30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیثِ پاک میں سفرِحج کے دوران فوت ہونے والے کی بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے ۔ اللہ پاک کے پیارے پیارے آخِری، نبی مکّی، مَدَنی محمدِ عربی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:’’جو حج کیلئے نکلا اور فوت ہوگیا قیامت کے دن تک اس کیلئے حج کرنے والے کا ثواب لکھاجائے گا ۔ ‘‘ (معجم اوسط،4/93، حدیث:5321)
بے حساب مغفِرت کی خوشخبری
مکے مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:’’ جو اِس راہ میں حج یا عمر ے کیلئے نکلا اور فوت ہوگیا اُس کی پیشی نہیں ہوگی ، نہ حساب ہوگا اور اُس سے کہاجائے گا تو جنّت میں داخل ہوجا ۔ ‘‘(مسند ابی یعلیٰ ، 4/152، حدیث:4589)
مجھے ہر سال تم حج پر بلانا یارسولَ اللہ بُلانا اور مدینہ بھی دکھانا یارسولَ اللہ
رہے ہر سال میرا آنا جانا یارسولَ اللہ بقیعِ پاک ہو آخِر ٹِھکانا یارسولَ اللہ
(وسائلِ بخشش،ص333)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاابو عطّار پَرکرم (واقعہ)
امیرِ اَہل ِسنّت دامت برکاتُہمُ العالیہ کی بڑی بہن فاطمہ بائی (جن کی وفات بروز جمعہ 26 ذُوالْحج شریف 1439 ہجری مطابق 2018-9-7 کوہوئی۔انہوں)نےامیر ِاہل ِسنّت کے والدِ محترم کے انتقال کے بعد ایک بڑا مبارک خواب دیکھا،فرماتی ہیں: میں دیکھتی ہوں کہ والدِ محترم ایک نہایت ہی نورانی چہرے والی بُزُرگ ہَسْتی کے ساتھ تشریف لائے اور میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگے : ’’ بیٹی اِنہیں پہچانتی ہو؟یہ ہمارے آقامدینے والےمصطَفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہیں ۔ ‘‘
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع