30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حق ادا کر دیں۔امید کرتا ہوں کہ آپ ایک متوکل درویش کی ناچیز نذر کو قبول فرما کر مجھے رب کی سرکارمیں سرخرو فرمائیں گے اور آپ یقین رکھیں کہ میری رات دن کی دعائیں آپ سے جدا نہ ہوں گی اور آپ کا درد میرے دل سے کبھی نہ جائے گا۔ اے میرے پیارے سنیو!خدا کرے کہ تم غفلت کو ہٹاؤ، ہوشیار ہو، اَغیار کو پہچانو، اپنی تنظیم کی قدر کرو،محبت اور اتفاق کا تخم جماؤ، بڑھو،پھو لو پھلو اور تمہارے اقتدار کا پرچم زمین پر لہراتا ہو۔ایں دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد۔(1)
درس و تدریس اوردیگرمصروفیات
آپ رحمۃُ اللہ علیہ کے والدِگرامی نے 1301ھ میں کچھوچھہ مقدسہ میں مدرسہ اشرف المدارس قائم فرمایا جس میں درسِ نظامی کی کتب پڑھائی جاتی تھیں۔عالم ربانی حضرت سید احمد اشرف کچھوچھوی 1313ھ میں عالم متبحرجامع علوم عقلیہ ونقلیہ بن کر آستانہ حسنیہ کچھوچھہ شریف واپس آئے تو والدصاحب کے قائم کردہ مدرسہ میں تدریس اور اس کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے لگے۔آپ رحمۃُ اللہ علیہ پوری توجہ اور انہماک کے ساتھ مدرسہ چلاتے رہے اور زیادہ سے زیادہ وقت مدرسہ ہی کو دیتے بایں سبب کچھوچھہ مقدسہ سے باہر کم جانا ہوتاتھا۔(2)
غالباً 1340ھ میں اسے جامعہ اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ کا نام دیاگیا۔اس ادارے کو
1 خطبات آل انڈیا سنی کانفرنس، ص 134 ، 135
2 معارف شیخ اعطم،1/77
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع