30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھی پتا چل سکتی تھیں۔
ابو جان کی یاد نےننھے سے دل کو تڑپادیا(واقعہ)
امیرِاہلِ سنّت فرماتے ہیں: میں ایک مرتبہ بچپن میں گھر کے برآمدےمیں تھا۔ میرے ننھے سےدل میں یہ خیال آیا کہ ’’سبھی بچے کسی نہ کسی کو باپا، باپا (1)(یعنی ابو ابو) کہہ کر اُن سے لِپٹتے ہیں پھر ان کے باپا انہیں گود میں اُٹھا کر پیار کرتے ہیں ، انہیں شیرینی (یعنی چیزیں)دلاتے ہیں اور کبھی کبھی کِھلونے بھی دِلاتے ہیں ، کاش ! ہمارے گھر میں بھی باپا ہوتے ، میں بھی اُن سے لپٹتااوروہ مجھے پیار کرتے ۔ ‘‘ یہ سوچ کر میرا ننھاسا دل بھرآیا ، میں نے بے اختیاررونا شروع کردیا ۔ میرے رونے کی آواز سن کر میری بڑی بہن آئیں اور اپنے ننھے یتیم بھائی کو گود میں لےکر بہلانے لگیں ۔
دل پر غم کے غَلَبے کی وجہ
غُربت اور یتیمی کے عالَم میں آنکھ کھولنے والی،عالمِ اسلام کی عِلمی و روحانی شخصیت امیرِ اَہل سنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دل پر اکثرغم کی کَیفِیَّت غالب رہتی ہے ، اپنے خاندان، والدین ، بھائی بہنوں کی اُلفت و محبت فطرتِ انسانی کا تقاضا ہے ۔بچپن میں والدِ محترم کا انتقال ، یتیمی کی حالت میں پَرْورش ،گھر میں غُربت کے ڈیروں کی وجہ سے لڑکپن سے ہی کام کاج شروع کردینا، جوانی میں گھر کے واحد کَفیل ،والد کاسایہ اُٹھ جانا، بڑے بھائی کاٹرین حادثے میں فوت ہوناپھرسب سے بڑھ کر پیار و محبت کرنے والی ہَستی ، والدۂ محترمہ بھی وفات
1 … باپا میمنی زبان میں والد کو کہتے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع