30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہجرتِ رسول کا واقعہ
جب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے قتل پر اِتفاق کر کے سب کانفرنس ختم کر چکے اور اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے تو حضرت جبرائیلِ اٰمِیْن علیہ السّلام اللہ پاک کا حکم لے کر نازِل ہو گئے کہ اے محبوب! آج رات کو آپ اپنے بستر پر نہ سوئیں اور ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے جائیں۔ (1)چنانچہ؛ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم حضرت ابوبکر صِدِّیق رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف لے گئے اور فرمایا کہ سب گھر والوں کو ہٹا دو کچھ مشورہ کرنا ہے۔ حضرت ابوبکر صِدِّیق رضی اللہ عنہ نے عرض کی:یارسولَ اﷲ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! آپ پر میرے ماں باپ قربان!یہاں آپ کی اہلیہ(عائشہ)کے سِوا اور کوئی نہیں ہے ( اُس وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے نکاح ہو چکا تھا) حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:اے ابوبکر ! اﷲ پاک نے مجھے ہجرت کی اِجازت عطا فرما دی ہے۔ حضرت ابوبکر صِدِّیق رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان! مجھے بھی ہمراہی کا شرف عطا فرمائیے۔آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان کی دَرخواست منظور فرما لی۔ حضرت ابوبکر صِدِّیق رضی اللہ عنہ نے دو اونٹنیاں تیار کی تھیں کہ ہجرت کے وقت یہ سواری کے کام آئیں گی۔عرض کی:یا رسولَ اﷲ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم !ان میں سے ایک اونٹنی آپ قبول فرما لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: قبول ہے مگر میں اس کی قیمت دوں گا۔حضرت ابوبکر صِدِّیق رضی اللہ عنہ نے بادلِ ناخواستہ(یعنی نہ چاہتے ہوئے ) اس کو قبول کیا۔ حضرت بی بی اَسماء رضی اللہ عنہا نے سامانِ سفر تیار کر کے دیا۔(2) اس کے بعد حضورِ اکرم
1…… سیرت النبویۃ لابنِ ہشام، ص192 بتغیر قلیل ۔
2…… بخاری ،1 /591 ،حدیث: 3905 بتغیر قلیل ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع