my page 1
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Abu Attar | فیضان ابوعطار

book_icon
فیضان ابوعطار
            
پہلے اسے پڑھیں اللہ پاک نے والدکواَولاد کے سر پر ایسا سایہ بنایا ہے جس کی مثال نہیں مل سکتی۔ جہاں والدہ کی گود اولاد کےلئےشفقت کا ” سرچشمہ ‘‘ہے وہیں والد سایہ دار درخت کا درجہ رکھتا ہے جو سخت آزمائشیں برداشت کرکے،دُکھ، درد سَہہ کر بھی اپنی اَولاد کےلئے محنت مزدور ی کرکے روزی لا تا اور اُنہیں کھلاتاہے۔ اللہ پاک ہمیں اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے ، جن کے والدین فوت ہوگئے ہیں اللہ پاک اُنہیں غریقِ رحمت فرمائے اور اُن کی اَولاد کو اپنے والدین کےلئے صدقۂ جاریہ والے نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ مدنی چینل پر ہونے والے امیر ِاہلِ سنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مختلف مدنی مذاکروں کے سوال جواب ، دیگر پروگرامز ، مختلف کتابوں اور تحریروں وغیرہ سے روشنی لے کر یہ رسالہ بنام ”فیضانِ ابوعطّار “ تیار کیا گیا ہے جو امیر ِاہلِ سنّت کے والدِ محترم کی 71ویں برسی 14ذوالحج شریف 1445 ہجری (2024) کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃُ العلمیہ (Islamic Research Centre)کے شعبے” ہفتہ وار رسالہ مطالعہ“ کی کوششوں سے منظر ِعام پر آیا ہے۔ اِس رسالے کےمطالعے سے امیرِ اہلِ سنّت کے ابوجان کے بارے میں معلومات حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ نیک والد کی چند عادات کے بارے میں بھی پتا چلے گا۔ اسلامی بھائی اور اسلامی بہن دونوں کے لئے یہ رسالہ یَکساں (یعنی ایک جیسا)فائدہ مند ثابت ہو گا، اِن شاءَ اللہ الکریم۔ثواب حاصل کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے اس رسالے کو خوب عام کیجئے اور ڈھیروں نیکیاں حاصل کیجئے۔ طالبِ دعائے غمِ مدینہ و بقیع و بے حساب مغفِرت ابو محمد طاہر عطاری مَدَنی عُفِیَ عَنْہٗ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن