30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی بےپایاں رَحمتوں کا بیان کرلیا تو سب کے بعد تمام نبیوں کے سردار، احمدِ مختار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے خطبہ دیا، خطبے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اَنبیائے کِرامعلیہمُ الصّلوٰۃ ُوالسّلام سے فرمایا کہ آپ سب نے اپنے رَبّ کی ثنا بیان کی ہے اور اب میں رَبّ کی تعریف و ثنا بیان کرتا ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِس طرح خطبہ پڑھا:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَرْسَلَنِیْ رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْنَ وَکَافَّۃً لِّلنَّاسِ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًا وَّاَنْزَلَ عَلَیَّ الْفُرْقَانَ فِیْہِ تِبْیَانُ کُلِّ شَیْءٍ وَّجَعَلَ اُمَّتِیْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ وَجَعَلَ اُمَّتِیْ اُمَّۃً وَّسَطًا وَّجَعَلَ اُمَّتِیْ ہُمُ الْاَوَّلُوْنَ وَہُمُ الْآخِرُوْنَ وَشَرَحَ صَدْرِیْ وَ وَضَعَ عَنِّیْ وِزْرِیْ وَرَفَعَ لِیْ ذِکْرِیْ وَجَعَلَنِیْ فَاتِحًا وَّخَاتِمًا یعنی تمام تعریفیں اللہ کے لئے جس نے مجھے تمام جہانوں کے لئے رَحمت اور تمام اِنسانوں کے لئے خوش خبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا، مجھ پر حق وباطِل میں فرق کرنے والی کِتاب (قرآن) کو نازِل فرمایا جس میں ہر شے کا روشن بیان ہے، میری اُمَّت کو لوگوں میں ظاہِر ہونے والی سب اُمَّتوں میں بہترین اُمَّت بنایا، دَرمیانی اُمَّت بنایا اور انہیں اوّل بھی بنایا اور آخر بھی، میرے لئے میرا سینہ کُشادہ فرمایا، مجھ سے بوجھ کو دُور فرمایا، میرے ذِکر کو بلند فرمایا اور مجھے فاتِح اور خاتِم بنایا۔(1)
اِبراہیم علیہ السّلام کا فیصلہ
یہ سُن کر حضرت اِبراہیم علیہ السّلام نے فرمایا: بِہٰذَا فَضَّلَکُمْ مُحَمَّدٌ یعنی اِسی وجہ سے محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے تم پر فضیلت پائی۔(2)
سبحانَ اللہ ! ہمارے پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شان کس قدر
1…… دلائل النبوۃ للبیہقی، 2 /400 ۔
2…… دلائل النبوۃ للبیہقی، 2/400۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع