30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے جانشین تھے۔آپ خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ کے پیکر اور اخلاقِ حسنہ سے متصف تھے۔ آپ رحمۃُ اللہ علیہ ساری زندگی بے لوث اشاعتِ دینِ متین کے لیے کمربستہ رہے۔ آپ کا وصال 15 ربیع الآخر 1347ھ کو ہوا۔ اس سال ربیع الآخر 1447ھ کو آپ کے وصال کو ایک صدی مکمل ہو رہی ہے۔ آئیے!آپ رحمۃُ اللہ علیہ کی سیرت کے چند گوشے ملاحظہ کیجئے:
نام اور القابات
آپ رحمۃُ اللہ علیہ کا نام احمد اشرف، کنیت ابو المحمود اور القابات عالمِ ربانی، سلطان الواعظین، سلطان الکلام،عارفِ حقانی،واعظِ لاثانی، منبعِ اسرارِ نور الہدیٰ،شیخِ طریقت اور مناظرِ اسلام ہیں۔
ولادت سے پہلے ولایت کی بشارت
آپ رحمۃُ اللہ علیہ کا شمار اُن برگزیدہ اولیائے کرام میں ہوتا ہے،جن کی ولایت کی خوشبو اُن کی ولادت سے پہلے ہی فضا میں مہکنے لگتی ہےاوراللہ پاک اپنے ان محبوب بندوں کی شان و عظمت کو دنیا پر ظاہر فرما دیتا ہے، تاکہ لوگ اُن کی قدر و منزلت کوپہلے ہی جان لیں۔ سید احمد اشرف اشرفی کچھوچھوی رحمۃُ اللہ علیہ کی ولادتِ مبارکہ سےقبل بھی آپ کی آمد کی بشارتیں دی گئیں اور آپ کی ولادت کو ایک روحانی نعمت قرار دیا تھا،چنانچہ
ولادت سے قبل ہی آپ کے والدِ گرامی کو غوث الاعظم سید عبد القادر جیلانی نے ایک باکمال فرزند کی خوشخبری دی تھی۔ جیسا کہ حیات مخدوم الاولیا میں ہے: آپ کے والدِگرامی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع