30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بدعقیدہ سے تعلیم کا حکم
اعلیٰ حضرت ،امام اہلِ سنت مولانا امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: بدمذہبوں سے بچوں کو پڑھانا حرام ، حرام اور حرام ہے اور جو ایسا کرے وہ بچوں کا بُرا چاہنے والا اور گناہوں میں مبتلا ہونے والا ہے ۔(1) حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد بن سِیرین رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: بیشک یہ علم دِین ہے پس تم دیکھو کہ اپنا دِین کس سے حاصِل کرتے ہو ۔ (2) حضرتِ امام محمد بن سِیرین رحمۃُ اللہ علیہ کی خِدمت میں دو بدعقیدہ آدَمی حاضِر ہوئے اور کہنے لگے :اے ابوبکر ! ہم آپ کو ایک حدیث سُناتے ہیں ۔ فرمایا : میں نہیں سُنوں گا ۔ دونوں نے کہا:اچّھا چلیے ، قراٰنِ کریم کی ایک آیت ہی سُن لیجئے ، فرمایا:نہیں سُنوں گا ۔ تم دونوں میرے پاس سے چلے جاؤ وَرنہ میں اُٹھ کر چلا جاتا ہوں ۔ آخر وہ چلے گئے تو بعض لوگوں نے ( حیرت سے ) عرض کی:اے ابوبکر! آپ اگر ان سے آیتِ قرآنی سُن لیتے تو اس میں آخر کیا حَرج تھا؟ فرمایا :مجھے یہ خوف لاحِق ہوا کہ یہ لوگ قراٰن کے ساتھ اپنی کچھ تاویل لگائیں اور وہ میرے دل میں رہ جائے ( تو ہلاک ہو جاؤں اس لیے میں نے ان سے قراٰن و حدیث سننا گوارا نہ کیا ) ۔(3)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ علٰی مُحمَّد
(2)دنیا سے بے رغبتی
آپ رحمۃُ اللہ علیہ کچھوچھہ شریف میں تھے کہ ممبئی کے مریدین و معتقدین نے آپ کو محرم الحرام کے پروگرام میں مدعو کیا۔ آپ ان کی دعوت پر تشریف لے گئے،آپ کا
1 فتاویٰ رضویہ ، 23/ 682 ملخصاً
2 مسلم ،ص19
3 دارمی ،1 / 120
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع