہ رب العالمین عرصہ دراز سے  جس ضرورت کو سنی محسوس کررہے  تھے  بحمدہ تعالی حضرت مولانا محمد الیاس صاحب قادری زیدمجدہم کی مساعیٔ جمیلہ سے  اب وہ پوری ہوتی نظر آرہی ہے ”دعوت اسلامی“ کے  عنوان سے  اس تحریک کا آغاز مخلصینِ اہلسنّت نے  حضرت مولانا ممدوح و موصوف کی قیادت میں کردیا ہے  ۔ہمارے علما اور مشائخ  و عَمائد وعُظَمائے  اہلِ



[1]    تعارف امیر اہلسنت ،ص۴۱ بتغیر

    [2]  جہان رضا دعوت اسلامی نمبر اپریل 2011، ص۱۸۵ ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن